سیف الدین حسام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


معروف دست شناس، صحافی اورادیب سیف الدین حسام کا تعلق لدھیانہ ( مشرقی پنجاب۔ ہندوستان ) سے ہے۔ 1900 کی دہائی میں غبار کے نام سے ایک مختصرادبی رسالے کا اجرا جہلم سے کیا جو اپنے اختصار کے باوجود سیاسی، صحافتی اور ادبی اہمیت کا حامل تھا۔ سیف الدین حسام غبار کے اداریے میں عموما سیاسی یا اخلاقی مسائل کو گرفت میں لیتے۔ کچھ عرصہ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ دست شناسی پر ان کی کتاب ہتھیلی کی زبان ادبیت کے حوالے سے بھی اہم ہے۔ ودرنگ ہائٹس سمیت کئی انگریزی ناولوں کے تراجم کیے۔