عاشق حسین بٹالوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عاشق حسین بٹالوی
معلومات شخصیت
پیدائش 17 جولا‎ئی 1903ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بٹالا ،  ضلع گورداسپور ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 جولا‎ئی 1989ء (86 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن ،  انگلستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن ماڈل ٹاؤن قبرستان   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ لندن   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مورخ ،  افسانہ نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی (پیدائش: 1903ء- وفات: 17 جولائی 1989ء) پاکستان کے نامور مورخ، افسانہ نگار اور تحریک پاکستان کے کارکن تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی 1903ء میں بٹالہ، ضلع گرداسپور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2] انھوں نے جامعہ لندن کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی تصانیف میں ہماری قومی جدوجہد، اقبال کے آخری دو سال، چند یادیں چند تاثرات، 'تاریخ اور افسانہ، راہ گذر اور شاخسار کے نام شامل ہیں۔[3]

تصانیف[ترمیم]

  • اقبال کے آخری دو سال
  • اقبال اور تحریک پاکستان
  • چند یادیں چند تاثرات(آپ بیتی)
  • ہماری قومی جدوجہد (تاریخ)
  • سوزِناتمام (افسانے)
  • رہگذر (افسانے)
  • شاخسار (افسانے)
  • مجموعہ عاشق حسین بٹالوی (کلیات / تاریخ اور افسانہ)

اقبالیات[ترمیم]

عاشق حسین بٹالوی ۔ نامور مؤرخ‘ افسانہ نگار اور تحریکِ پاکستان کے کارکن۔ آپ نے کئی کتب تحریر کیں جن میں اقبالیات پر آپ کی کتاب ’اقبال کے آخری دو سال‘ مقبولِ عام ہے۔ بقول عاشق حسین بٹالوی اس کتاب کے لکھنے کی ترغیب چراغ حسن حسرت نے دلائی تھی کیونکہ اقبالیات کے بہت سے موضوعات پر کام ہو چکا تھا اور یہ زمانہ ایسا تھا جب علامہ اقبال آل انڈیا مسلم لیگ پنجاب کے صدر تھے اور خود عاشق حسین بٹالوی بھی مسلم لیگ کا حصہ تھے۔ [4]

اعزازات[ترمیم]

وفات[ترمیم]

ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 17 جولائی 1989ء کو لندن، برطانیہ میں وفات پاگئے[2]۔ وہ لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک ہیں۔[3][1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان ، اردو سائنس بورڈ لاہور، 2006ء، ص 458
  2. ^ ا ب عاشق حسین بٹالوی، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان
  3. ^ ا ب عاشق حسین بٹالوی، پاکستانی کنیکشنز، برمنگھم برطانیہ[مردہ ربط]
  4. (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)