سموٹ یونین کونسل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یونین کونسل
ملک پاکستان
صوبہپنجاب
ضلعراولپنڈی
تحصیلکلر سیداں
صدر مقامسموٹ
قصبہ1
گاؤں31
حکومت
 • چیئرمینراجا علی اصغر
 • وائس چیئرمینراجا عرفان الحق ( ایڈووکیٹ )
منطقۂ وقتپی ایس ٹی (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)پی ڈی ٹی (UTC+6)
ٹیلی فون کوڈ051

سموٹ یونین کونسل(Samote Union Council) تحصیل کلر سیداں ​​، ضلع راولپنڈی، پنجاب، پاکستان کی یونین کونسل ہے .سموٹ اس کا صدر مقام ہے۔ 1 جولائی 2004ء میں سموٹ یونین کونسل تحصیل کلر سیداں کی 26ویں ​​یونین کونسل بن گی، پہلے یہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے یونین کونسل تھی۔ یونین کونسل سموٹ رقبہ کے لحاظ سے بہت بڑی یونین کونسل ہیں۔ اس کی آبادی 1998ء کی مردم شماری میں بارہ ہزار کے لگ بھک تھی مگر موجودہ آبادی بیس ہزار کے قریب ہے۔ اس کا مغر ب یونین کونسل بیول (تحصیل گوجر خان)اور یونین کونسل چوآخالصہ مشرق آزاد کشمیر جنوب یونین کونسل منیاندہ اورشمال یونین کونسل تھاتھی(تحصیل گوجر خان) اور یونین کونسل اسلام پورہ جبر (تحصیل گوجر خان)کے ساتھ لگتا ہیں اس کا زیادہ حصہ پہاڑی اور پسماند ہے دادا امیر حیدر(مرحوم) سابق ایم پی اے چوہدری محمد خالد،سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان ،سابق جج ہائی کورٹ چوہدری طارق محمود سابق ممبر ضلع کونسل و پی پی پی راولپنڈی کے صدر چوہدری سلطان محمود (مرحوم) ،سابق چیئرمین مرکز کلرسیداں چوہدری اکرم (مرحوم) کا تعلق بھی اس یونین کونسل سے ہے اب مسلم لیک ن کے سرگرم رکن چوہدری جمیل اکرم کا تعلق بھی ایسی یونین کونسل سے ہے۔ چوہدری محمد خالد مرحوم پی پی پی کے ٹکٹ پر ایک بار ممبر ضلع کونسل اور تین با ر رکن پنجاب اسمبلی اور کرنل شبیر اعوان ایک بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ چوہدری محمد خالد نے علاقہ میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے رہی سہی کثیر کرنل شبیر اعوان نے پوری کر دی مگر اس کے باوجود بھی بے شمار ترقیاتی کام باقی ہیں۔ اس میں ایک بنیادی مرکز صحت سموٹ میں ہے جس کے لیے صوبیدار امانت حسین (مرحوم) نے جگہ واقف کی ہے اور دو ڈسپنسریاں ایک ولایت آ باد اور دوسری کاہلیاں سلیاں میں ہیں مگر ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی اسامیان کافی عرصہ سے خالی ہیں۔ دو بوائے ہائر سکینڈی اسکول اور دو گرلز سیکنڈی اسکول سموٹ اور کاہلیاں سیالیاں میں ہیں۔ ایک بوائے مڈل اور دو گرلز مڈل اسکول بوائے دانگلی گرلز ولایت آباد اور ڈھوک بابا فیض بخش میں ہیں۔ پرائمری بڑوٹہ،تینام سیداں،چکیال ہردو،بالماہ،ڈھوک امیر بخش سموٹ،حیال پنڈوڑہ ،حیال میرگالہ سنگریلہ،سلیاں عمرخان،چامکھ،پلاں ملہ خان،نڑاٹی،معلوک میں ہیں۔ اور ٹیچروں کی کمی ہیں اس کے گیارہ موضع دو پٹوار سرکل ہیں سموٹ، کاہلیاں دھنموہا،سلیاں عمر خان،پنڈوڑہ ہردو،بڑوٹہ،داؤد شاہ حقانی،پلال ملہ خان،حیال میرگالہ،بالماہ،چکیال ہردو،شاہ خاکی ہیں۔ اس کا دفتر سموٹ میں ہے جس کے لیے چوہدری محمد اکرم نے جگہ واقف کی ہے۔ سموٹ میں حیوانیات کا ہسپتال ہے،پولیس چوکی بھی سموٹ میں ہے پنجاب ہائی وے پیٹرونگ پولیں کا آفس بھی ولایت آباد میں ہے محکمہ جنگلات کا آفس کھیری بنگلہ میں موجود ہے۔ اس یونین کونسل کے پہلے چیئرمین چوہدری میرداد (مرحوم) تھے 1979ء کے بلدیاتی الیکشن میں چوہدری محمدشریف بھٹو چیئرمین اور حاجی محمد حسین وائس چیرمین تھے۔1983ء کے الیکشن میں چوہدری محمد اکرم (مرحوم) چیئرمین اور چوہدری عابد خان وائس چیئرمین تھے۔ 1987ءکے الیکشن میں چوہدری محمد شریف بھٹو چیئرمین اور چوہدری محمد اکسن وائس چیرمین تھے 1992ء کے الیکشن میں چوہدری محمد یعقوب چیئرمین اور چوہدری محمد شریف وائس چیئرمین تھے۔1998ء میں سموٹ یونین کونسل سے پیرسید شبیر حسین شاہ ممبر ضلع کونسل نامزد ہوئے 2001ء مشرف دور میں چوہدری محمد ایوب ناظم اور چوہدری محمد الطاف نائب ناظم نامزد ہوئے،2005ء کے الیکشن میں ایک بار چوہدری محمد ایوب ناظم اور ان کے ساتھ چوہدری بابر ضمیر(عباس) نائب ناظم منتخب ہوئے اور 2015ء کے الیکشن میں راجا علی اصغر چیئرمین اور راجا عرفان الحق ایڈووکیٹ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

قابل ذکر لوگوں[ترمیم]

دادا امیر حیدر خان(مرحوم)

  • 2 چوہدری سلطان محمود (مرحوم)
  • 3 چوہدری محمد خالد (مرحوم)
  • 4 چوہدری میرداد (مرحوم)
  • 5چوہدری اکرم (مرحوم)
  • 6 حاجی صابر حسین (مرحوم)
  • 7صوبیدار امانت حسین (مرحوم)
  • 8 کرنل شبیر اعوان
  • 9 چوہدری طارق محمود
  • 10 چوہدری محمدشریف بھٹو
  • 11 حاجی محمد حسین
  • 12 چوہدری عابد خان
  • 13 چوہدری محمد اکسن
  • 14 چوہدری محمد یعقوب
  • 15 پیرسید شبیر حسین شاہ
  • 16 چوہدری محمد ایوب
  • 17 چوہدری محمد الطاف
  • 18 چوہدری بابر ضمیر
  • 19 راجا علی اصغر
  • 20 راجا عرفان الحق
  • 21 چوہدری جمیل
  • 22 چوہدری ظہیر محمود

سیاحوں کی توجہ کے مقامات[ترمیم]

یونین کونسل سموٹ کے مواضعات[ترمیم]

  • سموٹ
  • سیائلی عمر خان
  • دھمنوہا
  • ،دان گلی
  • شاہ خاکی
  • داؤد شاہ حقانی
  • بالیماں
  • پنڈوڑہ ہردو
  • بروٹہ
  • کاہلیاں
  • ہردو چکیال

سموٹ یونین کونسل کے گاؤں[ترمیم]

  • سموٹ(قصبہ)
  • .دھان گلی
  • سنبل
  • بلیماہ
  • شاہ خاکی
  • سیالہاں
  • پنڈوڑہ ہردو
  • بروٹہ
  • حیال میرگالہ
  • حیال پنڈوڑہ
  • پاٹا
  • ڈھوک فیض بخش
  • ولایت آباد
  • کاہلیاں
  • تینام سیداں
  • ہردو چکیال
  • ڈھوک امیر بخش
  • سنگریلہ
  • عمرخان
  • چامکھ
  • پلاں ملہ خان
  • نڑاٹی
  • معلوک
  • داؤد شاہ حقانی
  • کھلوٹ
  • موھڑہ ادڑیاں
  • ڈھیری*تھلہ
  • ڈھیری سیداں
  • کنڈ*جھاڑی
  • کھوئ لس
  • پھٹھ
  • مجھاڑ

تحصیل کلر سیداں کی دیگر یونین کونسلیں[ترمیم]

  • [[کلر سیداں|میونسپل کمیٹی کلر سیداں
یوسی نمبر یونین کونسل ہیڈکوارٹر ایریا آبادی
یوسی24 نلہ مسلماناں نلہ مسلماناں 00,00 00,00
یوسی25 منیاندہ منیاندہ 00,00 00,00
یوسی26 سموٹ سموٹ 00,00 20,000
یوسی27 چوآ خالصہ چوآ خالصہ 00,00 00,00
یوسی28 کنوہا کنوہا 00,00 00,00
یوسی29 نامعلوم نامعلوم 00,00 00,00
یوسی30 نامعلوم نامعلوم 00,00 00,00
یوسی31 گف گف 00,00 00,00
یوسی32 غازن آباد غازن آباد 00,00 00,00
یوسی33 بشندوٹ بشندوٹ 00,00 00,00
یوسی00 سکوٹ سکوٹ 00,00 00,00
یوسی00 دوبیرن کلاں دوبیرن کلاں 00,00 00,00
یوسی00 بھلاکھر بھلاکھر 00,00 00,00
یوسی00 ساگری ساگری 00,00 00,00
یوسی00 لودھرہ لودھرہ 00,00 00,00
یوسی00 مغل مغل 00,00 00,00
یوسی00 دکھالی دکھالی 00,00 00,00
یوسی00 دھمالی دھمالی 00,00 00,00
یوسی42 درکالی معموری درکالی معموری 00,00 00,00
یوسی76 ٹکال ٹکال 00,00 00,00

حوالہ جات[ترمیم]