محمد حجازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد حجازی
(فارسی میں: محمد حجازی ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 اپریل 1900ء
تہران، قاجار خاندان سلطنت، موجودہ تہران صوبہ، ایران
وفات 30 جنوری 1974ء (عمر: 73 سال)
تہران، تہران صوبہ، ایران
قومیت ایرانی
عملی زندگی
پیشہ ڈراما نگار ،  مترجم ،  ناول نگار ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد حجازی (پیدائش:14 اپریل 1900ء – وفات:30 جنوری 1974ء) سیاست دان، ناول نگار، مختصر افسانہ نگار، مترجم، مضمون نگار اور سینیٹر تھے۔ انھیں بیسویں صدی عیسوی میں ایرانی سیاست کے اہم عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔

نام[ترمیم]

محمد حجازی کا اصل نام مطیع الدولہ محمد الحجازی ہے مگر وہ فارسی ادب میں " محمد حجازی " کے نام سے مشہور ہوئے۔

ولادت[ترمیم]

محمد حجازی کی ولادت 24 ذو الحجہ 1278ھ مطابق 14 اپریل1900ء کو دار الحکومت تہران میں ہوئی۔

ابتدائی حالات و والدین[ترمیم]

محمد حجازی شہنشاہ فارس نصیر الدین شاہ قاچار کے پوتے تھے۔ محمد حجازی کے والد نصر اللہ مستوفی تھے جو شہزادے تھے اور صوبہ لشکر کے صوبیدار بھی تھے اور بعد ازاں استرآباد کے گورنر مقرر ہوئے۔ محمد حجازی نے ابتدائی تعلیم تہران میں واقع سینٹ لوئیس فرانسیسی مشنری اسکول سے حاصل کی۔ 1919ء میں وہ وزارتِ اِطلاعات و نشریات ٹیلی گراف کی ملازمت اِختیار کی۔ 1921ء میں انھیں سرکاری طور اِسی ملازمت کے پیش نظر فرانس میں تعینات کی گیا جہاں انھوں نے ٹیلی کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی۔

سیاسی کردار[ترمیم]

1929ء میں محمد حجازی واپس ایران آ گئے، واپسی پر انھیں ڈائریکٹر پرسنل ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ 1932ء میں انھوں مجلہ پست و تیگراف و تیلیفون کی بنیاد رکھی۔ 1934ء کے اواخر میں اُن کا تبادلہ وزارت خزانہ میں ہو گیا۔ 1938ء میں جب سازمان پروارِ افکار کا اِدارہ قائم ہوا تو وہ اِس اِدارے کے چیئرمین مقرر کیے گئے۔ 1943ء کے موسم گرماء میں محمد حجازی کو ادارہ مطبوعات کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا اور بعد میں انھیں یورپ میں مقیم فارسی باشندوں کی نگرانی کے ادارے کی باگ دوڑ بھی دے دی گئی۔ 1951ء کے موسم بہار میں وہ ایرانی وزیر اعظم کے نائب یعنی ڈپٹی وزیر اعظم مقرر ہوئے۔1953ء کے اِنقلاب کے دوران اُن کو معطل کر دیا گیا۔ 1954ء سے 1963ء تک وہ ایرانی سینیٹ میں بطور سینیٹر کام کرتے رہے۔ تا وفات وہ سینیٹر کے عہدے پر کام کرتے رہے۔

فارسی ادب میں خدمات[ترمیم]

محمد حجازی نے فارسی ادب میں ناول کو بہتر بنانے کی کوشش کی، وہ مغربی انداز کو فارسی ادب میں لائے اور مختصر مضامین کے ذریعہ شہرت پائی۔ انھوں نے ناولوں کے ذریعہ سوچ سمجھ کے اندازِ فکر میں بہتری کی خاطر اپنے دور سے آگے بڑھ کر افسانے اور ناول لکھے جو قدیم فارسی ادب کے بالکل مخالف اور ایک نئی چیز تھی۔ اِس سلسلے میں 1953ء میں جب وہ گھر میں نظر بند تھے تو کئی انگریزی کتب کا فارسی میں ترجمہ کیا جس سے اُن کی مترجم ہونے کی حیثیت بھی اُجاگر ہوئی۔ فارسی ادب میں اُن کے شاہکار ناول یہ ہیں:

حماء : 1928ء میں شائع ہوا۔

پری چہر: 1929ء۔

زیبا : 1930ء۔

آئینہ : 1937ء۔

اندیشہ : 1940ء۔

ساگر : 1951ء۔

آہنگ : 1951ء۔

نسیم : 1961ء۔

پروانہ : 1953ء۔

سرشک : 1954ء۔

خانہ بیداری : 1955ء۔

مکالمے[ترمیم]

محمد حجازی یہ مکالمے بہت شہرت کے حامل ہیں:

محمدو آقا را وکیل کونید : 1951ء میں لکھا گیا۔

عروس فرنگی: مغرب کی ایک دلہن کی زندگی پر لکھا گیا۔

جنگ : اِس مکالمے کا سن معلوم نہیں ہو سکا۔

مسافراتِ قم : اِس مکالمے کا سن بھی معلوم نہیں ہو سکا۔

وفات[ترمیم]

محمد حجازی نے بروز بدھ 6 محرم 1394ھ مطابق 30 جنوری 1974ء کو تہران میں 74 سال کی عمر میں وفات پائی۔ تدفین تہران میں کی گئی۔