نعمان بن مقرن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نعمان بن مقرن معرکہ نہاوند میں امیر لشکر اور جلیل القدر صحابی ہیں

نام کنیت[ترمیم]

نام نعمان ابن عمرو ابن مقرن مزنی ہیں، ان کی کنیت ابو عمر یا ابو حکیم ہےسوید ابن مقرن کے بھائی، سوید فتح مکہ کے دن قبیلہ مزینہ کے علمبردار تھے،آپ نے اپنے ساتھ بھائیوں ا ور چارسو ساتھیوں کے ساتھ ہجرت کی تھی، پھر بصرہ میں قیام پزیر رہے۔ عمر کی طرف سے نہاوند کے گورنر تھے، ۔[1]

پہلا غزوہ[ترمیم]

سب سے پہلے غزوہ خندق میں شامل ہوئے فتح مکہ میں بھی رسول اللہ کے ساتھ تھے اس موقع پر قبیلہ مزینہ کا جھنڈا ان کے ہاتھ تھا[2] ان کے والدکے نام میں اختلاف ہے۔ بعض لوگوں نے ان کے والد کا نام معاویہاور بعض نے مقرنلکھا ہے۔ اسی طرح ان کے قبیلہ کے نام میں بھی اختلاف ہے کہ یہ مزنییا لیثیہیں۔ ابو عمرنے اس قول کو درست قرار دیا ہے کہ یہ معاویہ بن مقرن مزنی ہیں ۔

وفات[ترمیم]

وفات میں اختلاف ہے ایک روایت اکیس 21ھ میں فوت ہوئے دوسری میں حضور اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام جس وقت غزوہ تبوک میں تشریف فرما تھے ان کا وصال ہو گیا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح مفتی احمد یار خان نعیمی جلد5صفحہ826نعیمی کتب خانہ گجرات
  2. طبقات ابن سعد
  3. کراماتِ صحابہ،علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی