شفیع محمد شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شفیع محمد شاہ

معلومات شخصیت
پیدائش 1949ء
کنڈیارو، ضلع نوابشاہ، پاکستان
وفات 17 نومبر 2007(2007-11-17)ء
کراچی، پاکستان
رہائش کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
تعليم ایم اے (بین الاقوامی تعلقات)
مادر علمی سندھ یونیورسٹی
پیشہ اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت اداکاری
کارہائے نمایاں
  • چاند گرہن
  • آنچ
  • دیواریں
  • تیسرا کنارا
  • ماروی
  • نوری
  • جنگل
  • میرا انصاف
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی
بہترین اداکار - پاکستان ٹیلی وژن
ستارۂ امتیاز
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شفیع محمد شاہ (انگریزی: Shafi Muhammad Shah) (پیدائش: 1949ء - وفات: 17 نومبر، 2007ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور ریڈیو، ٹیلی وژن اور فلم کے اداکار تھے۔

پیدائش[ترمیم]

شفیع محمد شاہ 1949ء کوکنڈیارو، ضلع نوابشاہ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔[1]۔

تعلیم[ترمیم]

انھوں نے سندھ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا

ملازمت[ترمیم]

ایگری کلچر بنک میں ملازمت سے عملی زندگی کا آغاز کیا۔

فنی زندگی[ترمیم]

اسی زمانے میں وہ اپنی خوب صورت آواز کی بدولت ریڈیو پاکستان میں بھی صداکاری کے جوہر دکھانے لگے۔ کچھ عرصہ بعد وہ ملازمت ترک کرکے لاہور چلے گئے جہاں اداکار محمد علی کی وساطت سے انھوں نے فلم کورا کاغذ میں کردار ادا کیا۔ لاہور میں ہی انھیں پاکستان ٹیلی وژن کے پروڈیوسر شاہزاد خلیل نے اپنے ڈرامے اڑتا آسمان سے چھوٹی اسکرین پر متعارف کروایا لیکن ان کی شہرت کا آغاز ڈراما سیریل تیسرا کنارا سے ہوا، یہ ڈراما بھی شہزاد خلیل کی پیشکش تھا۔ لاہور میں قیام کے دوران انھوں نے کئی اور فلموں میں کام کیا جن میں بیوی ہو تو ایسی، ایسا بھی ہوتا ہے، نصیبوں والی، روبی، تلاش، میرا انصاف اور الزام کے نام شامل ہیں[2]۔ شفیع محمد شاہ نے ٹیلی وژن کے 50 سے زیادہ ڈراما سیریلز میں اداکاری کی جن میں آنچ، چاند گرہن، جنگل، دائرے، کالا پل، ماروی اور کھیلن کو مانگے چاند کے نام سرفہرست ہیں۔[2]

رکنیت[ترمیم]

شفیع محمد شاہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

سیاسی زندگی[ترمیم]

انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر 2002ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے۔[2]

اعزازات[ترمیم]

وفات[ترمیم]

شفیع محمد شاہ 17 نومبر، 2007ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے اور وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب اداکار شفیع محمد شاہ کو سپرد خاک کر دیا گیا، روزنامہ ڈان،کراچی، 19 نومبر 2007ء
  2. ^ ا ب پ ت "شفیع محمد شاہ، پاکستانی کنیکشنز،برمنگھم برطانیہ"۔ 15 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مئی 2016