پی ایس آر بی 1257+ 12بی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پی ایس آر بی 1257+ 12سی (سابقہ پی ایس آر بی 1257+ 12بی ) ایک ماورائے شمس سیارہ (تقریباً 980 نوری برس کے فاصلے پر) سنبلہ مجمع النجوم (باکرہ) میں واقع ہے۔ پی ایس آر بی 1257+ 12بی نظام شمسی سے باہر دریافت ہونے والا پہلا سیارہ ہے اور یہ ان تین اجسام میں سے ایک ہے جو نابض پی ایس آر  بی 1257 +12 کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔ یہ اس کے گرد 0.36AU کے فاصلے سے 66 دنوں میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ سیارے کی کمیت زمین کی کمیت کے چار گنا تک ہو سکتی ہے۔ کیونکہ سیارہ بی اور سیارہ سی کی کمیت ایک دوسرے سے کافی قریب ہے (جبکہ ان کا مدار بھی ایک دوسرے سے کافی قریب ہے) لہٰذا یہ ایک دوسرے کے مدار میں اضطراب پیدا کرتے ہیں۔ جیسا کہ امید تھی اضطراب کا معلوم لگا کر اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ سیارے حقیقی ہیں۔ دونوں سیاروں کی صحیح کمیت اور جھکاؤ اس بات کو ناپ کر حاصل کیا گیا کہ وہ دونوں سیارے ایک دوسرے میں کس طرح سے دخل اندازی کرتے ہیں۔  

نام [ترمیم]

 پی ایس آر  بی 1257 +12کے سیاروں کے نام اے سے لے کر ڈی ( بڑھتے ہوئے فاصلوں کی نسبت سے ) رکھے گئے ہیں۔ ان کے نام کو دوسرے ماورائے شمس سیاروں سے الگ طرح سے رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ  اس وقت جب یہ دریافت ہوئے تھے نام الگ طرح سے دیے جاتے تھے۔ بطور پہلی مرتبہ دریافت ہوئے جانے والے نابض ستارے کے گرد  ماورائے شمس سیاروں کو انگریزی حرف بی اور سی دیا گیا۔ جب تیسرا سیارے بعد میں اس نظام میں دریافت ہوا (جو پہلے سے دریافت شدہ سیاروں کے مدار سے بھی قریب تھا) تو اس کے نام کے لیے "اے" استعمال کیا گیا۔ 

سیارے اور ان کا مرکزی ستارے ان نظام ہائے سیارگان کا حصّہ ہے جس کو  بین الاقوامی فلکیاتی وحدت  نے اس لیے چنا ہے کہ ماورائے شمس سیاروں اور ان کے مرکزی ستاروں کے نام رکھنے کے لیے (جہاں پہلے کوئی نام موجود نہیں ہے) [1][2] عوامی رائے  حاصل کی جائے۔ اس عمل میں عوامی  نامزدگی  اور نئے ناموں کے لیے ووٹنگ کا عمل شامل ہے اور امید کی جاتی ہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی وحدت  ان نئے ناموں کا اعلان نومبر 2015ء کے وسط تک کرے گی۔[3]

مندرجات [ترمیم]

جھکاؤ کو معلوم کرنے کے لیے جو طریقہ استعمال کیا گیا ہے اس میں گراوٹ بھی شامل ہے کیونکہ یہ معلوم کرنا ممکن نہ تھا کہ مداروی گردش گھڑی کی سوئیوں کی طرح ہے یا اس کے الٹ۔ جھکاؤ کی متبادل قدر 127 ± 4° ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. NameExoWorlds: An IAU Worldwide Contest to Name Exoplanets and their Host Stars. IAU.org. 9 July 2014
  2. NameExoWorlds آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nameexoworlds.iau.org (Error: unknown archive URL).
  3. NameExoWorlds آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nameexoworlds.iau.org (Error: unknown archive URL).

بیرونی روابط[ترمیم]

نابض ستارےآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ astro.psu.edu (Error: unknown archive URL)