جمبول جبائیف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جمبول جبائیف
(قازق میں: Жамбыл Жабаев ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 16 فروری 1846ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الماتی صوبہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 22 جون 1945ء (99 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الماتی[2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت سوویت اتحاد (30 دسمبر 1922–)
سلطنت روس (1847–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر،  گلو کار-گیت نگار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان قازق زبان  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

جمبول جبائیف (قازق زبان:Жамбыл Жабаев) (پیدائش: 28 فروری 1846ء - وفات: 22 جون 1945ء) قازقستان کے شاعر، روایتی لوگ گلوکار اور داستان گوتھے جنہیں قازقستان میں ایک افسانوی حیثیت حاصل ہے۔

حالاتِ زندگی[ترمیم]

جمبول جبائیف روسی سلطنت میں قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی میں 28 فروری 1846ء کو پیدا ہوئے۔ عوام میں انھیں بے مثال شہرت و مقبولیت حاصل تھی۔ انھوں نے سو سال کچھ ہی کم کی عمر پائی۔ انقلاب سے پہلے کے طویل برسوں میں کی تخلیقات کا موضوع عوام کے مفادات کی محافظت، زارشاہی حکومت کے ظالم عہدیداروں اور مقامی جاگیرداروں کی مخلافت تھا۔ سوویت اقتدار کے برسوں میں قازقستان کے اس توانا اور دانشمند استاد کو کل سوویت یونین اور عالمگیر شہرت حاصل ہوئی۔ ان کی وطن دوستانہ نظموں کے ترجمے سوویت یونین کی بہت سی زبانوں میں ہو چکے ہیں۔[3]

قازقستان میں ان کے آبائی شہر کا نام انھیں کے نام پر جمبول رکھا گیا۔ حب الوطنی کی جنگِ عظیم کے برسوں میں ان کی نظمیں اخباروں اور رسالوں میں شائع ہوئیں اور ان سے سرخ فوج کے جانبازوں نے جنگی کارنامے انجام دینے کا وجدان حاصل کیا۔[3]

سوویت یونین کا جاری کیا گیا جمبول کا 125 سالہ جشن پیدائش کی یاد میں ڈاک ٹکٹ

جمبول جبائیف نے بچپن ہی سے تنبورا چلانا سیکھا۔ 14 سال کی عمر میں گھر چھوڑ کر تنبورے کے ساتھ روایتی لوگ گلوکاری شروع کی۔

تخلیقات[ترمیم]

  • قوموں کی دوستی (نظم)

اعزازات[ترمیم]

قازقستان کا جاری کیا گیا جمبول کی یاد میں ڈاک ٹکٹ
  • 1971ء - جمبول جبائیف کے 125 سالہ جشن پیدائش کی یاد میں ڈاک ٹکٹ کا اجرا  روس
  • 1996ء - جمبول جبائیف کے 150 سالہ جشن پیدائش کی یاد میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا  قازقستان
  • 1996ء - جمبول جبائیف کے 150 سالہ جشن پیدائش کی یاد میں 20 ٹینجگ کے سکے کا اجرا  قازقستان

وفات[ترمیم]

قازقستان کے عظیم شاعر جمبول جبائیف 99 سال کی عمر میں 100 سالہ سالگرہ سے 8 ماہ بیشتر 22 جون 1945ء کو الماتی، قازقستان میں وفات پا گئے اور الماتی کے اپنے ہاتھوں سے لگائے ہوئے باغ میں مدفن ہوئے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Джамбул Джабаев
  2. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Джамбул Джабаев
  3. ^ ا ب موج ہوائے عصر، ظ انصاری / تقی حیدر، رادوگا اشاعت گھر ماسکو،سوویت یونین، 1985ء، ص 74-75، آئی ایس بی این نمبر5-05-000346-6