ایستادگی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(استادگی سے رجوع مکرر)
ایستادگی
Three columns of erectile tissue make up most of the volume of the penis.
TEE1.0.0.0.0.0.8
اصطلاحات تشریح الاعضا

ایستادگی ایک فعلیاتی عمل ہے جس میں مردوں کے عضو تناسل کی لمبائی اور موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایستادگی بنیادی طور پر جنسی برانگیختی کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن بعض اوقات غیر ارادی طور پر بھی عضو خاص ایستادہ ہو جاتا ہے۔ خصوصاً صبح کے وقت بغیر جنسی رجحان کے ایستادگی کا عمل دیکھنے میں آتا ہے بعض اوقات طاقت سے زیادہ بوجھ اٹھانے سے بھی عضو ایستادہ ہو سکتا ہے۔

ایستادگی ایک پیچیدہ فعل ہے جس میں مردانہ عضو میں موجود اسفنجی بافتوں میں خون جمع ہونے سے عضو سخت اور لمبا ہو جاتا ہے۔ عموماً جنسی طور برانگیختہ ہونے سے نظام تولید فعال ہو جاتا ہے اور مختلف غدود خون میں شامل ہونے لگتے ہیں اس وجہ سے مرد کے خصیوں میں موجود منی کو جماع کے دوران میں مادہ کی اندام نہانی تک پہنچانے کے لیے عضو کی لمبائی بڑھ جاتی ہے تاکہ تولید کا عمل انجام دیا جا سکے۔