ایلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ایلہ بستی کا ذکر قرآن میں اجمالا آیا ہے جو اصحاب سبت کے واقعہ کہلاتا ہے

  • واَسْأَلْهُمْ عَنِ الْقَرْيَةِ الَّتِي كَانَتْ حَاضِرَةَ الْبَحْرِ إِذْ يَعْدُونَ فِي السَّبْتِ إِذْ تَأْتِيهِمْ حِيتَانُهُمْ يَوْمَ سَبْتِهِمْ شُرَّعاً وَيَوْمَ لاَ يَسْبِتُونَ لاَ تَأْتِيهِمْ كَذَلِكَ نَبْلُوهُم بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ

اور آپ ان سے اس بستی کا حال دریافت فرمائیں جو سمندر کے کنارے واقع تھی، جب وہ لوگ ہفتہ (کے دن کے احکام) میں حد سے تجاوز کرتے تھے (یہ اس وقت ہوا) جب (ان کے سامنے) ان کی مچھلیاں ان کے (تعظیم کردہ) ہفتہ کے دن کو پانی (کی سطح) پر ہر طرف سے خوب ظاہر ہونے لگیں اور (باقی) ہر دن جس کی وہ یوم شنبہ کی طرح تعظیم نہیں کرتے تھے (مچھلیاں) ان کے پاس نہ آتیں، اس طرح ہم ان کی آزمائش کر رہے تھے بایں وجہ کہ وہ نافرمان تھے
ایلہ خلیج عقبہ کی بندرگاہ عقبہ (اردن) کے مغرب میں ایلہ بنی اسرائیل کا تاریخی شہر ہے جہاں نافرمان یہودیوں کے بندر بن جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آج کل اسے ایلات کہتے ہیں اور خلیج عقبہ کے ساحل پر واحد بندرگاہ ہے جو اسرائیل کے تسلط میں ہے۔[1] اس قریہ کے بارے میں اقوال مختلف ہیں، بعض نے اَیْلَۃ، کہا ہے اور بعض نے طبریہ اور بعض نے مدین اور بعض نے ایلیاء اور کہا گیا ہے کہ شام میں ساحل بحر کے قریب مراد ہے کہا جاتا ہے، [2] اور اس بستی کی تعیین کے بارے میں اختلاف ہے۔ پس ابن عباس، عکرمہ اور سدی نے کہا ہے : وہ ایلہ ہے۔[3] اور ابن عباس سے یہ بھی مروی ہے کہ وہ ایلہ اور طور کے درمیان مدین ہے۔ زہری نے کہا ہے : وہ طبریہ ہے۔ قتادہ اور زید بن اسلم نے کہا ہے : وہ شام کے سوا حل میں سے ایک ساحل ہے اور یہ مدین اور عینوں کے درمیان میں ہے، اسے مقناۃ کہا جاتا ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اٹلس سیرت نبوی ڈاکٹر شوقی ابو خلیل، دار السلام ریاض سعودی عریبیہ
  2. تفسیر جلالین
  3. المحرر الوجیز، جلد 2، صفحہ 467
  4. تفسیر قرطبی