عزیز نیسن
عزیز نیسن | |
---|---|
(ترکی میں: Aziz Nesin) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (ترکی میں: Mehmet Nusret Nesin) |
پیدائش | 20 دسمبر 1915ء [1][2][3] استنبول [2] |
وفات | 6 جولائی 1995ء (80 سال)[4][5][3][6][7][8] آلاچاتی [9] |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
مدفن | استنبول |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | ترکیہ [10] |
مذہب | الحاد [11] |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کولئیلی ملٹری ہائی اسکول (–1935) ترک ملٹری اکیڈمی |
پیشہ | شاعر ، مصنف [12][13][2]، ناول نگار ، بچوں کے مصنف ، صحافی [2]، مصنف [14][15] |
مادری زبان | ترکی [2] |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی [16][2] |
تحریک | اسلام |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
محمد نصرت قلمی نام عزیز نیسن (انگریزی: Aziz Nesin) (پیدائش : 20 دسمبر 1915ء - وفات: 6 جولائی 1995ء) بیسویں صدی کا ترکی کا مشہور ادیب، شاعر، ڈراما نگار، مزاح نگار، 100 سے زائد کتابوں کے مصنف اور جدید ترکی ادب کا معروف ترین نام ہے۔
حالات زندگی[ترمیم]
پیدائش و خاندانی پس منظر[ترمیم]
عزیز نیسن 20 دسمبر 1915ء کو جزائر پرنس، سلطنت عثمانیہ میں پیدا ہوئے۔ وہ کریمیائی تاتار نسل سے تعلق رکتے تھے۔[17]
خدمات[ترمیم]
عزیز نیسن نے متعدد طنزیہ رسائل کی ادارت کی۔ عزیز نیسن ایک فعال سیاسی کارکن رہے۔ 1980ء میں جب ترکی میں فوجی انقلاب کے بعد دانشوروں سمیت سارا ملک شدید دباؤ کا شکار تھا، عزیز نیسن نے دانش وروں کی ایک قابلِ لحاظ تعداد کو آمرانہ حکومت کے خلاف متحد کیا۔ زندگی کے آخری برسوں میں مذہبی شدت پسندی کے خلاف برسرِ پیکار رہے۔ اپنے سیاسی نظریات کی بنا پر وقتاً فوقتاً جیل جانا پڑا۔ عزیز نیسن نے عام آدمی کے دبائے اور کچلے جانے کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کیا اور نوکر شاہی کو اپنے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا۔ ان کی تخلیقات کے تیس سے زائد زبانوں مین ترجمے ہو چکے ہیں۔[17]
نیسن فاؤنڈیشن کا قیام[ترمیم]
انھوں نے 1972ء میں "نیسن فاؤنڈیشن" قائم کی۔ فاؤنڈیشن کا مقصد ہر سال چار بچوں کو فاؤنڈیشن کے قائم کردہ گھر میں لاکر ان کی تمام ضروریات کی کفالت کرنا ہے۔ ان ضرورریات میں روٹی، کپڑے اور مکان کے ساتھ ساتھ ابتدائی اسکول سے اعلیٰ تعلیمی اداروں تک بچوں کی تعلیم و تربیت بھی شامل ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے عزیز نیسن نے اپنی تمام تخلیقات کے ترکی اور بیرونِ ترکی طباعت، ترجمے، اسٹیج پر پیش کیے جانے، فلم یا ٹیلی وژن پر پیش کش کے تمام حقوق دائمی طور پر فاؤنڈیشن کے نام کردیے۔[17]
اعزازات[ترمیم]
انھیں ترکی، اطالیہ، بلغاریہ اور سابق سوویت یونین میں متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔
وفات[ترمیم]
عزیزنیسن کی وفات حرکتِ قلب بند ہونے سے 6 جولائی 1995ء کو چشمے، ترکی میں ہوئی۔ وصیت کے مطابق بغیر کسی تقریب کے "نیسن فاؤنڈیشن" کی زمین میں کسی نامعلوم مقام پر دفن کیے گئے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ http://data.bnf.fr/12158040/aziz_nesin/ — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب پ ت ٹ http://data.bnf.fr/12158040/aziz_nesin/ — عنوان : Nouveau Dictionnaire des œuvres de tous les temps et tous les pays — اشاعت دوم — جلد: 1 — صفحہ: 194 — ISBN 978-2-221-06888-5
- ^ ا ب Internet Speculative Fiction Database author ID: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?263275 — بنام: Aziz Nesin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12158040t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ http://en.academic.ru/dic.nsf/hotels/901661017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/nesin-aziz — بنام: Aziz Nesin
- ↑ گرین انسائکلوپیڈیا کیٹلینا آئی ڈی: https://www.enciclopedia.cat/ec-gec-0045827.xml — بنام: Aziz Nesin — عنوان : Gran Enciclopèdia Catalana
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000018646 — بنام: Aziz Nesin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://www.nytimes.com/1995/07/07/obituaries/aziz-nesin-of-turkey-dies-at-80-writer-escaped-militants-arson.html
- ↑ http://www.britannica.com/EBchecked/topic/609800/Turkey-in-1993
- ↑ Aziz Nesin Düşüncesinde Ateizmin Yansımaları
- ↑ http://www.tandfonline.com/doi/full/10.1080/00263206.2012.759101
- ↑ http://www.tandfonline.com/doi/pdf/10.1080/03064228408533770
- ↑ http://www.jstor.org/stable/762713
- ↑ http://www.reuters.com/article/2012/03/13/us-turkey-protest-idUSBRE82C0U120120313
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12158040t — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب پ عزیز نیسن، مصنف کا تعارف، اردو ڈائجسٹ لاہور، ص 258
- 1915ء کی پیدائشیں
- 20 دسمبر کی پیدائشیں
- استنبول میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1995ء کی وفیات
- 6 جولائی کی وفیات
- استنبول کی شخصیات
- بیسویں صدی کے شعرا
- بیسویں صدی کے ناول نگار
- ترک شاعر
- ترک شخصیات
- ترک شعرا
- ترک مصنفین
- ترک ملحدین
- ترک ڈراما نگار
- ترکی بچوں کے مصنفین
- ترکی زیر حراست اور قیدی شخصیات
- ترکی کے قیدی اور زیر حراست افراد
- ترکی ناول نگار
- سابقہ مسلم ترک شخصیات
- صوبہ استنبول کی شخصیات
- عہدیداران ترک فوج
- ترکی ملٹری اکیڈمی کے فضلا
- ترک مصنفین کے نامکمل مضامین
- استنبول کے مصنفین
- ترک مزاح نگار
- سابقہ مسلم جو لاادری یا ملحد ہو گئے
- یورپ میں اسلام مخالفت