عین الحق فرید کوٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عین الحق فرید کوٹی
پیدائشفضل الہٰی
24 اپریل 1920(1920-04-24)ء
فرید کوٹ، صوبہ پنجاب
وفات17 اگست 1995(1995-08-17)ء
لاہور، پاکستان
قلمی نامعین الحق فرید کوٹی
پیشہمحقق، ماہر لسانیات
زبانپنجابی، اردو
نسلپنجابی
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافپنجابی زبان کی تاریخ
نمایاں کاماردو زبان کی قدیم تاریخ
پنجابی اکاں
Pre-Aryan History of Punjabi Languages

عین الحق فرید کوٹی (پیدائش: 24اپریل، 1920ء - وفات: 17 اگست، 1995ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے پنجابی زبان کی قدیم تاریخ کے معروف محقق اور ماہر لسانیات تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

عین الحق فرید کوٹی 24اپریل، 1920ء کو فرید کوٹ، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام فضل الہٰی تھا[1][2]۔ انھوں نے 1942ء میں میں رائل انڈین آرمی میں شمولیت اختیار کی۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے جہاں 1974ء میں پاکستان آرمی ایجوکیشن کور سے ریٹائر ہوئے۔

عین الحق فرید کوٹی کا زخیرہ کتب[ترمیم]

عین الحق فرید کوٹی کے ذاتی زخیرہ کتب کا بیشتر حصہ لاہورمیں انارکلی اور اردو بازار میں لگنے والے ہفتہ وار پرانی کتابوں کے بازار سے خریدی گئی نادر و نایاب کتب پر مشتمل تھا۔ وہ اس ہفتہ وار معمول پر اس شدت سے کاربند تھے کوئی نجی مصروفیت یا تعلق داری اس فریضے کی بجا آوری میں حائل نہ ہو سکتی تھی۔ عین الحق کا دولت کدہ اردو، انگریزی، گورمکھی،لسانیات،تاریخ، آرکیالوجی کی نادر و نایاب کتابوں کا مسکن تھا۔

تصانیف[ترمیم]

  • اردو زبان کی قدیم تاریخ
  • Pre-Aryan History of Punjabi Languages
  • پنجابی اکاں

اعزازات[ترمیم]

  • داؤد ادبی ایوارڈ

وفات[ترمیم]

عین الحق فرید کوٹی 17 اگست 1995ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں قبرستان ساڈھے والی میں آسودہ خاک ہیں۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]