وفد طے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

وفد طے سنہ 10ھ میں بارگاہ رسالت میں حاضر ہوا
قبیلہ طے کا وفد تھا جو 15 آدمیوں پر مشتمل تھا جس کی قیادت عرب کے مشہور شہسوار زید الخیل کر رہے تھے۔ ان لوگوں نے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گفتگو کی اور آپ نے ان پر اسلام پیش کیا تو انھوں نے اسلام قبول کر لیا اور بہت اچھے مسلمان بنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زید الخیل کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا مجھ سے عرب کے جس کسی آدمی کی خوبی بیان کی گئی اور وہ پھر میرے پاس آیا تو میں نے اسے اس کی شہرت سے کم تر ہی پایا مگر اس کے برعکس زید الخیل کی شہرت ان کی خوبیوں کو نہیں پہنچ سکی اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا نام زید الخیر رکھ دیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الرحیق المختوم، صفحہ609، صفی الرحمن مبارکپوری، مکتبہ سلفیہ لاہور