کتاب الخراج

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کتاب الخراج امام ابو یوسف کی مشہور تصنیف کتاب الخراج ہے ۔
یہ کتاب اس موضوع پر سب سے پہلے لکھی گئی جس کو ہارون الرشید کی درخواست پر تحریر کیا گیا تھا۔ اس میں مختلف مضامین ہیں لیکن زیادہ خراج کے مسائل ہیں۔ اور اس لیے اس کو ہر زمانہ کا قانونِ مال گزاری کہہ سکتے ہیں۔ اس کتاب میں زمین کے اقسام، لگان کی مختلف شرحیں کاشتکاروں کی حیثیتوں کا اختلاف، پیداوار کی قسمیں اور اس قسم کے دوسرے مسائل کو بہت ہی خوبی اور دقتِ نظر سے منضبط کیا اور ان کے قواعد اور ہدایتوں کے ساتھ جابجا ان ابتریوں کا ذکر ہے جو انتظامات سلطنت میں موجود تھیں۔ اور ان پر نہایت بے باکی کے ساتھ خلیفۂ وقت کو متوجہ کیا ہے۔[1]

کتاب الخراج کا اردو ترجمہ[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ابو حنیفہ | اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری"۔ 02 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2016 
  2. https://quranwahadith.com/product/kitab-ul-kharaj-urdu/