سنسنی خیز (صنف)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سنسنی خیز ادب، فلموں، ویڈیو گیموں، ٹیلی ویژن پروگراموں کی ایک صنف ہے، جس کے بنیادی عناصر میں تجسس، تناؤ، جوش و ولولہ اور ہیجان خیزی شامل ہوتی ہے۔[1] سنسنی خیزی قارئین یا ناظرین کے مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے، اُن کی توقعات میں اضافہ کرتی ہے اور انھیں تعجب، ذہنی اضطراب اور خوف میں مبتلا کرتی ہے۔ اس صنف سے تعلق رکھنی والی فلموں کی کہانی دل کی دھڑکنیں تیز کرنے والی، جوش دلانے والی اور تیز رفتار ہو سکتی ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Genre: Thriller" (بزبان انگریزی)۔ illiterarty.com 
  2. ٹم ڈرکس۔ "Thriller - Suspense Films" (بزبان انگریزی)۔ فلم سائٹ ڈاٹ آرگ