سوریا (اداکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سوریا
سوریا 2014ء میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1975-07-23) 23 جولائی 1975 (عمر 48 برس)
کویمبٹور،تمل ناڈو،بھارت
رہائش چنائی، تمل ناڈو، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت دراویڑا مونیترا کازاگم   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ جیوتیکا (شادی. 2006)
اولاد 2
تعداد اولاد
والدین شیو کمار
لکشمی
والد شیوکمار   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان کاتھئ (بھائی)
عملی زندگی
مادر علمی لویولا کالج [1]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم اداکار، پروڈیوسر، ٹی وی میزبان
پیشہ ورانہ زبان تمل ،  ہندی ،  تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوریا۔ اصل نام سراونن شیو کمار (پیدائش: 23 جولائی 1975ء ،[2] کویمبٹور، تمل ناڈو، بھارت) ایک بھارتی فلم اداکار، فلم ساز اور ٹی وی میزبان ہیں، جو اس وقت تامل فلم انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ سوریا نے روككو نیر (1997ء) سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد وہ بہت کامیاب فلموں میں نظرآ چکے ہیں جن میں شامل ہیں، نندھا (2001 ء)، كاکھا كاکھا (2003ء)، پیرازهاگن (2004ء)، گجنی (2005 ء)، ویرنم ائيرم (2008ء)، ایان (2009 ء)، سنگھم (2010ء)، سنگھم 2 (2013ء) اور انجان (2014ء). 2010ء تک، وہ تین تامل ناڈو فلم ایوارڈ اور تین جنوبی ہند فلم فیئر ایوارڈ جیت چکے ہے، جس کی وجہ سے انھوں نے خود کو تامل سنیما میں معروف معاصر اداکاروں میں سے ایک کے طور پر قائم کر لیا ہے۔ 2010ء میں انھوں نے پہلی ہندی فلم رکت چریتر میں کام کیا۔ سال 2012 جنوب ہندی ٹیلی ویژن چینل اسٹار وجے پر گیمنگ شو ننگالم ویللالم اورو کوڑی میں میزبان بنے جو مشہور گیم شو ‘‘کون بنے گا کروڑ پتی’’ کا تمل ورژن تھا۔

فلمیں[ترمیم]

سال فلم کا نام(ترجمہ) کردار کا نام ہندی ڈب /ری میک
1997ء نےروككو نیر (رُوبرُو) سوریا -
1998ء کادھالے نمادھی(محبت خود امن ہے) چندرُو -
1998ء سندھی پپوما(کیا ہم مل سکتے ہیں؟) وِشوا -
1999ء پیریا اننا سوریا -
1999ء پو ویللم کیٹٹوپر(سب پھولوں سے پوچھو) کرشنا -
2000ء اوئیرلے کلنتھاٹھو سوریا ہندی ڈب: سوریا بھائی ایم بی بی ایس
2001ء فرینڈز(دوست) چندرُو -
2001ء نندھا نندھا ہندی ڈب: ریٹرن آف واستو
2002ء اوننائی ننائیتھو (تمھیں سوچوں ) سوریا -
2002ء شری شری -
2002ء مونم پیسی یادھے (بولتی خاموشی) گوتم ہندی ڈب: گھاتک ریٹرن
2003ء کاکھا کاکھا (حفاظت) انبوسیلوان ری میک: فورس (جان ابراہیم)
2003ء پیتھاماگن (اباؤاجداد کا بیٹا) شکتی ری میک: ڈائریکٹر ستیش کوشک کی زیر تکمیل(سلمان خان)
2004ء پیرا زھاگن(سب سے خوبصورت آدمی) چِننا / کارتھک -
2004ء آئتھا ازھوتھو (تھری ایڈیٹس) مائیکل وسنتھ ری میک: یووا (اجے دیوگن)
2005ء مایاوی بالیّہ -
2005ء گجنی سنجے رامسوامی ری میک:گجنی (عامر خان)
2005ء آرو(چھ) آرو مگھم، آرو ہندی ڈب: ریٹرن آف گجنی
2006ء جون آر راجا(مہمان کردار) ری میک: آپ کے لیے ہم (متھن چکرورتی)
2006ء سلونو اورو کادھل (سرد محبت) گوتم -
2007ء ویل ویٹریویل(ویلو)/ واسودیون(واسو) ہندی ڈب: جیو اور جینے دو
2008ء کوسیلان خود (مہمان کردار) -
2008ء وارانم آئرام (ہزاروں ہاتھی) کرشنن/ سوریا کرشنن -
2009ء ایان (ناقابلِ شکست) دیوراج والوسمے ہندی ڈب: ودھوناشک: دی ڈسٹرائر
2009ء آدھاون مادھون سبرمنیم (آدھاون۔ موروگن) ہندی ڈب: دلدار دا آریہ
2010ء سنگھم درائی سنگھم ہندی ڈب: دا فائٹر مین سنگھم
ری میک : سنگھم (اجے دیوگن)
2010ء رکت چریتر(خونی تاریخ) سوریا نارائن ریڈی ہندی فلم
2010ء من مدھن انبو (کیوپڈ کا تیر) (مہمان اداکار) -
2011ء کو (بادشاہ) (مہمان ادکار) -
2011ء اوان ایوان (وہ آدمی یہ آدمی) (مہمان ادکار) -
2011ء ایلام آریوو(ساتویں حس) بودھی دھرما/ اروند ہندی ڈب: چینائی ورسز چائنہ
2012ء ماٹٹران (ادل بدل) اکھیلان/ ویمیلان ہندی ڈب: نمبر1 جڑواں
2013ء چینائی اورو نال (ایک دن چینائی میں) (مہمان کردار) ری میک: ٹریفک (منوج باجپائی)
2013ء سنگھم2 درائی سنگھم ہندی ڈب: میں ہوں سوریا :سنگھم 2
2014ء ننائی تھاتھو یارو (مہمان کردار) -
2014ء انجان (بے خوف) راجو بھائی(کرشنا) -
2015ء مسو انگرا مسیلامانی (مسیلامانی عرف مسو) مسیلامانی/ شکتی -
2015ء ہائیکو/پسانگا2 (زیر تکمیل) بطور پروڈیوسر اور مہمان کردار۔ تمیز نادان -
2015ء 24(زیر تکمیل) - -
2015ء سنگھم 3 (زیر تکمیل) درائی سنگھم -

حوالہ جات[ترمیم]

َ

  1. http://celebritykick.com/tamil-actor/suriya-family — اخذ شدہ بتاریخ: 21 جون 2020
  2. "سوریا کا جنم دن – تمل مووی نیوز"۔ IndiaGlitz۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 فروری 2011