دھواں (ڈراما)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دھواں
نوعیتAction، ڈراما، Thriller
تحریرعاشر عظیم
ہدایاتسجاد احمد
نمایاں اداکارعاشر عظیم
نازلی ناصر
نبیل
روہی
اصل دین خان
واجد علی Shah
زبیر خان اچکزئی
نئیر اعجاز
محمد نواز
سلمان
نشرپاکستان
زباناردو
اقساط13
تیاری
فلم سازساجد احمد
مدیرظفر عباس نقوی
مقامکوئٹہ, پاکستان
کیمرا ترتیبطاہر بخاری
نشریات
چینلپی ٹی وی
تصویری قسمPAL/SECAM
1992ء (1992ء)

دھواں 1992ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر پیش کیا جانے والا ایک ایکشن اور جرم و سزا پر مبنی ڈراما سیریز ہے۔ اس ڈرامے کو پاکستان ٹیلی وژن کے کامیاب ترین ڈراموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ خاص کر ایکشن اور جرائم پر بننے والا یہ ڈراما کہانی، ہدایات، اداکاری، پس پردہ موسیقی اور نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے ساؤنڈ ٹریک کی وجہ سے ایک کلاسیک کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس ڈراما کو شہرت حقیقت کے قریب تر ایکشن سیکونس، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور آتشی ہتھیاروں کے نے دریغ استعمال کی وجہ سے حاصل ہوئی۔

پلاٹ[ترمیم]

ڈراما کی کہانی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جنھوں نے حال ہی میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا ہے۔ مرکزی کردارانسپکٹر اظہر، حال ہی میں منتخب ہونے والا اے ایس پی ہے ،جس نے انجنئیرنگ میں ڈگری حاصل کی تھی،مگر وہ معاشرے میں بہتری لانے کے لیے پولیس فورس میں ملازمت اختیار کرتا ہے۔
اظہر کی پہلی تقرری کوئٹہ میں ہوتی ہے، جہاں ڈاکٹر داؤد(نبیل) پہلے سے کام کر رہا ہوتا ہے۔ یہیں انکا پرانہ دوست واجد ایک کرائم رپورٹر کی حثیت سے ایک اخبار سے منسلک ہے۔ نوید(اصل دین خان)ایک بزنس مین کا بیٹا ہے جو اپنے والد کا برنس سنبھال رہا ہوتا ہے اور ایک اسلحہ ڈیلر حمیدسے اسلحے کی استعمال کی ٹرینگ لے رہا ہوتا ہے۔ اظہر کو ایمانداری کی وجہ سے ایک بیوروکریٹ ،منشیات فروشوں سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم کا تیار کرنے کا کام سونپتے ہیں۔ یوں پانچوں دوست ،ملڑی ٹریننگ کا آغاز کرتے ہیں۔ ساتھ ہی داؤد اپنے کلینک پر ہیروئین کے عادی مریضوں کی بحالی کا کام شروع کرتا ہے۔
سارہ ایک خفیہ ادارے سے منسلک اہل کار ہے جو انسپکٹر اظہراور باقی دوستوں کے نگرانی کے لیے اسلام آباد سے تعینات کی جاتی ہے۔ اسی دوران یہ تمام دوست سمگلررز اور منشیات فروشوں نے خلاف کارروائیوں کا آغاز کرتے ہیں، جو کسی قسم کی مخبری سے بچنے کے لیے مقامی پولیس سے خفیہ رکھی جاتی ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]