بلال نگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بلال نگر جس کا سابقہ نام چک نمبر 204 ج ب جوتیانوالہ‏ ہے۔

یہ گاؤں ضلع چنیوٹ ، تحصیل بھوانہ کی یوسی84 میں واقع ہے۔ یہ فیصل آباد سے 12 کلومیٹر بھوانہ سے 17 کلومیٹر اور چنیوٹ سے 32 کلومیٹر ہے۔ اس کے قریب مشہور امین پور بنگلہ واقع ہے۔ گاؤں کی آبادی تقریبا 2000 ہے۔ یہاں کی اکثریتی برادری جوتے ہے باقی قوموں میں آرائیں، ہنجرا اور کھوکھر بھی آباد ہیں۔ زیادہ تر لوگ زراعت سے وابستہ ہیں۔ اور فصلوں میں گندم، گنا، آلو، باجرہ، مکئی اور سبزیاں کاشت ہوتی ہیں۔[1]

یہاں پر خواجہ میاں اللہ بخش قریشی کا مزار ہے جو خواجہ معین الدین چشتی کے مرید تھے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]