علاتی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عَلَّاتی باپ شریک بہن، بھائی یعنی جن کا باپ ایک ہو اور مائیں الگ الگ ہوں۔
عربی میں لفظ اخ کے معنی بھائی اور اخت کے معنی بہن کے ہیں اور یہ اکثر سگے بھائی بہن کے لیے بولا جاتا ہے بعض اوقات چچا اور خالہ کے بیٹے بیٹی پر بھی بولا جاتا ہے۔

اسلامی نقطہ نظر[ترمیم]

فقہی احکام کے اعتبار سے اخ یا اخت (بھائی بہن) دو طرح کے ہیں رضاعی یا نسبی
رضاعی (دودھ شریک) بہن بھائی جنھوں نے ایک عورت سے دودھ پیا ہو وہ آپس میں رضاعی بہن بھائی ہوتے ہیں یہ ایک دوسرے کے محرم ہوتے ہیں اور ان کا نکاح نہیں ہو سکتا۔
نسبی: دو ایسے افراد آپس میں نسبی بہن بھائی قرار پاتے ہیں جو ماں باپ یا دونوں میں سے کسی ایک میں شریک ہوں ان کی تین اقسام ہے۔ عینی، (ماں اور باپ دونوں کے ایک ہوں) علاتی(باپ ایک مگر ماں الگ الگ) اور اخیافی(ماں ایک اور باپ الگ الگ) ان میں سے ایک قسم علاتی (باپ کی طرف سے) بہن بھائی کی ہے جو باپ کی طرف سے شریک ہوں یعنی ایک ہی باپ کی اولاد ہوں مگر ماں دوسری ہو۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. قاموس الفقہ جلد دوم، صفحہ 47، خالد سیف اللہ رحمانی، زمزم پبلشر کراچی2007ء