افراسیاب خٹک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
افراسیاب خٹک
سینیٹر
آغاز منصب
15 April 2009
صدر عوامی نیشنل پارٹی-خیبر پختونخوا
آغاز منصب
9 مارچ 2011
معلومات شخصیت
مقام پیدائش کوہاٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش پشاور
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت عوامی نیشنل پارٹی
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعۂ پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  کارکن انسانی حقوق ،  وکیل   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

افراسیاب خٹک، ایک سیاست دان ہیں۔ ان کا تعلق ضلع کوہاٹ کے گاؤں خدرخیل سے ہے۔ اور پاکستان عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جنھوں نے جنرل محمد ضیاء الحق کے دور حکومت میں جلاوطنی بھی کاٹی اور جنرل ضیاء الحق کی وفات کے بعد جب وہ وطن واپس آئے تو ملکی سیاست میں ایک بار پھر حصہ لیا۔ اور عوامی نیشنل پارٹی سے ناراضی کے بعد اپنی پارٹیاں قومی انقلابی پارٹی اور پھر اُس کے بعد پختونخوا قومی پارٹی بنائی. جس میں لطیف آفریدی اور سوات کے مشہور افضل خان لالا بھی اُن کے ساتھ تھے۔ اس کے بعد دو دفعہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چئیرمین بنے. پھر 2005 میں ولی خان کی دعوت پر دوبارہ عوامی نیشنل پارٹی جوائن کر لی. اور 2008 میں اُس وقت کے صوبہ سرحد میں اس پارٹی کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا. 2009 میں سینیٹر بنے اور 2015 تک سینیٹ میں ہیومن رائیٹس کمیٹی کے چئیرمین رہے. طالبان اور صوفی محمد کے ساتھ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا. آئین کی اٹھارویں ترمیم میں عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے حاجی عدیل کے ہمراہ صوبائی خود مختاری, صوبے کا نام این ڈبلیو ایف پی سے خیبر پختونخوا اور اس کے علاوہ کئی اور اہم ترامیم میں پیش پیش رہے.

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات