ٹولی چوکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

టోలిచౌకి
مضافات
ملک بھارت
ریاستتلنگانہ
ضلعحیدرآباد، دکن
میٹروحیدرآباد، دکن
حکومت
 • مجلسعظیم تر بلدیہ حیدرآباد
زبانیں
 • دفتریتیلگو زبان، اردو
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز500 008
لوک سبھا انتخابی حلقہحیدرآباد، دکن
ودھان سبھا انتخابی حلقہکاروان، حیدرآباد
شہری منصوبہ بندی کی ایجنسیعظیم تر بلدیہ حیدرآباد

ٹولی چوکی حیدرآباد، دکن کا ایک بڑا مضافاتی علاقہ اور حیدرآباد کے انتہائی گنجان محلوں میں سے ایک ہے۔ ٹولی چوکی اردو کے الفاظ ٹولی اور چوکی کا مرکب ہے۔ ابو الحسن تانا شاہ کے دور میں مغلیہ سلطنت کے شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے فوج کی ٹولی یہاں قیام پزیر تھی۔ یہ علاقہ گولکنڈہ کے مضافات میں ہے جو قطب شاہی سلطنت کا دار الحکومت تھا۔ آج بھی اس علاقہ میں متعدد قطب شاہی مسجدیں اور مزارات واقع ہیں اور مشہور قطب شاہی مقابر بھی یہیں موجود ہیں۔

نواح و اطراف[ترمیم]

ٹولی چوکی چاروں طرف سے اہم علاقوں سے گھرا ہوا ہے۔ چنانچہ قریبی علاقوں میں گاچی باولی، مادھا پور، منی کونڈہ، گولکنڈہ، مہدی پٹنم، بنجارا ہلز، جوبلی ہلز اور لنگر حوض ہیں۔ بالخصوص گچی باولی اور مادھاپور میں ہائی ٹیک سٹی کے آباد ہونے سے ٹولی چوکی آئی ٹی میں کام کرنے والے ملازمین کی پسندیدہ رہائش گاہ بن گیا ہے۔ اور نتیجتا یہاں زمین اور مکانات کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]