مقامیابی نظام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مقامیابی نظام ایک قسم کا آلیہ (mechanism) ہے جو فضاء میں کسی جسم کے مقام کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس مقصد کے لیے کئی قسم کے نظام دستیاب ہیں جن میں ایک میٹر کی دَرُستی کے ساتھ عالمی سطح پر اِحاطہ سے لے کر میٹر سے کم دَرُستی کے ساتھ فضائے کار (workspace) کا اِحاطہ کرنے والے نظامات شامل ہیں۔

بین سیّاروی نظامات[ترمیم]

بین سیاروی مشعی ابلاغیاتی نظام (interplanetary-radio communication systems) نا صرف خلائی جہاز کے ساتھ رابطہ رکھتے ہیں بلکہ اُن کے مقام کا پتہ بھی لگاتے ہیں۔

عالمگیر نظامات[ترمیم]

عالمی جہازرانی سیارچی نظامات (global navigation satellite systems) خصوصی مشعی وصولوں کو 2 سے 20 میٹر کی دَرُستی کے ساتھ فضاء میں اپنے مقام اور وقت کا تعیّن کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ آج کل کے ترتیب شدہ نظامات خردموجی اشارات استعمال کرتے ہیں جو بیرونِ خانہ (outdoor) اچھے طریقے سے وصول کیے جا سکتے ہیں اور یہ زمین کے سطح کے ساتھ ساتھ زمین کے قریبی فضاء کا اِحاطہ بھی کرتے ہیں۔
موجودہ سرگرم اور زیرِمنصوبہ نظام :

خطّی نظامات[ترمیم]

زمینی مقامیابی ترسیلوں (land-based positioning transmitters) کے جالِکارات (networks) جو خصوصی مشعی وصولوں (radio receivers) کو زمین کے سطح پر اپنے مقام کا تعیّن کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ یہ نظام عالمی جہازرانی سیارچی نظاموں سے کم دَرُست ہوتے ہیں۔ تاہم، یہ خصوصی مقاصد کے لیے اور اُن جگہوں پر بطورِ پشتبان (backup) مفید ہوتے ہیں جہاں ان کے اشارے اچھے طریقے سے وصول ہوتے ہوں مثلاً زیرِزمین اور عمارات کے اندر۔ اِس کے علاوہ اِن نظاموں کے لیے ایسے وصولے بنائے جا سکتے ہیں جو بہت کم بجلی استعمال کرتے ہیں۔ لوران (LORAN) ایسا ہی ایک نظام ہے۔

موقع گیر نظامات[ترمیم]

اندرونِ خانہ مقامیابی نظامات کو کمروں، عمارتوں یا تعمیراتی جگہوں میں استعمال کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے۔ یہ نظامات سنٹی میٹر تک کی دَرُستی (accuracy) مہیّا کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ چھ-جہتی (6D) مقام اور رُخ بندی (orientation) بارے معلومات دیتے ہیں۔ ایسے نظام کی ایک مثال ایکٹیو بیٹ (Active Bat) ہے۔

فضائے کار نظامات[ترمیم]

ان نظامات کو صرف ایک محدود جائے کار (workspace) کی سرپوشی کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے، عموماً چند مکعب میٹر تک، لیکن یہ ملّیمیٹر یا اس سے بہتر دَرُستی دے سکتے ہیں۔ یہ 6-جہتی مقام اور رُخ بندی بتاتے ہیں۔ مثال کے اطلاقات میں مجازی حقیقی ماحولات (virtual reality environements)، تراز بندی اَوزار (alignment tools) برائے شمارندی معاونت شدہ جراحت (computer-assisted surgery) یا مشعیات اور عکسبندی (cinematography) شامل ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]