وقاراعوان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وقاراعوان
معلومات شخصیت
پیدائش 18 فروری 1977ء (47 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کالم نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

وقاراعوان پاکستان کے کالم نگار ہیں جن کے کالم پاکستان کے کثیر الاشاعت اردو روزنامہ جنگ اور روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہوتے رہے ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

پیدائش و خاندانی پش منظر[ترمیم]

وقار اعوان پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 18 فروری 1977ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام گلاب خان ہے جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے اور 1957ء میں کراچی میں سکونت پزیر ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

وقاراعوان نے نے میٹرک 1993ء اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم 1996ء میں حاصل کی۔ بعد ازاں بی اے اور ایم اے (ابلاغ عامہ) کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی۔

کالم نگاری[ترمیم]

وقار اعوان نے کالم نگاری کو اپنا ذریعۂ اظہاربنایا۔ وقار اعوان کے کالم زیادہ تر حالاتِ حاضرہ، سیاسیات، بلوچستان کے مسائل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے علاوہ اور بہت سے موضوعات پر عمدہ و سلیس اردو میں ہوتے ہیں۔

وقار اعوان نے کالم نگاری کی ابتدا روزنامہ نوائے وقت سے "بیادِ رفتگاں" کے عنوان سے عمر اصغر خان پر لکھ کر کی۔ اس کے بعد انھوں نے روزنامہ جنگ سے لکھنا شروع کیا اور روزنامہ جنگ میں پہلا کالم بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سے 17 جولائی 2005ء میں شائع ہوا۔ پھر روزنامہ جنگ سے ہی منسلک رہے۔ آپ کے شائع شدہ کالموں کی تعداد 70 ہے۔

آپ کے چند کالموں کے نام یہ ہیں:

  • ہم مسلمان ہیں؟[1]
  • بے نظیر کا قتل اور U.N کمیشن رپورٹ[2]
  • سنگین نتائج[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ہم مسلمان ہیں؟، وقاراعوان، روزنامہ جنگ کراچی، 8 جون 2010ء
  2. بے نظیر کا قتل اور U.N کمیشن رپورٹ، وقار اعوان، روزنامہ جنگ کراچی، 3 مئی 2010ء
  3. سنگین نتائج، وقار اعوان، روزنامہ جنگ کراچی، 25 مئی 2010ء