2 دسمبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
30 نومبر 1 دسمبر 2 دسمبر 3 دسمبر 4 دسمبر

سانچہ:Calendar/دسمبر

واقعات[ترمیم]

  • 1988ء - پاکستان میں نافذ چوتھا مارشل لا ختم۔
  • 1988ء - بینظیر بھٹو پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہو گئیں۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ کسی بھی اسلامی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
  • 1997ء - پاکستان کے صدر فاروق احمد خان لغاری اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے۔
  • 1988ء -بے نظیر بھٹو نے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا [1]
  • 1980ء -پاکستان کے سابق وزیر اعظم چوہدری محمد علی انتقال کر گئے [1]
  • 1946ء -برطانوی حکومت نے ہندوستانی آئین ساز اسمبلی میں شرکت کے لیے نہرو،بلدیوسنگھ، قائد اعظم اور لیاقت علی خان کو مذاکرات کے لیے مدعو کیا [1]
  • 2004ء - مشرقی فلپائن کے ساحلی شہروں میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو گئے [1]
  • 1989ء -وی پی سنگھ نے وزیر اعظم بھارت کے عہدے کا حلف اٹھایا [1]
  • 1971ء -خلیج فارس میں متحدہ عرب امارات کے نام سے نئی ریاست کا قیام عمل میں آیا [1]
  • 1969ء -بوئنگ سات چار سات جمبوجیٹ نے پہلی پرواز کی [1]
  • 1961ء -کیوبا کے رہنما فیڈل کا سترو نے خود کو مارکسی قرار دیتے ہوئے کمیونزم کو ملک کا نیا نظام قرار دیا [1]
  • 1804ء -فرانس میں نپولین کی تاج پوشی [1]

ولادت[ترمیم]

وفات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح "آج کا دن تاریخ میں"۔ اردو ڈاٹ کو