منیۃ المصلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

منیۃ المصلی کا پورا نام منیۃ المصلی وغنیۃ المبتدی ہے یہ فقہ حنفی کی متداول کتب میں سے ہے۔

مصنف[ترمیم]

یہ کتاب شيخ امام محمد بن محمد بن الرشید بن علی سديد الدين، الكاشغری المتوفی 705ھ کی تصنیف کردہ ہے مصنف نے اس کتاب میں صرف ان مسائل کو جمع کیا ہے جو طہارت اور نماز سے متعلق ہیں۔

تفصیل[ترمیم]

یہ کتاب معتبر کتب حنفیہ میں سے ہے اسی وجہ سے کئی جبال العلم نے اس پر تشریحی و تعلیقی کام کیے ہیں ان میں سے صغیری کبیری مشہور شرحیں ہیں اس کی مشہور زمانہ شروحات سے حاجی خلیفہ نے اس کی کئی شروحات کا تفصیلی تذکرہ کیا ہے اس کی مشہور شرح ایک حلیہ المجلی شرح منیہ المصلی علامہ ابن امیر الحاج رحمہ اللہ المتوفی 879ھ کی تالیف کردہ ہے اور دوسری شرح علامہ ابراھیم بن محمد حلبی المتوفی 956ھ کی ہے جو غنیہ المستملی اور الحلبی الکبیری کے نام سے موسوم ہے۔یہ کتاب اور اس کی درج بالا شروحات مطبوع ہیں اور افادہ عامہ کا ذریعہ ہیں۔۔حاجی خلیفہ کشف الظنون میں لکھتے ہیں کہ ھو کتاب معروف متداول بین الحنفیة [1] علاوہ ازیں اس کے حواشی میں سے علامہ وصی احمد محدث سورتی کا حاشیہ بنام التعلیق المجلی لما فی منیۃ المصلی مرجع خاص و عام ہے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. کشف الظنون عن اسامی الکتب والفنون، مؤلف حاجی خليفہ