حکیم سید ظل الرحمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حکیم سید ظل الرحمن
حکیم سید ظل الرحمن

معلومات شخصیت
پیدائش (1940-07-01) 1 جولائی 1940 (عمر 83 برس)
بھوپال, بھوپال سٹیٹ
رہائش علی گڑھ
شہریت بھارتی
قومیت بھارتی
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، دارالعلوم ندوۃ العلماء
پیشہ مورخ ،  صحافی ،  سوانح نگار ،  ماہر امراضیات ،  اکیڈمک   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت طب یونانی & تاریخ طب
اعزازات
 پدم شری اعزاز برائے طب   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حکیم سید ظل الرحمن : ایک مشہور یونانی محقق ہیں۔ ان کی کاوشوں سے جدید بھارت میں یونانی طرز علاج و معالجہ جدید شکل میں مروج ہے۔ حکیم صاحب ایک مایہ ناز محقق ہیں۔ سنہ 2000 میں ابن سینا اکیڈمی آف میڈیول میڈیسن اینڈ سائنسکو قائم کیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خان طبیہ کالج کے پروفیسر اور چئیرمین کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ علم الادویہ میں تقریباً چالیس سال کی خدمات کے بعد وظیفہ یاب ہوئے۔اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے آنریبل ٹریزرار کے عہدہ پر فائز رہ چکے

اور حکیم سید ظل الرحمن صاحب نے 20 نومبر 2018 کو کٹھور ضلع میرٹھ یوپی میں اپنے عزیز شاگرد حکیم عبد الواجد محمودی فلسفی کے ادارے کی بنیاد رکھی جو اس وقت کٹھور میں ایتھنز اکیڈمی کے نام سے مشہور ہے۔

طب پر ان کی تقریباً 55 تصانیف ہیں، جو طب یونانی پر منحصر ہیں۔ان کے پاس یونانی طب سے متعلق کتب کا گنجینہ موجود ہے۔ بھارت کی حکومت نے ان کی خدمات کو پہچانتے ہوئے انھیں پدم شری اعزاز سے 2005 میں نوازا۔

ان کے اہم کارنامے[ترمیم]

حکیم صاحب کا سارا کام طب پر رہا ہے وہ بھی دور وسطیٰ کے ادویات، یونانی طب پر۔ اسلامی سنہری دور میں دنیا کے مختلف ممالک میں مسلم سائنسداں طب پر جتنا کام کیے ان کاموں پر تحقیقات، یونانی طب پر کافی کام کیا گیا۔ قدیم عربی اور فارسی دستاویزوں کو جو طب سے منسلک ہیں، ان کی کھوج چھان بین اور تحقیقات پر کافی ماثر کام کیا ہے۔ اور اس کو آسان طریقے میں پیش کرنے کا کام بھی عمل میں لے آئے۔

اعزازات اور ایوارڈ[ترمیم]

ظل الرحمن صاحب کو 1997 میں ہمدرد یونیورسٹی کے ویزیٹنگ پروفیسر کا شرف حاصل ہوا۔ بعد میں ڈاکٹر آف لیٹرس کی ڈگری بھی حاصل ہوئی جسے 2013 میں دی گئی۔

  • آیوروید اور طبی اکیڈمی اعزاز، اترپردیش حکومت، لکھنؤ 1968۔
  • اردو اکیڈمی ایوارڈ، لکھنؤ، اترپردیش حکومت - 1974
  • اردو اکیڈمی ایوارڈ، لکھنؤ، اترپردیش حکومت - 1978
  • اردو اکیڈمی ایوارڈ، لکھنؤ، اترپردیش حکومت - 1993
  • سرٹیفکیٹ آف آنرس فارسی زبان کی خدمت کے لیے اعزاز، صدر ہند کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست 1995 کو دیا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]