افغانستان میں اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مذہب فیصد
اسلام
  
99%
دیگر
  
1%
مذاہب کی تقسیم

افغانستان میں اسلام عربوں کی افغانستان کی اسلامی فتح جو ساتویں سے دسویں صدی عیسوی میں ہوئیں، کے ساتھ آیا، یہ سلسلہ انیسویں صدی کے آخر تک جاری رہا۔ آج، اندازہ 99.8% مسلمان افغان آبادی کے ساتھ، اسلام افغانستان کا سرکاری طور پر ریاستی مذہب ہے۔ جن میں 80% عملی طور پر اہل سنت، جو حنفی فقہ پر عامل ہیں، جبکہ 20-22% آبادی اہل تشیع پر مشتمل ہے۔[1][2][3] اکثر شیعہ آبادی بارہ امامی ہے جبکہ ایک معمولی تعداد اسماعیلی شیعیوں کی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

ابتدائی ساتویں صدی کی تاریخ[ترمیم]

ساتویں صدی کے دوران میں، خلافت راشدہ کے عرب مسلمان جدید دور کے افغانستان میں ساسانی سلطنت فارسیوں (ایرانیوں) کو نہاوند کی لڑائی میں فیصلہ کن شکست دینے کے بعد داخل ہوئے۔ اس زبردست شکست کے بعد، آخری ساسانی شہنشاہ، یزد گرد سوئم، جو ایک مطلوب مفرور بن گیا، وسط ایشیا میں فرار ہو گیا۔ یزد گرد کے تعاقب میں،عربوں نے داخلے کے لیے شمال مشرقی ایران کا راستہ منتخب کیا۔[4] اور ہرات تا پہنچ گئے، جہاں انھوں نے شمالی افغانستان کی جانب پیش قدمی کرنے سے پہلے، فوج کا ایک بڑا حصہ تعینات کیا۔

شمالی افغانستان کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے اموی مبلغین کی کوششوں سے اسلام قبول کر لیا، خاص طور پر ہشام بن عبدالملک اور عمر بن عبدالعزیز کے دور حکومت کے تحت۔[5]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Arabic As a Minority Language By Jonathan Owens, pg. 181
  2. The preaching of Islam: a history of the propagation of the Muslim faith, By Thomas Walker Arnold, pg. 183

بیرونی روابط[ترمیم]