عطیۂ خون کا عالمی دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہر سال 14 جون کو خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

پس منظر[ترمیم]

رگوں میں دوڑتے خون سے انسانی زندگی کی ڈور بندھی ہوئی ہے۔ یہ احساس شدت سے اس وقت ہوتا ہے جب کسی بیماری یا حادثے کی صورت میں ہمارے کسی پیارے کو اچانک خون کی ضرورت پڑ جائے۔ ایسے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد کا کردار کسی فرشتے سے کم نہیں جو کسی نفع ،نقصان اور رشتے کے بغیر اپنا خون دے کر ایک انسانی زندگی کو بچاتے ہیں۔ کسی بیمار کو خون دینا ایک اخلاقی فریضہ ہے۔ اس سلسلے میں شعور اور آگاہی کے لیے 14 جون کو خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔