طارق عزیز خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طارق عزیز خان،(پیدائش 10ستمبر 1971ء) مصنف اورکہانی کا رہیں۔ آپ کاتعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہررحیم یار خان سے ہے۔ آپ نے گورنمنٹ تعمیر ملت ہائی اسکول رحیم یارخان سے میٹرک جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے سیاسیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ دریافتوں کا دور(The Age Of Discovery)آپ کی تحقیق کا میدان ہے۔ آپ اردو زبان کے اُن معدودے قلم کاروں میں شامل ہیں جنھوں نے دریافتوں کے دور کو اپنی تحقیق کا موضوع بنایا ہے۔ آپ نے اس حوالے سے دوکتابیں اوردرجنوں مضامین تحریر کیے ہیں۔گھاٹے کا سودا،سرزمین الاسکا (Alaska)کے بارے میں لکھا گیا آپ کا پہلامضمون تھا جو فروری2006ءمیں شائع ہوا۔ برطانیہ کی رائل جیوگرافیکل سوسائٹی آ ف لندن (The Royal Geographical Society Of London) نے آپ کے تحقیقی کام کوسراہا ہے۔

تصنیفات و تالیفات[ترمیم]

سمندر گرد کا سرورق
  • سمندرگرد، 432 صفحات، (2010ء) سٹی بک پوائنٹ، کراچی
  • سوعظیم مہم جو، (2011ء) سٹی بک پوائنٹ، کراچی
  • سپر ٹرانسپورٹ، فیروز سنز لمیٹڈ، لاہور

آپ کی کتاب سمندر گرد، میں پرتگیزی نژاد ہسپانوی مہم جو فرڈی نینڈ میگلن (Ferdinand Magellan)کی طرف سے کرہ ارض کے گرد لگائے گئے پہلے کامیاب چکر کے پس منظراور اس تاریخی مہم کے دوران پیش آئے واقعات کو مرحلہ وار لکھا گیا ہے۔ پوری کتاب دنیا کے سمندروں اورمیگلن کے راستے میں آنے والے مقامات کے بارے میں تاریخی وجغرافیائی معلومات سے پُر ہے۔ سمندر گرد، مہم جوئی سے متعلق لکھی گئی ایک ایسی سرگزشت ہے۔سو عظیم مہم جو میں کرہ ارض کی جغرافیائی دریافت کے حوالے سے مشہورسو اہم دریافتوں کا احوال پیش کیا گیا ہے۔ دنیا کے عظیم جہازرانوں، ملاحوں اوربہادرانسانوں کی دریافتوں پرمبنی یہ مہمات حقیقی اورمشہور ہیں اوران کی اثر انگیزی عالمی درجہ کی ہے۔ ان مہمات کے نتیجے میں نئے براعظم، نئے جزائراور نئے بحری راستے دریافت ہوئے جو نوآبادیات اور سیاحت کے درو کی شروعات کا باعث بنے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]