عالمی یوم بحر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عالمی یوم بحر عالمی یوم بحر یعنی سمندروں کا عالمی دن دنیا بھر میں 8 جون کو منایا جاتا ہے۔

پس منظر[ترمیم]

اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل آبادی کا 40 فیصد حصہ سمندروں اور ساحلوں کے ساتھ جڑے ایک سو کلومیٹر تک کے علاقوں میں آباد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر ہماری زمین کا دل اور پھیپھڑے ہیں یہ زمین پر استعمال ہونے والا چالیس فیصد تازہ پانی اور 75فیصد آکسیجن پیدا کرتے ہیں جس سے ہم سانس لیتے ہیں، اس مناسبت سے سمندروں کا ماحول انسان اور اس کی بقا کے لیے انتہائی اہم ہے۔ سمندری آلودگی نا صرف ساحل پر مقیم انسانوں بلکہ سمندر میں موجود نباتات اور سمندری حیات کے لیے سنگین ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔