زبیر رضوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زبیر رضوی [بھارت] سے تعلق رکھنے والے نامور [اردو زبان] کے شاعر، براڈکاسٹر، مدیر اور نقاد تھے۔

حالاتِ زندگی[ترمیم]

15 اپریل 1935ء میں امروہہ کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تعلیم حیدرآباد دکن اور دہلی سے حاصل کی۔

ملازمت[ترمیم]

1966ء میں آل انڈیا ریڈیو میں اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے شامل ہوئے اور ترقی کرتے کرتے دوردرشن میں ڈائریکٹر آف اسپورٹس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔۔[1] دو برس تک اردواکادمی دہلی کے سیکریٹری بھی رہے۔

تصانیف[ترمیم]

شعری مجموعے[ترمیم]

  • لہر لہر ندیا گہری
  • خشتِ دیوار
  • مسافتِ شب
  • دامن
  • پرانی بات ہے
  • سبزہ ساحل
  • سنگِ صدا (نظمیں)

===یاداشتیں===* گردشِ پا

مرتب[ترمیم]

اردو ڈرامے کا سفر ان کی مرتبہ ہے جو نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا نے شائع کی۔[2]

مدیر[ترمیم]

ذہن جدید سہ ماہی رسالہ کی ادارت کی۔

وفات[ترمیم]

وہ 20 فروری 2016ء کو انتقال کر گئے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بچوں کا ماہنامہ امنگ، دہلی، مارچ 2016ء
  2. ماہنامہ صدائے اردو، بھوپال جلد 15، شمارہ 6، مارچ 2015ء
  3. آہ زبیر رضوی[مردہ ربط]