تبادلۂ خیال صارف:صارف: ترویج اردو/وثق 1

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


  • اگر میں نے آپ کو کوئی پیغام دیا ہے: تو براہ کرم آپ اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر اس کا جواب دیں، اس کے بعد {{باز گفتگو|اپنا صارف نام}} کو میرے تبادلۂ خیال صفحہ پر چسپاں کردیں۔
  • اگر آپ مجھے کوئی پیغام دیتے ہیں: تو اس کا جواب اپنے تبادلۂ خیال صفحہ پر دوں گا، اس کے بعد {{باز گفتگو|صارف: ترویج اردو}} کو آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر چسپاں کردوں گا۔
  • مجھے پیغام تحریر کرنے کے لیے یہاں طق کریں۔

ابتدا[ترمیم]

آپ کو ملا عمر نام سے کیا تکلیف ہے، کیا وہ اس نام سے مشہور نہیں، کیا ان کو اس نام سے چڑ تھی؟ آپ ان کو مجاہد یا دہشتگرد ثابت کرنے سے گریز کریں، حوالہ کا مطلب کسی بھی شخص کی کتاب کا نام اور صفحہ نمبر دینا نہیں ہوتا۔ آپ پہلے بھی مختلف ناموں سے آتے رہے ہیں، منع کرنے کے باوجود آپ نے مزید ایک نیا نام رکھ لیا۔ اپنی محنت کو ضائع مت کریں، --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:21, 18 ستمبر 2015 (م ع و)

ایک صارف کا ایک سے زائد کھاتے بنانا ہی جرم ہے، آپ تو ایک کے کے بعد ایک بنا کر آ رہے ہیں، اتنا منع کرنے کے باوجود، نیا کھاتہ بنانے سے بہتر ہے کہ ویکی اصولوں کی پاسداری کریں، اگر آپ کو کسی مضمون کے متن سے اختلاف ہے، تو اس کے تبادلہ خیال صفحہ پر بات کریں، کسی مضمون میں کوئی بات بلا حوالہ ہے تو {{حوالہ درکار}} کا سانچہ لگائیں، اگر کسی میں گمراہ کن بیانات ہیں تو {{غیر متوازن}} لگائیں۔ اگر کوئی مضمون ہے ہی بغیر حوالہ جات کے تو {{حوالہ دیں}} کا سانچہ لگا دیں، کسی مضمون میں کس نے، کیا، اضافہ یا کمی کی، کب کی، کن الفاظ کے ساتھ کی، وہ آپ اوپر تاریخچہ کے بٹن پر کلک کر کے دیکھ لیا کریں۔آپ کا کون سا کھاتہ بلاک کرنا ہے، جو آخری بنایا تھا یا یہ والا؟ کیوں کہ آپ ایک وقت میں صرف ایک کھاتہ رکھ سکتے ہیں، دوہرے کھاتے سے درست ترمیم بھی ختم کی جا سکتی ہے۔ یہ یاد دہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:13, 19 ستمبر 2015 (م ع و)

محترم! تبادلۂ خیال صفحات پر آپ صرف اپنے لکھے ہوئے الفاظ ہوئے کی املا درست کر سکتے ہیں نا کہ کسی دوسرے کی، اور آپ نے تو باقاعدہ میرے الفاظ کو ہی بدل دیا تھا، شیعہ کو شیعوں کرنے کی وجہ کیا ہے؟ شیعہ میں کوئی تعظیم کا پہلو نکل آیا تھا جو اتنا خشک لفظ استعمال کیا آپ نے؟--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:26, 23 ستمبر 2015 (م ع و)

عید مبارک[ترمیم]

سورۂ کوثر کا ترجمہ انگریزی، فرینچ اور اردو میں۔ اس سورہ میں قربانی کا تذکرہ ملتا ہے۔

آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو میری جانب سے عید مبارک!! مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:08, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

خیر مبارک[ترمیم]

میری طرف سے آپ کو بھی خیر مبارک ہو!۔۔۔۔

السلام علیکم جناب، امید ہے آپ بخیریت ہونگے۔عرض یہ ہے کہ صارفین کو ویکیپیڈیا کے کسی بھی مضمون میں ترمیم کی اجازت ہے، پر ساتھ ہی ساتھ جتنا ہو سکے آئین ویکیپیڈیا کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں کام کرنا چاہیے۔اسی طرح اگر ہم کسی صفحے سے غلط مواد کو نکالتے ہیں تو ہمیں خلاصہ ترمیم میں بھی مناسب الفاظ کا انتخاب کرنا چاہیے،ایسا نہیں جیسے اس صفحے پر کیا گیا ہے۔ امید ہے آپ سابقہ گلے شکوے بھُلا کر ویکیپیڈیا برادری میں شامل ہو کر علمی اور مفید مضامین پر ہماری مدد فرمائیں گے۔--عثمان خان||تبادلہ خیال 20:46, 24 ستمبر 2015 (م ع و)

فرقہ وارنہ مواد[ترمیم]

محترم!
فرقہ وارنہ مواد شامل کرنے سے گریز کریں، یہاں پر فرقہ واریت کی بال برابر جگہ نہیں ہے، اگر آپ کو کفر اور کافر بنانے کا شوق ہے تو فیس بک پر جائیں، جہاں پر ایسے اقتباسات موجود ہیں، اور جن شخصیات سے آپ کو اختلاف ہے، براہ مہربانی ان کے صفحات پر ترمیم کرنے سے گریز کریں، آپ انصاف نہین کر پائیں گے، خطاب با عنوان نواجوانان، کو خمینی صاحب کے مضمون میں بار بار شامل کرنے کی کوئی تک نہیں، صحابہ سے متعلق ان کے نظریات کو اگر آپ بیان کرتے ہیں تو کوئی شیعہ آ کر آپ کے علماء کے صفحات پر صحابہ و اہل بیت، اور انبیاء، و اولیاء کے متعلق بیانات کو اقتباس کرنے لگے گا۔ اور ہم اسے روک نہیں پائیں گے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:42, 25 ستمبر 2015 (م ع و)

  • باحوالہ مواد جسکا التزام کیا گیا ہو وہ فرقہ واریت میں شمار نہیں کیا جاتا۔
  • ہاں البتہ وہ مواد جو الزام تو ہو مگر ملزم اس کا اقرار نہ کر کے ملتزم نہ ہو تو وہ الزام (تفرقہ، تخریب کاری) کہلائے گا۔
  • مضمون امام خمینیؒ میں التزامی باتیں باحوالہ کہی گئی ہیں اس پر اعتراض بجا نہیں ہوسکتا۔
  • آپکے اعتراض میں جملہ “آپکے علماء“ سے آپ کیا اخذ کرتے ہیں کہ میں ویکیپیڈیا پر کسی خاص گروہ وغیرہ کیلئے کام کررہا ہوں۔۔۔۔۔؟
  • جبکہ میرا الزام تب ہوتا جب بنا ثبوت التزامی بات کہی گئی ہوتی۔۔۔۔ ثبوت کے بارہ میں تو آپ ہی زار دیا کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ان باتوں پر غور کیجئے اور کسی کو کسی عالم سے کوئی اعتراض ہو وہ جانے اس سے میرا کیا تعلق ۔ وہ جانے اس کا کام جانے۔

--ترویج اردو 05:53, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

پیغام[ترمیم]

سلام صارف:ترویج اردو!
UsmanKhan کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
سلام صارف:ترویج اردو!
UsmanKhan کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔
سلام صارف:ترویج اردو!
Hindustanilanguage کے تبادلۂ خیال پر آپ کے لیے نیا پیغام ہے۔
آپ اس اطلاع کو کسی بھی وقت ختم کرسکتے ہیں؛ اس کے لیے آپ {{باز گفتگو}} کو ختم کردیں۔

جوابی اشارہ[ترمیم]

السلام علیکم جناب، امید ہے مزاج بخیر ہونگے۔
جناب والا سے پہلی مرتبہ ہم کلامی کا شرف حاصل ہو رہا ہے، تہ دل سے معذرت خواہ ہوں کہ آپ کے سابقہ پیغامات کا بروقت جواب نہ دے سکا، امید ہے معذور سمجھ کر دامن عفو میں جگہ دیں گے کیونکہ العذر عند کرام الناس مقبول ۔ ترویج اردو ہم سب کا مقصود و مطلوب ہے اور اسی مقصد کے تحت ہم سب یہاں یکجا ہیں، چناں چہ ا س حوالہ سے آپ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آپ کا صارف نام یہی ہے۔
آپ کی حالیہ ترامیم و نگارشات نیز دیگر صارفین و منتظمین سے ہوئی قابل قدر گفت و شنید بھی دیکھا، تویک گونہ تکلیف سی محسوس ہوئی۔ بلا شبہ یہ ایک آزاد دائرۃ المعارف ہے جہاں ہر شخص تحریر و ترمیم کر سکتا ہے، لیکن ہم سب عقل سلیم رکھتے ہیں۔ یہی عقل سلیم ہمیں بتاتی ہے کہ دنیا میں ان معاملات سے کنارہ کش رہا جائے جن میں پڑنے سے عزت نفس کو خطرہ لاحق ہو۔ آپ مستقلاً دیگر صارفین کے سامنے اپنا غم ہلکا کر رہے ہیں، یقین جانیے اس سے آپ کی شخصیت مجروح ہو رہی ہےاور نتیجتاً آپ کا تحریر کردہ مواد اپنا وقار کھوتا جا رہا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ یہی ہو گا کہ اس دائرۃ المعارف کی پر خلوص و محبت آگیں فضا کو اپنی دُہائیوں اور انصاف کے تقاضوں سے مکدر نہ کریں، نیز ایسے موضوعات منتخب کریں جو متنازع نہ ہوں۔ امید ہے آپ اپنا زیادہ تر وقت دائرۃ المعارف کے تئیں مثبت ترقیوں میں خرچ کریں گے اور بے فائدہ تبادلہ خیال سے اپنی شخصیت کو مزید مجروح ہونے سے بچا لیں گے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:21, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

مضمون دجال[ترمیم]

مضمون دجال میں آپ نے تین بڑے ادیان کے نظریات درج کیے ہیں، اس سلسلہ میں عرض ہے کہ یہ نظریات دجال کے متعلق نہیں ہے۔ دجال کی اصطلاح محض اسلامی روایات میں موجود ہے اور اس کے متعلق نظریات بھی اسلام ہی کے ہیں۔ یہودیت و عیسائیت میں دجال کے بجائے مسیح کا ذکر ہے اور آپ کے بیان کردہ نظریات دجال کے بجائے مسیح سے متعلق ہے، لہذا ان نظریات کو متعلقہ صفحہ میں درج کردیں تو نوازش ہو گی ہے، متعلقہ صفحہ یہ ہے۔ ممنون --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:59, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

میرا مدعا یہ ہے کہ لفظ "دجال" جملہ یہودی متون میں کہیں موجود نہیں، جبکہ مضمون اسی لفظ کی وضاحت پر ہے. مجھے اس بات سے انکار نہیں کہ دجال کا تذکرہ یہودی متون چھوڑیے، ہندومت میں بھی موجود ہے، لیکن ان کے یہاں اس لفظ دجال سے ذکر نہیں ملتا. یہ لفظ اسلام میں استعمال ہوا ہے اس لیے اس مضمون میں فقط اسلامی نظریات و روایات بیان کی جانی چاہیے جن کے تحت آپ یہ بھی بیان کر سکتے ہیں کہ اسلامی روایات میں جس فرد کو دجال کہا گیا ہے وہی یہودیت میں مسیح منتظر ہے. کیا رائے ہے آپ کی؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  21:32, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

شکریہ[ترمیم]

محترم ! آپکا مشفق لہجہ بہت ذیادہ پسند آیا۔
آپکی تجاویز و آراء پر مکمل اتفاق ہے۔ مقصد صرف اردو کا ڈنکا بجوانا ہے عالم دنیا میں۔۔۔۔ اس لیئے میرا ذیادہ وقت ویکیپیڈیا پر ہی گزرتا ہے۔
میری مکمل کوشش ہو گی آپکی تجاویز پر عمل پیرا ہونے کی۔۔۔۔ ان شاء اللہ
والسلام علیکم --ترویج اردو 21:02, 26 ستمبر 2015 (م ع و)

نوازش کرم! --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  21:04, 26 ستمبر 2015 (م ع و)
حج سانحہ کے مضمون میں متاثرین کے نام شامل کرنے کی حاجت نہیں، مضمون بلا وجہ طویل ہو جائے اور دوسرا ہم بات کہ ویکیپیڈیا جب تک مکمل طور پر ثابت نا ہو جائے کہ کون کون مرا ہے اس کا نام شامل کرنا سخت منع ہے۔ شہید کی جگہ متاثرین اور جان بحق کا لفظ ہی استعمال کریں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:36, 28 ستمبر 2015 (م ع و)

معمولی ترمیم[ترمیم]

آپ کی تمام ترامیم معمولی ترمیم کے طور پر کیوں نشانزد ہوتی ہیں؟ یہاں ترجیحات میں دیکھیں کہ تمام ترمیمات کو ہمیشہ بطورِ معمولی ترمیم نشانزد کیا کرو' پر چیک لگا ہے؟ اگر چیک لگا ہو تو اسے ہٹا کر محفوظ کر لیں. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  05:19, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

چیک ہٹا دیا ہے۔ آپکی رہنمائی پر آپکا ممنون۔۔۔۔۔ طالب دعا۔۔۔۔۔۔۔۔۔--ترویج اردو 09:06, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)
اسی طرح ایک اور چیز، یہاں جائیں اور '(سادہ دستخط بلا خودکار ربط) پر سے بھی چیک ہٹا دیں. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:10, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)
دیر سے جواب دینے پر معذرت خواہ۔۔۔۔۔۔ میرے دستخط ہٹاتے ہٹاتے بجلی چلی گئی۔۔۔۔ بحرکیف میں نے آپکی ہدایت پر عمل کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔

آپکی کرم نوازی کا احسان مند ہوں۔۔۔۔۔۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:25, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

ذرہ نوازی! :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  12:30, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

صفحہ صارف[ترمیم]

سلام مسنون!
ویکیپیڈیا پر صارف کیلئے ذاتی صفحہ بن سکتا ہے؟
اگر بن سکتا ہے تو شرائط کیا ہیں؟ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:48, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

دیگر صارفین کے صفحات صارف ملاحظہ فرمائیں، اندازہ ہو جائے گا۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  13:19, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت[ترمیم]

میں نے آپکی رہنمائی میں دیگر صارفین کے صفحات کے مطالعہ کے بعد اپنے صارف صفحہ کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔۔۔۔۔ تاہم آپ کو اپنا قیمتی وقت نکال کر میرے صفحہ صارف پر آنے کی دعوت دوں گا۔۔۔۔۔۔۔ میرا صفحہ صارفترویج اردو آپکی ایک نظر سحر کا منتظر ہے۔۔۔۔۔
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:14, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

آپ کی پر خلوص دعوت پر آپ کے صفحہ صارف کا نظارہ کیا، ما شاء اللہ! بالکل درست بات لکھی ہے آپ نے. دوسری بات یہ کہنا چاہوں گا، امید ہے برا نہیں منائیں گے کہ جب آپ کی ترمیم کو کوئی صارف استرجع (undo) کر دے قطع نظر اس سے کہ وہ کس مسلک سے تعلق رکھتا ہے، آپ کا اخلاقی اور ویکی فریضہ ہے کہ اس صارف سے یا متعلقہ صفحہ کے تبادلہ خیال پر انتہائی نرم لہجہ میں دریافت فرما لیں، اگر آپ پھر اسی مواد کو دوبارہ شامل کرتے ہیں تو ماحول بگڑنے کا خدشہ موجود ہے. آپ کا :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  18:24, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت پر آمد[ترمیم]

سب سے پہلے دعوت قبول کر کے وقت اور حوصلہ افزائی پر بہت شکریہ قبول کیجئو۔۔۔۔۔ محترم! آپ نے پہلے سمجھایا تھا۔ بندہ عاجز نے بلازحمت آپکی آراء کو قبول کیا۔ یہ خاکسار آپکے اصولوں پر کاربند رہا اور خلوص سے آپکے بتائے گئے ویکی اصولوں پر دلجمعی سے کام کرتا چلاآرہا ہے۔ سانچہ محمد2 میں ہونے والی ساری بحث آپکے سامنے ہو گی ۔ اگر حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ سے اتنا بنیادی اختلاف تھا تو فقیر اس پر سٹپٹاتا نہ تو اور کیا کرتا۔ ستم بالائے ستم کہ حضرت عمر کو شریک حیات ثابت نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔۔۔ چلو اختلاف تو اپنی جگہ رہا اتنی ناانصافی کا تو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اوپر سے غیر جانب داری کادرس۔۔۔۔ ساتھ میں ہم اہلسنت کے پاس اتنے دلائل نہیں ہیں جتنے ہم نے سمجھ رکھے ہیں۔۔۔۔۔ مقصد تو میں فورا سمجھ گیا تھا اس جملہ کا کہ بات کو الجھایا جارہا تھا۔ ابوبکر کے سامنے فریق مخالف کے بقول سانچہ سے متعلقہ ہستی پاک کے رشتے لگائے جانے چاہیئں۔۔۔۔ تو کیا حضرت ابو بکر آپً کے سسر نہ تھے۔۔۔۔۔ یہ رشتہ انکی جانب سے مٹایا گیا جو خود کو اہل سنت ثابت کرتے ہیں۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:53, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

جیسا کہ آپ دیکھ ہی رہے کہ وہ سانچہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق ہے، چناں چہ اس میں ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے متعلق کوئی اضافی معلومات غیر متعلق سمجھی جائے گی، ہاں آپ سانچہ ام کلثوم یا سانچہ عمر بن خطاب میں (زوجہ عمر بن خطاب اہل سنت کے نزدیک) کا اضافہ کر سکتے ہیں. جہاں تک بات ہے سٹپٹا جانے کی تو خیال رہے کہ یہ دائرۃ المعارف ہے جہاں ہر دم آپ کو نئی نئی معلومات ملتی رہے گی، اس لیے گزارش ہے کہ دلبرداشتہ نہ ہوں، طویل تبصروں کو تحریر کرنے میں جتنا وقت آپ کو لگا ہے اتنے ہی وقت میں آپ کسی مضمون کو بہتر کر سکتے ہیں. امید ہے اس بحث کو یہیں ختم کر دیا جائے گا اور ہم اگلی منزل کی جانب قدم بڑھا لیں گے. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:10, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

آپکا ممنون ہوں[ترمیم]

یہیں سے دوبارہ تازگی بھری جاتی ہے اور بات کو ختم کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ اسی سانچہ میں حضرت ابو بکر کے سامنے (سسر) کو واپس کروا دیجئے۔
ساتھ میں اپنی وجہ سے آپ کو تکلیف دیئے جانے پر معذرت خواہ ہوں۔۔۔۔۔۔
والسلام علیکم
طالب دعاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:16, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

انتہائی ممنون! :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:38, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

سانچہ محمد2[ترمیم]

برائے مہربانی متنازع ترامیم کرنے اور قصد غیر مناسب جگہ پر مواد شامل کرنے سے گریز کریں، سانچہ:محمد2 میں حضرت علی کی بیٹی کے نام کے ساتھ زوجہ عمر بن خطاب لکھنا، قطعا مناسب مقام نہیں، نا ہی یہ قطعی ثابت ہے، اور پھر جب آپ کو پتہ ہے کہ یہ سنی شیعہ تنازع کا ایک موضوع ہے تو اس طرح کرنا اور زیادہ نامناسب ٹھرتا ہے، ایک صارف نے یہ ترمیم واپس کی تو ، اب آپ تبادلۂ خیال کریں تب ہی وہ متن دوبارہ شامل کرنے کیو کشش کریں، مگر آپ نے اسے استرجع کرنے پر بھی پھر شامل کیا۔ فرقہ پرستی بلکل برداشت نہين کی جائے گی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:16, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

آپ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بیٹی حضرت ام کلثوم کو حضرت عمر کی زوجۃ محترمہ ہونے پر کہتے ہیں کہ ثابت نہیں۔۔۔۔۔۔۔ مھے بتائیں اس سانچہ میں حوالہ کی کون سی جگہ ہے جہاں حوالہ یا ثبوت فراہم کیاجاسکے آپ حضرت عمر کی زوجہ نہ ہیں۔۔۔۔۔۔؟

اس میں شیعہ سنی کی کون سی بات آگئی۔۔۔۔۔؟ جبکہ ثابت ہے حضرت عمررضی اللہ عنہ نے انتہائی بھاری حق مہر ادا کر کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے نسبت جوڑی۔
کھلی کتاب کی طرح بات عیاں ہے۔۔۔۔۔ اس میں شیعہ سنی کہاں سے آگئے۔۔۔۔۔؟؟؟
آپکا لہجہ جارح بھی ہے۔ حضرت ام کلثوم کے خاوند حضرت عمر ابن خطاب تھے۔ اس بات کو غیر مناسب نہیں کہا جاسکتا۔
میری ترمیم پر جس صارف نے استرجع کیا کیا اس نے وجہ پیش کی۔۔۔۔۔ یہ بات تو محترم اس سے ہونی چاہئیے۔
فرقہ واریت کی کوئی گنجائیش نہیں ۔۔۔۔۔۔ انتہائی معقول بات ہے مگر یہ تو دیکھیں کہ آیا یہ بات فرقہ واریت سے تعلق رکھتی ہے۔۔۔۔۔؟؟؟
نیز اسی سانچہ میں “ابوبکر“ کے آگے “(سسر)“ کو۔

  • بلال حبشی کے آگے (مؤذن رسول) کو
  • انس کے آگے (خادم) کو

کو آپ نے استرجع کر دیا کیا یہ بھی میری فرقہ پرستی کہلائے گی۔۔۔۔۔۔؟؟؟ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:36, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

پہلی بات تو یہ کہ صرف ایک جگہ پر بات لکھا کریں، جب یہاں لکد دیا تو پھر میرے تبادلۂ خیال پر سارا مواد پیسٹ کرنے کی حاجت نہیں،

آپ نے پہلی بار صرف (زوجہ عمر ابن خطاب) کا ٹکڑا لگایا، جسے دوسرے صارف نے استرجع کیا، دوسری بار بھی آپ نے صرف یہی اضافہ کیا جسے میں نے نکالا (استرجع نہیں کیا)، تیسری بار بھی آپ نے صرف (زوجہ عمر بن الخطاب) کے الفاظ شامل کیے ہیں تو یہ بہتان کیسے لگا دیا کہ میں نے آپ کی مفید ترمیم بھی ختم کی، تاریخچہ تو دیکھ لیا کریں۔ اور مجھے بتائیں کیا آپ کو باقی سب کے شریک حیات کے نام نہیں پتا؟ ان کے شامل کیوں نہیں کیے؟ اگر یہ اختلافی مسئلہ نا ہوتا تو آپ کو صرف اسی ایک کے ساتھ اضافہ کرنے کی کیوں سوجتھی؟ اور دوسرا صارف جو شیعہ ہے وہ کیوں فوری طور پر اس نکالنے آ گیا؟ اگر یہ بات اتنی ہی ثابت شدہ ہے تو پھر شیعہ کو اعتراض کیوں ہوا؟ مجھے مکھی کے سر جتنے اختلاف کا بھی پتا ہے کہ کن کن باتوں میں شیعہ سنی اختلاف ہے۔ آپ متعلقہ مضمون میں جائیں، وہاں اہلسنت کا نقطہ نظر بڑے شوق سے شامل کریں کہ اہلسنت کی کتب کے مطابق یہ زوجہ ہیں، سانچوں میں ساتھ ایسے اضافے فضول ہیں، میں نے یہ بات لکھنے کی جگہ کو نامناسب کہا ہے نا کا اس تاریخی بحث کو کہ وہ شادی ہئی تھی یا نہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:04, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

پیمانہ[ترمیم]

محترم آ پکو اگر باقی شریک حیات کی اتنی لاحق ہو گئی تھی حضرت عمر کو حضرت ام کلثوم کا شریک حیات ہونے پر وہ بھی فوراً تو آپ نے خود انہیں شامل کیوں نہ کر لیا ۔۔۔۔ جبکہ اس کا درس آپ مجھے دہتے ہیں۔۔۔ میں خود قائل ہوں تمام صحابہ و اہل بیت کی تاریخ، زندگی، رہن سہن یہاں تک کہ انکی عادات و اطوار اور اشاروں کو بھی ویکیپیڈیا پر محفوظ کر لوں۔۔ جہاں تک میری معلومات ہو گی میں تو اتنا درج کردوں گا۔۔۔۔۔ اگر سانچہ کسی سنی کیلئے خاص نہیں تو دیگر کیلئے بھی تو خاص نہ ہوا ناں۔۔۔۔۔ کوئی اہل تشیع آکر اہل سنت کی جامع ترین معلومات کو کیوں حذف کردے۔ یہ تو پھر شیعہ کا پلہ بھاری ہوا۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ ویکی اصول متوازن ہے۔۔۔ آپ خود بھی متوازن ہونے کا درس رے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اگر حضرت عمر کو حضرت ام کلثوم کا خاوند ہونا اختلافی بات ہو گی۔ اہل تشیع (یعنی آپکے ہاں)

  • نماز اختلافی
  • روزہ اختلافی
  • جہاد اختلافی
  • کلمہ اختلافی
  • فقہہ اختلافی
  • صحابہ کرام کا مسئلہ اختلافی
  • آپکے ہاں چند صحابہ کے علاوہ باقی تمام اختلافی
  • نبوت کا مسئلہ اختلافی
  • امامت کا مسئلہ اختلافی
  • رہن سہن اختلافی
  • آپکی تاریخ اختلافی

پیچھے رہ کیا جاتا ہے؟؟؟؟ ایک سنی کرے تو کیا کرے۔۔۔۔۔ جس بات کو کھولے گا وہ اختلافی۔۔۔۔۔۔۔ آپکے ہاں سنی مسلمانوں کے تقریبا ہر مسئلہ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ بتائیں سنی کس موضوع کو چھیڑیں۔۔۔ ؟؟؟ آپ خود ایک پیمانہ بنا دیں اور بڑے سوق سے بنائیں (جسکی تائید سب سے پہلے میں خود کروں گا) کہ سنی کس کس موضوع کو بیان کرسکتا ہے۔۔۔؟؟؟ ہاں ناں۔۔۔۔ تاکہ بعد میں ان باتوں کی ہزیمت تو نہ ناں اٹھانی پڑے۔۔
آپ ایک صفحہ تحریر کر کے شیعہ سنی کی لسٹیں تیار کردیں اور حدود بتا دیں۔۔۔ میرے لیئے تو بڑے مسائل بن جائیں گے جبکہ میں حضرت عمر کے اقوال و انکی زندگی تو نہ سہی سانچہ میں اتنی تھوڑی سی جگہ میں حضرت عمر کو حضرت ام کلثوم بنت علی المرتضیٰ جیسی بنیادی معلومات کو بقول آپکے شریک حیات لکھنے سے گریز کروں۔۔۔۔۔۔ ساتھ میں حضرت ابوبکر کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سسر لکھنے سے۔۔۔۔۔۔۔ شیعہ بھی راضی سنی بھی راضی --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:46, 2 اکتوبر 2015 (م ع و)

یادگار عمارات[ترمیم]

ویکی یادگار عمارتوں کی تصاویر چاہتا ہے
اسکے بارہ میں کوئی معلومات مل سکتی ہیں۔۔۔؟
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:55, 3 اکتوبر 2015 (م ع و)

ایک آسان ذخیرہ آپ یہاں مل سکتا ہے: https://commons.wikimedia.org

یہاں آپ تصاویر سرچ باکس میں ڈھونڈ سکتے ہیں جیساکہ مجھے ڈھونڈنے سے حبشی مسجد کی تصاویر یہاں ملی ہیں:

https://commons.wikimedia.org/wiki/Category:Habashi_mosque

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:13, 3 اکتوبر 2015 (م ع و)

ویکیپیڈیا:ویکی لوزمونیومینٹس پاکستان، --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:17, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

عبید بھائی بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:41, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

بیرونی روابط[ترمیم]

آپ نے ایک جگہ بیرونی روابط کے بارے میں پوچھا ہے۔ اسے ایسے لکھتے ہیں۔ [http://www.i360.pk عنوان] عنوان کی جگہ آپ ٹیکسٹ لکھ دیں۔ حوالہ جات میں نیچے 1 یا 2 لکھا آتا ہے۔ مزید کچھ پوچھنا ہو تو میرے تبادلہ خیال پر پیغام دے دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:08, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)


سنین (ہجری اور عیسوی) کے مابین فرق[ترمیم]

محترمی! انور شاہ کشمیری پر لکھے گئے مضمون میں ہجری اورعیسوی دونوں سنین استعمال کی گئیں ہیں۔ اس جفاکشی کے لیےآپ لائق مبارک باد ہیں۔ اس لیے کہ اس میں مشق بھی درکار ہوتی ہے۔ مضمون میں مندرجہ ذیل استعمال شدہ سنین ( ہجری اور عیسوی) کے مابین فرق کے اندراج کی جانب توجہ دیں۔ سینئرویکی پیڈین کی مدد سے طے کر لیں کہ مناسب فرق کیا ہوا چاہئے۔ خیر خواہ۔

۱) 27 شوال المکرم 1292ھ بمطابق سن 25 نومبر 1875ء
1307ھ بمطابق 1890ء
1312ھ بمطابق 1894ء......................فرق ۔ 583 سال
۲) 1345ھ بمطابق سن [[1927ء.......................فرق ۔ 582 سال
۳) 1351ھ بمطابق [[1932ء
2، صفر، 1362ھ بمطابق سن 7 فروری، [[1943ء] ..............فرق ۔ 581 سال

--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:59, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

السلام علیکم! آداب!! آداب!! پہلی مرتبہ آپ سے گفتگو کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ آپکی توجہ بمع تفصیل لائق تحسین ہے۔
میری جانب سے ہجری سال پہلے اور عیسوی سال بعد میں درج کیا گیا ہے۔ ہجری میں حرف “ھ“ سے اور عیسوی سال حرف “ء“ (مراد عیسوی کیلینڈر) استعمال کیا گیا ہے۔
دونوں کیلنڈروں میں لفظ “بمطابق“ کی وضاحت کو رکھنے کا مقصد اسی جانب اشارہ ہے کہ اگر ہجری سال یہ ہو گا تو عیسوی سال یہ ہوگا۔۔۔۔۔
دونوں میں فرق جو آپ نے بتلایا ہے موقع سے میل نہیں کھاتا۔۔۔۔۔۔ تاہم آپکی جانب سے رہنمائی قابل رشک ہے۔
پیش خدمت آپ ذرا ذیل میں موجود لنک سے تسلی کرسکتے ہیں: ہجری سال بمطابق عیسوی سال
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:52, 4 اکتوبر 2015 (م ع و)

ہجری سال چھوٹا ہوتا ہے عیسوی کی نسبت اسی وجہ سے فرق بڑھتا جاتا ہے۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:48, 5 اکتوبر 2015 (م ع و)

تصاویر[ترمیم]

آپ کی اپلوڈ کردہ تصاویر کے اجازت نامے اور مآخذ واضح نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ ایسی تصاویر جن کے اجازت نامے واضح نہ ہوں، حذف کر دی جاتی ہیں۔ امید ہے متعلقہ تصاویر میں اجازت ناموں کا اندراج فرما دیں گے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  03:37, 6 اکتوبر 2015 (م ع و)

تصویر کے ربط بجھوانے کی تکلیف دوں گا تاکہ آپکی ہدایت پر عمل کیا جاسکے۔۔۔۔
ماخذ میں ویب سائٹ کا حوالہ دینا پڑتا ہے،؟
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:39, 6 اکتوبر 2015 (م ع و)

تفریق اصطلاحات[ترمیم]

آداب! اردو ویکیپیڈیا پر اصطلاحات سے متعلق ایک تجویز یہاں زیر غور ہے۔ آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس شامل ہو کر ہمیں اپنی قیمتی رائے سے رہنمائی کریں۔ مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:38, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

درخواست[ترمیم]

اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کے ان مضامین کی فہرست ہے جو انتہائی مختصر مواد کے حامل ہیں۔ کیا ان میں سے آپ اپنے پسندیدہ موضوع سے متعلق مضامین میں ترمیم و توسیع کر کے اردو زبان کی مدد کر سکتے ہیں؟ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  19:49, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)

جی ہاں! کیوں نہیں ایسا بلکل ہو سکتا ہے میں کوشش شروع کرتا ہوں۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:52, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)
از حد ممنون! نیز آپ ان شماریات کو بھی دیکھ کر اپنے پسندیدہ موضوعات اور کام کو منتخب کر سکتے ہیں۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:27, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)
آپ نے اپنی فیس بک آئی ڈی صارف صفحہ پر رکھی ہے لیکن وہ ربط درست کام نہیں کر رہا ہے۔ کیا آپ اسے درست کر سکتے ہیں؟ فیس بک پر اردو ویکیپیڈیا کا انتہائی فعال گروہ موجود ہے، آپ کی اس میں شمولیت باعث خوشی ہوگی۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:30, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)
میرا ارادہ جی میل آئی سامنے رکھنے کا ہے تاہم ایسا کوئی سانچہ نہیں مل پارہا۔ --ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:40, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)
ایمیل تو کوئی بھی آپ کو یہاں سے کر سکتا ہے، زیادہ مناسب فیس بک آئی ڈی ہے۔ --:) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:53, 7 اکتوبر 2015 (م ع و)


دریافت[ترمیم]

جناب ترویج اردو صاحب، السلام علیکم! کچھ دنوں سے آپ یہاں نظر نہیں آرہے ہیں؟ کیا بات ہے؟ کس بات کی ناراضی ہے بھئی؟ جب اردو زبان کی ترویج کا سوال ہے تو یہ بات چہ معنی دارد؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:03, 13 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

جناب صارف: ترویج اردو/وثق 1 صاحب/صاحبہ! اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے۔ میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 16:19، 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

آپ کی خدمت میں سلام عرض ہے، اردو ویکیپیڈیا میں نیا تبادلۂ خیال نظام Flow نصب کرنے کے لیے آپ کی موافقت درکار ہے، امید ہے یہاں جاری رائے شماری میں اپنی تائیدی رائے سے نوازیں گے۔ ممنون! میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:19، 2 نومبر 2015 (م ع و)

رائے درکار[ترمیم]

جناب صارف: ترویج اردو/وثق 1، اس رائے شماری میں آپ کی رائے درکار ہے. میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:08، 21 نومبر 2015 (م ع و)

جدید ترمیمی سہولیات[ترمیم]

جناب صارف: ترویج اردو/وثق 1 صاحب! اردو ویکیپیڈیا کے خانہ ترمیم کے لیے دیگر ٹیکسٹ ایڈیٹرز کی طرز پر تدوینی شارٹ کٹس ترتیب دیے گئے ہیں، جن کی تفصیلات آپ یہاں اس صفحہ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں؛ امید ہے ان سہولیات سے محظوظ ہونگے اور آپ کی ترمیم کاری کا عمل مزید تیز تر ہوگا۔ مخلص میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 13:17، 25 نومبر 2015 (م ع و)

دعوت رائے دہی[ترمیم]

آداب جناب صارف: ترویج اردو/وثق 1! اس رائے شماری میں آپ کی قیمتی رائے درکار ہے، امید ہے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں گے، والسلام --میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 19:25، 3 دسمبر 2015 (م ع و)

اردو املا کے متعلق اور اہم فیصلہ کن رائے شماری[ترمیم]

محب گرامی! اردو ویکیپیڈیا پر اردو زبان کی املا سے متعلق ایک اہم اور فیصلہ کن رائے شماری جاری ہے، آپ سے درخواست ہے کہ اپنی رائے بھی یہاں اس صفحہ میں درج فرمائیں، نوازش -- میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 07:17، 22 دسمبر 2015 (م ع و)

مائیں جن کے بیٹے نامور ہوئے[ترمیم]

محب گرامی! مائیں جن کے بیٹے نامور ہوئے ایک عمدہ کوشش ہے، مستحسن اقدام ہے۔ لازم ہے کہ مشاہیر کی ماؤں کی بھی فہرست تیار ہو۔ مگر "مائیں جن کے بیٹے نامور ہوئے" ایک مضمون کی بجائے ایک زمرہ ہو سکتا ہے۔ میرے حساب سے مسلم ماؤں کی فہرست بھی "آغازِ اسلام سے پہلی صدی ہجری کی عرب مائیں جن کے بیٹے نامور ہوئے" ایک مضمون ہو سکتا ہے۔ ایضًا دوسری صدی، تیسری صدی، وغیرہ۔ اس میں ملکوں کی تفریق بھی ہوسکتی ہے جیسے کہ عرب، ہندوستان، ایران، وغیرہ۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:54, 30 دسمبر 2015 (م ع و)

محترم صاحب!
سب سے پہلی بات تو یہ کہ آپ سرخی قائم کرنے کے لیے =سرخی= طریقہ استعمال کرتے ہیں جو غلط ہے۔ اسے == سرخی == اس طرح دیا کریں۔ دوسری بات کہ کسی شخصیت کے مضمون میں تنقید، الزامات، نظریات کی سرخی دی جا سکتی ہے۔ اور متنازع شخصیات کے مضمون میں اسے لازمی ہونا بھی چاہیے۔ مگر یہ اصول آپ کو صرف شیعہ اور احمدیہ کے مضمون میں یاد رہتا ہے۔ سپاہ صحابہ کی شخصیات کو آپ نے دودھ کی طرح سفید مولوی بنا دیا ہے، تمام صفحات میں۔ تیسری بات کسی شخصیت سے پر لگا الزام اس کی اپنی کتاب سے عبارت دیکھ کر درج کریں، نہ کہ کسی کتاب کے کسی صفحہ کی کسی سطر کا ایک چوتھائی حصہ، کسی شخصیت کا عقیدہ یا نظریہ بنا کر پیش کریں۔ مرزا غلام احمد کے نظریات یا دعوؤں پر الگ سے مضمون بن سکتا ہے۔ انگریزی ویکی پر بھی موجود ہے۔ کسی شخص کا نظریہ یا رائے، کو پورا کوڈ کریں۔ نہ کہ 4 الفاظ میں کسی سطر کا ایک ٹکڑا۔ حساس صفحات کو ویسے بھی رائے شماری کے مطابق صرف مخصوص گروہ صارفین ہی ترمیم کر سکتا ہے۔ اس لیے اب آپ اس مضمون میں ترمیم کرنے کے قابل نہيں رہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:24, 1 جنوری 2016 (م ع و)
محترم صاحب!
دہشت گردوں (ملک اسحاق یا اعظم طارق وغیرہ) کے بارے صفحات میں ان کے مستند جرائم بھی بتائیں وگرنہ تحریر کردہ مضمون بے وقعت ہو جاتا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:11, 1 جنوری 2016 (م ع و)

مکرمی! آداب۔ ہدف پورا کرنےکے لیے بھائی لوگ ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے۔ انھوں نے اپنے لیے راتوں کی نیند حرام کر لی تھی۔ تب جا کے ہدف پورا ہوا۔ آپ کی آمدصرف ۸ اکتوبر، ۱۴ نومبر، ۶،۵، ۲۶، ۲۷ دسمبر اور۲۹ دسمبر سے تا حال تک دیکھی جا سکتی ہے۔ خیر مصروفیت رہی ہو گی۔آپ سے جو ہو سکا آپ نے کیا، ہم سے جو ہو سکا ہم کر رہے ہیں اسی طرح دوسرے۔ لیکن آپ جب بھی تشریف لاتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ آپ فعال صارفین سے،جوNeutral Point of View کے لیے جانے جاتے ہیں، کیوں الجھ پڑتے ہیں، ایک نہیں، دو نہیں، تین تین، چار چار کے ساتھ۔ آپ کی اردو اچھی بلکہ بہت اچھی ہے۔ کوئی بھی ذی عقل اردو ویکی پیڈین آپ کو کھونا نہیں چاہے گا۔ نہ کسی کو آپ سے ذاتی دشمنی ہے۔ لیکن یہ کیا؟ آپ سے التماس ہے کہ اردو ویکی پیڈیا کا ساتھ دیں ، دیگر ساتھیو ں کے ساتھ ساتھ چلیں۔ اسی میں بھلائی ہے ویکی پیڈیا کی اور آپ کی بھی۔ اور ایک اور بات یہ نہ بھولیں کہ یہاں رائے شماری بھی ہوتی ہے۔ Enough is Enough--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:33, 1 جنوری 2016 (م ع و)

سوال[ترمیم]

آداب، آپ نے معلومات کے مضمون میں موجود حوالے کو حذف فرمادیا ہے۔ میں یہ مانتا ہوں کہ حوالہ شاید اور بہتر انداز سے لکھا جاسکتا تھا۔ تاہم اس سے ہٹانے کا تو جواز نہیں بنتا۔ اگر کوئی خاص بات آپ نے محسوس کی ہو تو ارشاد فرمایئے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:55, 1 جنوری 2016 (م ع و)

جی محترم! حوالہ ایک لائن نیچے چلا گیا ہے۔ وجہ ہی حوالہ جات کی ہیڈنگ داخل کرنا مقصود تاہم غلطی حائل ہوئی جو درست کر دی گئی ۔ توجہ دلانے پر شکریہ
--ترویج اردو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:07, 1 جنوری 2016 (م ع و)