محمد موسی شفيق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد موسی شفيق
وزیر اعظم افغانستان
مدت منصب
12 دسمبر 1972 – 17 جولائی 1973
حکمران محمد ظاہر شاہ
عبدل ظاہر
نور محمد ترکئی (1978–1979)
معلومات شخصیت

محمد موسٰی شفیق (1932-1979) افغانستان کے وزیر اعظم، سیاست دان اور ایک ممتاز افغانی شاعر ہیں، سیاست دان سے زیادہ وہ اپنی شاعری اور ادبی وابستگی کی وجہ سے ہر خاص و عام مقبول ہیں،1971ء میں ان کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپا گیا اور سنہ 1972ء میں ان کو افغانستان کا وزیر اعظم چنا گیا، بدقسمتی سے جب 17 جولائی 1973ء کو محمد ظاہر شاہ انے اقتدار سنبھالا ان کو دو دفعہ اپنے منصب سے ہاتھ دھونا پڑا اور محمد داود خان کے دور حکومت میں ان کو ملک کی سالیمت کے لیے خطرہ قرار دے کر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا، افغانستان میں قائم کمیونسٹ حکومت نے 1979ء میں ان کو دیگرساتھیوں کے ساتھ ان کو بھی غداری کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

حالات زندگی[ترمیم]

محمد موسٰی شفیق 1932ء میں ضلع کاما، صوبہ ننگرہار، افغانستان میں پیدا ہوئے، آپ افغانستان کے ممتاز سیاست دان، بیوروکریٹ اور مذہبی رہنما مولوی محمد ابراہیم کے صاحبزادے ہیں۔

تعلیم[ترمیم]

محمد موسٰی شفیق کابل عربی مذہبی پبلک ہائی اسکول سے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی اور ایم اے جامعہ الازھر مصرسے حاصل کی اور جامعہ کولمبیا، نیویارک ریاستہائے متحدہ امریکا سے ایک بار پھر ایم کیا۔"[1]

وزیر اعظم[ترمیم]

بحیثیت وزیر اعظم افغانستان انھوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغانستان سے امریکا منشیات اسمگل کرنے والوں کا قلع قمع کیا اور اس سلسے میں انھوں نے ریاستہائے متحدہ امریکا سے تحریری معاہدہ بھی کیا، محمد موسٰی شفیق صرف سات مہینے کے لیے افغانستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ .[2]

وفات[ترمیم]

محمد موسٰی شفیق کا انتقال پھانسی کی وجہ سے ہوا، حکومت وقت کے خلاف بولنا اور ان کے خلاف احتجاج کرنا جہاں محمد موسٰی شفیق کے لیے جان لیوا ثابت ہوا وہاں ان کے ساتھی بھی حکومت کا ساتھ نہ دینی کی پاداش میں گرفتار کرلئے گئے اور کمیونسٹ حکومت نے 1979ء میں محمد موسی شفیق کو ان کے کئی ساتھیوں کے ساتھ پھانسی دے دی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Biography of Mohammad Musa Shafiq, TasvirAfghanistan.com. Retrieved 20 June 2012.
  2. Anderson, Jack (2 March 1973) "The Afghanistan Connection" The Syracuse Post-Standard (Syracuse, New York) page 5, column 3