الحکمہ انٹر نیشنل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فائل:Al-Hikmah International
Al-Hikmah

الحاد و لا دینیت، فکری آوارگی ،مادیت پرستی، فرقہ بندی اور گروہی تعصبات کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں الحکمہ انٹر نیشنل ایک ایسے روشن چراغ کا نام ہے جس سے جہالت و نفس پرستی کی تاریکیاں چھٹ جائیں اور علم و حکمت کی روشنی چہار دانگ عالم میں پھیل جائے، یہ ایک ایسا دینی و ملی ادارہ ہے جو ہر قسم کے سیاسی و مذہبی، فرقہ وارانہ اور مسلکی تعصبات سے بالاتر ہوکر فقط رضائے الٰہی کی خاطر کام کرنے کا عزم مصمم رکھتا ہے، یہ ادارہ احیائے ملت، تہذیب ذات اور اصلاح معاشرہ کے باب میں ہونے والی کاوشوں میں مقدور بھر حصہ ڈالنے کی جدوجہد کا نام ہے۔

الحکمہ انٹرنیشنل کے اغراض و مقاصد[ترمیم]

  1. فرد اور معاشرے کو ہر قسم کے لسانی، علاقائی، مسلکی اور گروہی تعصبات سے نجات دلا کر خالص اسلامی فکر و عمل کا امین بنانا
  2. علوم میں دین و دنیا کی تفریق کا خاتمہ کرکے ایک ایسی وحدت لانے کی کوشش کرنا جو قابل عمل بھی ہو اور صحیح منہج کے مطابق بھی ہو۔
  3. جدید مادی اور ملحدانہ افکار سے شناسائی دینا اور ان کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کرنا ۔
  4. اسلامی علوم و فنون اور اسلامی نظریہ حیات کو محکم دلائل کے ساتھ اجاگر کرنااور ان کی جامعیت اور وسعت سے آگاہی بہم پہنچانا ۔
  5. معاشرے میں رائج مغربی اقدار کے خاتمے کی کوشش کرنا اور اسلامی روایات کے احیا و فروغ کے لیے جدوجہد کرنا۔
  6. اصلاح فرد و معاشرہ کے لیے ایسا مستند اور تحقیقی لٹریچر فراہم کرنا جس سے افرادِ ملت کی صحیح طور پر کردار سازی کی جا سکے۔

الحکمۃ انٹر نیشنل کے مختلف شعبہ جات کا عمومی تعارف[ترمیم]

الحکمہ اکیڈمک سسٹم (Al-Hikmah Acedmic System)[ترمیم]

اس پروگرام کے تحت ایسے ہاسٹلز کا قیام پیش نظر ہے جن میں عصری و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بلا معاوضہ رہائش فراہم کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے لیے دینی تعلیم کا انتظام بھی کیا جائے۔ اس سلسلے میں یومیہ تین گھنٹے ان طلبہ و طالبات کے لیے نکالنا ضروری ہوگا۔

الحکمہ انسٹی ٹیوٹ (Al-Hikmah Institute)[ترمیم]

نامور دانشوروں، سکالرز اور علما کی سرپرستی میں ایسی درسگاہوں کے قیام کا جامع منصوبہ جن میں دینی و عصری علوم کے حسین امتزاج سے تشکیل پانے والے نصاب کی تعلیم دے جائے۔

فہم قرآن کورس (Quran Understandig)[ترمیم]

کتاب ہدایت کے ساتھ امت مرحومہ کا رشتہ استوار کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا پروگرام جس کے تحت قرآن مجید کے منتخب مقامات کے لفظی اور سلیس بامحاورہ ترجمہ، عربی گرائمر اور تجویدی قواعد کے ساتھ عربی لب و لہجہ میں قراءت قرآ ن کی تعلیم دی جائے گی۔

الحکمہ پریچنگ سسٹم (Al-Hikmah Preaching System)[ترمیم]

خواتین و حضرات کے لیے جداگانہ موضوعات پر دعوت و تبلیغ اور وعظ و نصیحت کی غرض سے مختلف جگہوں پرمستند علما اور سکالرز کے ماہوار دروس کا انعقاد کرنا اس شعبہ کی ذمہ داری ہے۔

الحکمہ اسلامک ورکشاپس (Al-Hikmah Ilsamic Workshops)[ترمیم]

اس پروگرام کے تحت مختلف نوعیت کی ایسی شش ماہی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرنا ہے جن میں پیش آمدہ عصری مسائل اور جدید چیلنجز پر ملک کے مختلف علما اور سکالرز کے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا اور اسلامی تعلیمات کی عصری اسلوب کے مطابق تفہیم کی کوشش کی جائے گی۔ ہر ورکشاپ کا دورانیہ تین سے سات دن تک ہوگا۔

الحکمہ میڈیا گروپ (Al-Hikmah Media Group)[ترمیم]

ایک ایسا میڈیا گروپ تشکیل دینا جو اردو عربی اور انگریزی میں انٹر نیٹ اور عوامی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر، یو ٹیوب وغیرہ کے ذریعے اسلام کے آفاقی اور عالمگیر پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے جدو جہد کرے، اس میں الحکمہ انٹر نیشنل کی اپنی ویب گاہ لانچ کرنا بھی شامل ہے۔

الحکمہ ریسرچ سنٹر (Islamic Research Center[ترمیم]

پرنٹ میڈیا کو استعمال میں لاتے ہوئے تحقیقی اور اصلاحی نوعیت کے مضامین پر مشتمل ایک جریدے کا اجرا اور صحیح منہج کے مطابق عربی کتب کے تراجم اور لٹریچر کی تیاری اس شعبے کی ذمہ داری ہے۔

الحکمہ ویلفیئرٹرسٹ (Al-Hikmah Welfare Trust )[ترمیم]

معاشرے کے نادار اور مستحق افراد کو اجتماعی دھارے میں شامل کرنے کے لیے قرض حسنہ فنڈکاقیام، بیوگان، یتامیٰ، مساکین، بیمار، مقروض اور بے روزگار افراد کی اعانت کا ایک جامع منصوبہ، علاوہ ازیں مستحق طلبہ و طالبات کی معاشی مشکلات کا خاتمہ کرکے ان کے لیے تعلیمی عمل کو آسان بنانا اس شعبے کا مقصد ہے۔

الحکمہ سپریچوئیل کلینک (Al-Hikmah Spritual Clinic)[ترمیم]

اس پروگرام کے تحت جادو کا شکار آسیب زدہ اور دیگر قلبی ورحانی امراض میں مبتلا افراد کی پریشانیوں کو خالصتاً قرآن و سنت کی روشنی میں دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں صحیح عقائد کے حامل، اتباع سنت کا اہتمام کرنے والے اورانسانیت کا درد رکھنے والے عاملین کی خدمات حاصل جائیں گی اور علاج معالجے کے دوران ہر نوعیت کے غیر شرعی طریقے اپنانے سے مکمل اجتناب کیا جائے گا۔

نوٹ[ترمیم]

اہلیان اسلام! اس کارِخیر اور مقصد عظیم میں شریک ہو جائیں۔ جس میں ہماری دنیا و آخرت کی فلاح مضمر ہے۔ آئیں اس نبوی منہج کی خاطروَتَعَاوَنُوا عَلَی البِرِّ وَالتَّقوٰیٰ کے مصداق ہمارے دست و بازو بن جائیں۔ یہ عظیم مشن آپ کی قربانی ،خلوص اور بھرپورمحنت کا متقاضی ہے۔ تا کہ ایک فرد اور معاشرے کی اسلامی بنیادوں پراصلاح و تعمیر ممکن ہو سکے۔ آپ میں سے ہر ایک اپنی وسعت کے مطابق اس کار خیرمیں حصہ ڈالے۔ چونکہ یہ کسی مخصوص جماعت،فرد، مسلک یا کسی گروہ کا کام نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا کام ہے۔ السَّعیُ مِنَّاوَالاِتـْمَـامُ عَلَى اللهِ ہمارانصب العین:ایک ایسے معاشرے کا قیام جس کا ہر فرد اپنے کسی بھی کام میں صرف رضائے الٰہی کا طالب ہو۔ ہمارا ہدف:ہر فرد کا اس کے مالک سے رشتۂ عبودیت مضبوط کرنا اور انسانی معاشرہ کو ایک جامع اور معتدل نظام حیات عطا کرنا۔ ہمارامنصوبۂ حیات: امت مسلمہ میں ملی وحدت کا شعور اجاگر کرکے اتحاد کے لیے فضا ہموار کرنا۔ ہمارا پروگرام: بتقاضائے ربانی تلاوت قرآن، تعلیم کتاب و حکمت اور ترکیۂ نفوس علی منہاج النبوۃ کرنا۔