اقتصادی راہداری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اقتصادی راہداری وہ بنیادی ڈھانچہ جو کسی جغرافیائی خطے کے اندر اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے بنائی جاتی ہے۔یہ راہداریاں کسی ملک کے اندر یا ملکوں کے مابین بنائی جا سکتی ہیں۔ اقتصادی راہداریاں بسا اوقات شاہراہوں اور بندرگاہوں پر مشتمل ہوتی ہیں اور شہروں یا ملکوں کو بھی ملاتی ہیں۔ یہ راہداریاں اس لیے بھی بنائی جا سکتی ہیں تاکہ صنعتی مراکز، زیادہ طلب و رسد والے علاقوں اور اِضافی قدری اشیاء (value-added goods) کے کارخانوں اور صارفین میں رابطہ بنایا جاسکے۔یہ اِصطلاح سب سے پہلے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1998ء میں استعمال کی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]