حجم ضربہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حجم ضربہ کو انگریزی میں stroke vlolume کہتے ہیں اور اس سے مراد خون کا وہ حجم ہوتا ہے کہ جو خون کی ایک دھڑکن سے مضخت یا pump ہو کر جسم میں آتا ہے۔ stroke کے کئی مفہوم ہوتے ہیں اور جب اسے دل کی حرکت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے مراد دل کی ایک دھڑکن (beat) ہوتی ہے۔

خون کو جسم میں مضخت یا pump کرنے سے قبل ظاہر ہے کہ پہلے یہ خود اپنے آپ کو خون سے بھر کر پھیلتا ہے اور وہ مقام جب دل خون سے مکمل بھر جاتا ہے اگر اس کو آخر پھیلاؤ حجم کہا جائے اور پھر اس کے بعد دل سکڑ کر خون کو جسم میں پھینکتا ہے اور جسم میں پھینکنے کے بعد اس میں باقی رہ جانے والی خون کی مقدار کو آخر سکڑاؤ حجم کہا جائے تو حجم ضربہ کی مقدار، آخر پھیلاؤ اور آخر سکڑاؤ حجم میں فرق کے برابر ہوگی۔