امام بارگاہ چکوال پر خود کش حملہ 2009ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کے محلہ سرپاک میں واقع امام بارگاہ پر 5 اپریل 2009ء میں خود کش حملہ ہوا۔ ابتدائی طور پر 30 لوگوں کی ہلاکت اور کم از کم 150 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔ حملہ کے وقت امام بارگاہ مکمل طور پر بھری ہوئی تھی۔ حملہ مجلس کے دوران ہوا۔

پس منظر[ترمیم]

چکوال، پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے۔

پاکستان کے وفاقی منظم قبائلی علاقہ میں ہونے والے خود کش حملہ کو ٹھیک ایک ہفتہ بعد چکوال میں خود کش حملہ کا واقع پیش آیا۔ حملہ اقلیتی فرقہ اہل تشیع کی امام بارگاہ پر ہوا۔

مزید[ترمیم]

دار الخلافہ اسلام آباد میں آٹھ فوجی ایک خود کش حملہ میں مارے گئے۔ اس حملہ کے ٹھیک ایک دن بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

حملہ[ترمیم]

اگرچہ حفاظتی ذرائع نے کہا ہے کہ حملہ خود کش بمباری کے ذریعے کیا گیا لیکن کسی نے بھی فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تحریک طالبان کے راہنما بیت اللہ محسود کے حملوں میں تیزی کی دھمکی کے بعد یہ حملہ ہوا۔

مزید دیکھیے۔[ترمیم]

  • پاکستان میں شر پسندی 2006ء تا 2009ء، پاکستان میں 2006ء سے 2009ء کے دوران ہونے والے شر پسندی کے واقعات کا اجمالی خاکہ اور نقشہ

حوالہ جات[ترمیم]