موج رانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
موج رانی

موج رانی یا سرفنگ ایک سطح آبی کھیل ہے جس میں کھلاڑی پانی کی موجوں جو ساحل کی جانب جاتی ہیں پر پر سواری کرتا ہے۔ اس کھیل کے لیے بحر کی موجیں زیادہ موزوں ہیں جبکہ اسے جھیل یا دریا کے کناروں پر بھی کھیلا جا سکتا ہے جبکہ مغربی ممالک میں مصنوعی طور پر بھی ایسے لہریں تیار کی جاتی ہیں جس پر اس کے شیدائی محظوظ ہوتے ہیں۔

موج رانی کی اصلاح سے مراد لہروں یا موجوں کی سواری کرنا ہے جس میں تختے یا کسی دوسرے شیز کے سہارے کی قید نہیں۔ لیکن جدید طور پر اس سے مراد تختے پر کھڑے ہو کر موجوں کی سواری لی جاتی ہے۔