سلطان خیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Surngikilli
گاؤں and union council
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع میانوالی
حکومت
 • Welfare personShiekh Fateh Muhammad(Late)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

سلطان خیل (انگریزی: Sultan Khel) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو ضلع میانوالی میں واقع ہے۔[1]

موضع سلطان خیل میانوالی کا ایک یوسی ہے جو 2 موضع جات (شرقی و غربی) پر مشتمل ہے دونوں موضعوں کا کل رقبہ 34122 مربع ایکڑ بمطابق 272976 مربع کنال ہے ۔ یہ خوبصورت گاؤں پنجاب کا آخری گاؤں ہے جس کے مغرب میں ضلع کرک کا کوہ میدان ہے اور جنوب مغرب میں ضلع لکی کا دریائے کرم مشرق میں عیسٰی خیل اور ترگ شریف ہیں جبکہ شمال میں ملاخیل ، ونجاری اور شمال مشرق میں کمر مشانی واقع ہے یہ قصبہ ہمارے جد امجد سلطان خان بن طوطی بن بھرت بن سرہنگ جو نیازیوں کے سرہنگ شاخ سے تعلق رکھتے ہیں کے نام پر آباد ہوا ۔ حیات افغانی کے مطابق خانگی جھگڑوں کے باعث 1730 تا 1740ء کے لگ بھگ سلطان خیل قبیلہ موسٰی خیل سے نقل مکانی کرکے عیسٰی خیل خوانین کی رضامندی سے یہاں آباد ہوا ۔ اس قصبے میں سلطان کی اولاد کے علاوہ دیگر برادریوں کے لوگ بھی آباد ہیں اور یہاں کے تمام باسی سلطان خیل کہلاتے ہیں سلطان خیل میں رہنے والے تمام لوگ بلا تفریق رنگ و نسل مروت لہجے کی پشتو زبان بولتے ہیں اور مشترکہ ثقافت رکھتے ہیں جس پر پشتون ثقافت کا رنگ غالب ہے۔ سلطان خیل کے لوگ پشتو کے ساتھ ساتھ سرائیکی اور اردو پر بھی عبور رکھتے ہیں

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sultan Khel"