ننجا ہاتوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نِنجا ہاتوری ایک جاپانی مانگا ہے جسے موتو ابیکو نے لکھا تھا اور بعد میں اس کا کارٹون شو، گیم اور مووی بھی بنے تھے۔ 2013ء میں اس کا کارٹون دوبارہ سے شروع ہوا تھا۔

کہانی[ترمیم]

11 سالہ کینیچی متسوبا ایک عام سا بچہ ہے جو اسکول میں اتنا لائق نہیں ہے اور وہ بہت ضدی اور سست ہے جس کی وجہ سے اس کے والدین اور استاد ناخوش ہیں۔ وہ آسان راستے ڈھونڈنا پسند کرتا ہے جس سے ہاتوری نام کا ننجا بھی تنگ ہوتا ہے۔