بیلنسکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بیلنسکی
(روسی میں: Виссарион Белинский ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 30 مئی 1811ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 مئی 1848ء (37 سال)[5][6][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سینٹ پیٹرز برگ [7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات سل   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سلطنت روس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہ سل   ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلسفی ،  مصنف [9]،  ادبی نقاد [10]،  صحافی ،  عوامی صحافی [10]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان روسی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان روسی [11][12][13][14][4]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فلسفہ [15]،  ادب [15]،  جمالیات [15]،  ادبی تنقید [15]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک ادبی تنقید ،  نظریاتی صحافت   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
باب ادب

ویسارین گریگورے وچ بیلنسکی (روسی: Виссарио́н Григо́рьевич Бели́нский)‏, نقل حرفی Vissarion Grigoryevich Belinsky (پیدائش: 11 جون 1811ء - وفات: 7 جون 1848ء) انیسویں صدی کے روس کے مشہور و معروف نقاد، مصنف اور فلسفی تھے۔ انھوں نے معروف روسی شاعر نیکراسوف کی ادبی پرداخت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

حالاتِ زندگی[ترمیم]

بیلنسکی 11 جون 1811ء کو سی بورگ، گرینڈ ڈچی آف فن لینڈ، روسی سلطنت میں پیدا ہوئے۔[16] وہ ایک دیہی ڈاکٹر کا غیر معمولی ذہین اور بے قرار بیٹا تھا جو پہلے سال کے امتحان میں شریک نہ ہو نے کے سبب ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی سے 1832ء میں نکال دیا گیا تھا۔ اسی عمر میں کمیرے کسانوں کی حمایت میں پُر جوش ڈرامے لکھنے کی وجہ سے اس کی طالب علمانہ شہرت ذمہ داروں کو کھٹکنے لگی تھی۔[17]

دی ٹیلیسکوپ (The Telescope) نیم ادبی رسالے کی ادارت میں شریک ہو کر وہ صاحبِ نظر تنقید نگارشمار ہونے لگے۔ یہ رسالہ حکماً بند ہوا تو بیلنسکی نے ماسکو مشاہد (Moscow Watcher) رسالہ نکالا۔ تین سال بعد وہ بھی ضبط ہواتو وطن کے روزنامچے (Notes of the Fatherland) میں اس کے تنقیدی نوٹ چھپنے لگے۔ نراجی انقلابی یا کونن کی خفیہ سرگرمیوں سے بھی بیلنسکی کا تعلق رہا اور رفتہ رفتہ پائے تخت میں نوجوان دانشوروں کا ایک حلقہ اس کے گرد تیار ہو گیا جس میں اول گوگول اور پھر فیودر دوستوئیفسکی شامل تھے۔ مدقوق بیلنسکی نے کم عمری میں ہی کئی اہلِ قلم کی تربیت اور حوصلہ افزائی کی جن میں مشہور روسی شاعر نیکراسوف بھی شامل ہیں۔ اس کے تنقیدی مضامین روسی اور انگریزی میں دو جلدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ بیلنسکی کے خیالات، خطوط اور تنقیدی نوٹ روس کے ابھرتے ہوئے ذی علم حلقے میں فیصلہ کن سمجھے جاتے ہیں۔ سوویت دور میں بھی بیلنسکی کا نام علم و ادب کی راہ پر سنگِ میل کا درجہ رکھتا ہے۔[17]

وفات[ترمیم]

بیلنسکی 37 سال کی عمر میں تبِ دق میں مبتلا ہو کر 7 جون 1848ء کو سینٹ پیٹرز برگ، روسی سلطنت میں وفات پا گئے۔[16]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. عنوان : Белинский, Виссарион Григорьевич
  2. عنوان : Белинский, Виссарион Григорьевич
  3. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — عنوان : Краткая литературная энциклопедия — اقتباس: 30.V(11.VI).1811
  4. ^ ا ب پ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — عنوان : ПроДетЛит
  5. عنوان : Белинский, Виссарион Григорьевич — اقتباس: 26 мая 1848 г., в 6 часу утра, Белинский умер.
  6. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — عنوان : Краткая литературная энциклопедия — اقتباس: 26.V(7.VI).1848
  7. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Белинский Виссарион Григорьевич
  8. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://feb-web.ru/feb/kle/ — عنوان : Краткая литературная энциклопедия
  9. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library — عنوان : Library of the World's Best Literature
  10. https://cs.isabart.org/person/68348 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
  11. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb130913444 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  12. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990210096 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  13. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/23941987
  14. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/69918307
  15. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jn19990210096 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  16. ^ ا ب ویسارین گریگورے وچ بیلنسکی، دائرۃالمعارف آن لائن
  17. ^ ا ب جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-1 ادبیات)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی،2003ء، ص 132