عربی ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Favicon of Wikipedia عربی ویکیپیڈیا
اسکرین شاٹ
عربی ویکی کا صفحہ اول
عربی ویکی کا صفحہ اول
سائٹ کی قسم
آن لائن دائرۃ المعارف
دست‌یابعربی
صدر دفتر
مالکویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
بانیعرب ویکی برادری
ویب سائٹar.wikipedia.org
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
آغاز9 جولائی 2003؛ 20 سال قبل (2003-07-09)[1]

عربی ویکیپیڈیا (عربی: ويكيبيديا العربية) ویکیپیڈیا کا عربی نسخہ ہے۔ اس کا آغاز 9 جولائی سنہ 2003ء کو ہوا۔ نومبر 2017ء کے اعداد و شمار کے مطابق عربی ویکیپیڈیا پر 500,000 سے زیادہ مضامین، چار لاکھ مندرج صارفین اور 29,000 صارفین ہیں۔ عربی ویکیپیڈیا اپنے مضامین کی تعداد کے اعتبار سے ویکیپیڈیاؤں کی فہرست میں انیس ویں نمبر پر ہے۔ فی الحال عربی ویکیپیڈیا پر 16 اپریل 2024 کے مطابق 1,230,845 مضامین موجود ہیں۔

عربی ویکیپیڈیاسامی زبانوں کا پہلا نسخہ ہے جہاں 100,000 سے زیادہ مضامین تخلیق کیے گئے۔[2] عربی ویکیپیڈیا کا ڈیزائین دوسرے ویکیپیڈیاؤں سے قدرے مختلف ہے۔ نیز چونکہ عربی زبان کو دوسری زبانوں کے برخلاف دائیں سے بائیں لکھا جاتا ہے، اس لیے بائیں سے دائیں لکھی جانے والی زبانوں کے روابط یہاں عکسی آئینہ بن جاتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کے میڈیاویکی 1.16 پر منتقل ہونے سے قبل عربی ویکیپیڈیا کے پس منظر میں اسلامی فن تعمیر سے آراستہ ایک خوبصورت صفحہ ہوتا تھا۔ اگر میڈیاویکی کے نئے طے شدہ ویکٹر صفحہ کو اصلی مونوبک لے آؤٹ سے بدلا جائے تو شاید وہ سابقہ پس منظری صفحہ واپس آجائے۔

صارفین اور منتظمین[ترمیم]

عربی ویکیپیڈیا کے اعدادوشمار
صارف کے کھاتوں کی تعداد مضامین کی تعداد فائلوں کی تعداد منتظمین کی تعداد
2567741 1230845 54049 23

تاریخ[ترمیم]

ہانگ کانگ میں ویکی مینیا اجلاس کے دوران میں عربی ویکیپیڈیا کے صارفین کی نشست

2001ء میں جب ویکیپیڈیا کا آغاز ہوا تو اس وقت عرب انجینئروں نے عربی ویکیپیڈیا کا بھی ڈومین نام بنانے کی درخواست کی۔[3] ڈومین نام "ar.wikipedia.org" تخلیق کر دیا گیا مگر کسی نے سنجیدگی سے اس پر توجہ نہیں دی۔ محض کچھ گمنام صارفین نے اکا دکا مضامین لکھے۔ [4] 7 فروری 2003 ءسے قبل عربی ویکیپیڈیا کے تمام صارفین عالمی ویکیپیڈیا پروجیکٹ کے غیر عرب رضا کار تھے، [5] جنھوں نے عربی ویکیپیڈیا کے تکنیکی مسائل کو حل کیا۔ ایلیزابیتھ بائور، جن کا عربی ویکیپیڈیا کا صارف نام ایلیان ہے، نے بہت سارے عرب باشندوں سے ملاقات کی جن کے بارے میں ممکن تھا کہ وہ عربی ویکیپیڈیا پر طبع آزمائی کریں۔ محض ایک گروہ اس عظیم کام کے لیے آمادہ ہوا اور وہ تھا عرب آئز، عرب آئیز کے افراد آزاد مصدر منصوبوں کے عربی ترجمے میں مصروف تھے۔۔ انھوں نے ایلیان کی درخواست قدامت پسندانہ طور پر قبول کر لیا اور عربی ویکیپیڈیا میں مضمون نویسی کو تیار بھی ہو گئے مگر نے قائدانہ ذمہ داری اٹھانے میں دلچسپی نہیں دکھائی اور بالآخر 2 فروری 2003ء کو شراکت داری سے بھی مکر گئے۔اس گفتگو کے دوران جرمن ویکیپیڈیا کے رضا کار عربی ویکیپیڈیا کے تکنیکی ڈھانچے کومنظم کرنے میں مشغول تھے۔ [6][7]

2003ء میں جرمنی میں مقیم اردنی پی ایچ ڈی اسکالر رامی عوض الطراونة‎ جو زرقاء سے تعلق رکھتے ہیں، نے انگریزی ویکیپیڈیا پر ترمیم شروع کی۔ ان کے ساتھیوں نے ان کو عربی ویکیپیڈیا پر اپنی خدمات دینے اور وہاں آغاز کرنے کی صلاح دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ [8] اور اس طرح جولائی 2013ء میں عربی ویکیپیڈیا کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ .[9] اسی سال ویکیپیڈیا نویسوں کا ایک ممتاز گروہ بشمول طراونہ اور چار مزید اردنی طلبہ جو اس وقت جرمن میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، تیار ہوا ۔[8] 7 فروری 2004ء [10] one member from the ArabEyes, Isam Bayazidi (عربی: عصام بايزيدي), کو عرب آئز کا ایک رکن عصام بايزيدی اپنے چار دوستوں کے ساتھ عربی ویکیپیڈیا پر رضاکارانہ طور شامل ہوا اور کچھ انتظامی ذامہ رادی بھی سنبھالی۔ بایزید کو SysOp کی ذمہ داری سونپی گئی اور وہ اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ، جن کے نام ایمن، ابو سلیمان، مصطفی احمد اور بسام جرکاس ہیں، پہلے عرب بن گئے جنھوں نے عربی ویکیپیڈیا پروجیکٹ کی قیادت سنبھالی [11] اور ان سب نے مل کر انگریزی ویکیپیڈیا سے پالیسیوں اور اصول و ضوابط کا ترجمہ کرنا اور ان کو نافذ کرنا شروع کر دیا۔ عربی ویکیپیڈیا کو اپنے ابردائی مراحل میں بہت ساری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فروری 2004ء میں تمام زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں میں عربی ویکیپیڈیا کو سب سے کم درجہ کا ویکیپیڈیا پروجیکٹ سمجھا جاتا تھا۔ لیکن 2005ء میں غیر معمولی ترقی دیکھنے کو ملی اور دسمبر 2005ء میں مضامین کی تعداد 8,285 تک پہنچ گئی۔ [12] اس وقت 20 سے بھی کم صارفین عربی ویکیپیڈیا کو میسر تھے اور منتظمین اور صارفین نئے رضاکاروں کو لانے کی مسلسل کوششیں کر رہے تھے۔[8]

سنہ 2007ء میں ایک گمنام ملک کی خفیہ پولس نے طراونہ کو قید کر لیا اور کہا کے اس نے ایک صارف کا آئی پی پتہ ظاہر کیا ہے۔ ویکیپیڈیا صارفین کی حفاظت کی خواطر منتظمین نے ایک جعلی جھگڑا شروع کیا جس کے نتیجے میں طراونہ سے انتظامی رسائی چھین لی گئی، لہذا خفیہ پولس آئی پی کا پتہ نہیں لگا پائی۔ اس واقعہ کے بعد اب یہ قانون بنا دیا گیا ہے کہ کسی ایک منتظم یا صارف کو کسی بھی صارف کی تمام جانکاریوں تک رسائی نہیں ہوگی۔ [8] 2008ء میں عربی ویکیپیڈیا پر 65,000 سے بھی کم مضامین تھے اور ویکیپیڈیاؤ کی فہرست میں 29ویں نمبر پر تھا، یعنی اسپرانتو ویکیپیڈیا اور سولووینی ویکیپیڈیا سے بھی پیچھے۔ نیو یارک ٹائمز کے نوم کوہین نے لکھا کہ 2008ء میں اسکندریہ، مصر میں ویکی مینیا کی کانفرنس میں بہت ساری ویکییڈیاؤں نے شرکت کی مگر عربی ویکیپیڈیا کی ناقابل دید حالت بہت افسردہ کن تھی۔ [13] کوہین نے مزید لکھا کہ مصر میں صرف دس فیصد لوگوں کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہے اور ان میں بھی انگریزی زبان سیکھنے کی للک ہے اور گفتگو کے لیے انگریزی کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ [13] 15 جنوری سنہ 2010ء میں عربی ویکیپیڈیا پر 118,870 تخلیق کیے جا چکے تھے۔ بمطابق جولائی 2012ء، عربی ویکیپیڈیا پر دنیا بھر سے 630 صارفین فعال تھے۔ العربیہ کے اکرام الیعقوب کہتے ہیں کہ ‘‘یہ تعداد نسبتا کم ہے‘‘۔ [14] ایک وقت میں جبکہ عربی ویکیپیڈیا پر ہزاروں مضامین موجود تھے۔ [8] ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور ایک غیر منافع بخش تنظیم تغرید نے ‘‘عربی ویکیپیڈیا صارفین پروگرام‘‘ کا انعقاد کیا جس کا مقصد عربی صارفین کو مضامین لکھنے اور ترمیم کرنے کی تربیت دینا تھا۔ [14] جولائی 2014ء کے اختتام تک عربی ویکیپیڈیا پر 384,000 مضامین تحریر کیے جا چکے تھے۔ [15]

پابندیاں[ترمیم]

سوریہ میں عربی ویکی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور سوری حکومت نے اس کی کوئی سرکاری وجہ بھی نہیں بتائی ہے۔ [16] عربی ویکیپیڈیا پر یہ پابندی 30 اپریل 2008ء کو شروع ہوئی اور جبکہ ویکیپیڈیا کے دوسری زبانوں کے نسخہ آزادانہ میسر تھے اور ان پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ عربی ویکیپیڈیا پر یہ پابندی اب بھی برقرار ہے۔ [کب؟] یہی نہیں بلکہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن بھی تا حال پابندی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ویکیپیڈیا کے کسی بھی نسخہ پر کوئی بھی تصویر ظاہر نہیں ہو پاتی ہے۔ [حوالہ درکار] [8] سعودی عرب میں کچھ مضامین سنسرشپ کا شکار ہیں۔ طراونہ نے بتایا کہ اعضاء جسم کے متعلق مضامین پر پابندی عائد ہے۔ [8]

تشخیص اور تنقید[ترمیم]

مختلف عرب ممالک میں عربی ویکیپیڈیا صفحات کے مشاہدین
شمالی امریکا میں ویکیپیڈیا کے مختلف زبانوں کے نسخوں کے مشاہدین کا نقشہ بمطابق ستمبر 2009ء تا جولائی 2010ء y 2010[17]

سنہ 2016ء میں گہرائی کے معاملے میں عربی ویکیپیڈیا کو 233 نمبر حاصل ہوئے تھے۔ (گہرائی ویکیپیڈیا کے معیار کو ظاہر کرتا ہے)۔ عربی ویکیپیڈیا اس معاملے میں جرمن ویکیپیڈیا (102)، فرانسیسی ویکیپیڈیا (207) اور جاپانی ویکیپیڈیا (74) سے بہتر تھا۔ اور اس طرح عربی ویکیپیڈیا گہرائی کے معاملے میں ان نسخوں میں پانچ سب سے بہتر ویکیپیڈیاؤں میں تھا جہاں 100,000 سے زیادہ مضامین ہیں۔ عربی ویکیپیڈیا سے آگے صرف انگریزی ویکیپیڈیا (561)، تھائی ویکیپیڈیا (253) اور عبرانی ویکیپیڈیا (251) تھے۔ [18] سنہ 2008ء کے ویکی مینیا میں جیمی ویلز نے کہا کہ مصری بلاگر کریم امیر جیسے ہائی پروفائل گرافتاریوں سے عربی ویکیپیڈیا کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے کیونکہ صارفین ترامیم کرنے میں خوف محسوس کریں گے۔ [19] سنہ 2010ء میں عالمی ریڈیو نیدرلینڈز کے طارو ال کزیری کے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ بالعموم عربی ویکیپیڈیا نے عرب اصلیت کو سامنے لایا ہے۔ صارفین کی قلت مضامین کی نظر ثانی، اپڈیٹ اور ترقی کے امکانات کو کم کرتی ہے، صارفین پر سیاسی دباو کی وجہ سے عربی ویکیپیڈیا کے مضامین پر تعصب کا اثر نمایاں ہوگا۔ [20] بمطابق الیکسا انٹرنیٹ 29 نومبر 2014ء، عربی ویکیپیڈیا ایک ماہ میں مشاہدین کے فیصد کے حساب سے 10واں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ویکیپیڈیا کا نسخہ تھا، ویب گاہ "wikipedia.org" کے تمام نسخون کے تمام مشاہدین میں سب ڈومین "ar.wikipedia.org" کے مشاہدین 1.8 فیصد تھے۔ [21] اس کے باوجود مضامین کی تعداد کے اعتبار سے عربی ویکیپیڈیا 22ویں درجہ پر تھا۔ مشاہدہ صفحہ ے اعتبار سے یہ 12ویں نمبر پر تھا ، اس کے 10 نسخے اسی کے برابر تھے جیسے پولینڈی اور ڈچ۔ [22]

استعمال اور مشاہد صفحہ بلحاظ ملک[ترمیم]

سنہ 2010ء میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشنکے صدر فلورینس دیوارد نے اطلاع دی کہ عربی ویکیپیڈیا پر سب سے مضامین مصر یوں نے لکھے ہیں اور مصری صارفین ہی دوسرے گروہوں کے مقابلے میں عربی ویکیپیڈیا پروجیکٹ میں سب سے زیادہ حصہ لیتے ہیں۔ [23]

عربی ویکیپیڈیا کے صفحات کے مشاہدہ کا فیصد بلحاظ ملک، 1 اگست 2017ء تا 31 اگست 2017ء[ترمیم]

[24]

Rank Country % of views
1 سعودی عرب 23.3%
2 مصر 16.1%
3 مراکش 8.0%
4 الجزائر 7.0%
5 عراق 5.7%
6 ریاستہائے متحدہ امریکا 4.5%
7 اردن 3.9%
8 کویت 3.1%
9 متحدہ عرب امارات 2.7%
10 تونس 2.3%

ع

عرب ممالک میں تمام ویکیپیڈیا مشاہدہ کی طرح عربی ویکیپیڈیا کے صفحات کا ممشاہدہ[ترمیم]

Rank Country % of views 1 August 2017 - 31 August 2017[25]
1 الجزائر 40.2%
2 بحرین 28.8%
3 چاڈ 20.1%
4 جبوتی 1.0%
5 مصر 60.6%
6 عراق 63.5%
7 اسرائیل 2.3%
8 اردن 61.7%
9 کویت 46.8%
10 لبنان 27.2%
11 لیبیا 70.7%
12 مالی 3.3%
13 موریتانیہ 46.3%
14 مراکش 39.1%
15 سلطنت عمان 37.3%
16 دولت فلسطین 72.5%
17 قطر 19.2%
18 سعودی عرب 64.5%
19 صومالیہ 10.8%
20 جنوبی سوڈان 14.0%
21 سوڈان 70.6%
22 سوریہ 74.8%
23 تونس 28.3%
24 ترکی 4.5%
25 متحدہ عرب امارات 12.0%
26 یمن 81.5%

خط زمانی[ترمیم]

  • عربی ویکیپیڈیا کا آغاز ستمبر 2001ء میں ہوا، میڈیاویکی کے سافٹ ویئر کی منتقلی کی وجہ سے سب سے پہلی ترمیم 9 جولائی 2003ء درج ہے۔
  • 10,000 واں مضمون نکاف تھا اور 25 دسمبر 2005ء کو لکھا گیا۔
  • 50,000واں مضمون جامعة تكساس مدرسة الطب في هيوستن تھا جو 31 دسمبر 2005ء کو تخلیق کیا گیا۔
  • 75,000 واں مضمون قائمة الصحاري حسب المساحة تھا جو 30 اگست 2008ءکو تحریر ہوا۔
  • 100,000مضمون المعهد العالي للفنون والحرف بقابس جو 25 مئی 2009ء کو لکھا گیا۔
  • 200,000واں مضمون الجوازع (إب) (یمن کا ایک گاؤں) تھا جو 21 اکتوبر 2012ء کو لکھا گیا۔
  • 250,000 واں مضمون جانيت جاينور تھا جو 6 دسمبر 2013ء کو لکھا گیا۔
  • 400,000واں مضمون فيض الله قيقلك (ترکی سیاست دان) تھا جو 17 دسمبر 2015ء کو لکھا گیا۔

گیلری[ترمیم]

مختلف رسم الخط میں عربی ویکیپیڈیا کا لوگو۔



حوالہ جات[ترمیم]

  1. Abdullah Ahmad (ستمبر 2013)۔ "Arabic Wikipedia: Why it lags behind"۔ Asfar e-Journal۔ London, UK۔ ISSN 2055-7957۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2014 
  2. List of Wikipedias by number of articles
  3. "المستشار / طارق قابيل"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2018 
  4. Archived discussions about International languages. Refer to section "Provisional is Best, Sort by Population". Note the comment "Outside jokes, the french an german wikipedias is more developed than the one of hindi or Arab.". Last accessed 4 August 2014
  5. "arabic wikipedia"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2018 
  6. "ويكيبيديا:الميدان"۔ 1 August 2003 – Wikipedia سے 
  7. The discussion page of Svertigo that shows the non-Arab volunteers working on the Arabic Wikipedia in late 2003
  8. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج Alice Su (14 February 2014)۔ "In the Middle East, Arabic Wikipedia is a flashpoint — and a beacon"۔ Wired۔ Condé Nast۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2014  (Archive)
  9. Panović, Ivan (جامعہ اوکسفرڈ Faculty of Oriental Studies). "The Beginnings of Wikipedia Masry." al-Logha Series of Papers in Linguistics, 2010. 8: 93-127. (sourced content from p. 94)
  10. "X!'s tools" 
  11. These were Ayman, Abo Suleima, Mustapha Ahmad and Bassem Jarkas
  12. Wikipedia Statistics - Arabic Wikipedia. Accessed on 4 August 2014
  13. ^ ا ب Noam Cohen (21 July 2008)۔ "In Egypt, Wikipedia is more than hobby"۔ International Herald Tribune۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 دسمبر 2008  (Archive)
  14. ^ ا ب Al-Yacoub, Ikram. "‘Taghreedat’ to offer Arab Tweeps their own search engine." () Al Arabiya. Thursday 19 July 2012. Retrieved on 24 August 2012.
  15. Wikipedia Statistics Arabic. Retrieved on 4 August 2014
  16. (عربی میں)[[زمرہ:مضامین مع عربی زبان بیرونی روابط]] ويكيبيديا يختفي عن صفحات الانترنت السوري آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ menassat.com (Error: unknown archive URL)
  17. Wikimedia Traffic Analysis Report - Wikipedia Page Views Per Country, September 2009 to July 2010, map by Ziko van Dijk and numbers by Erik Zachte (recent stats)
  18. "List of Wikipedias - Meta"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2018 
  19. Noam Cohen (17 July 2008)۔ "Wikipedia Goes to Alexandria, Home of Other Great Reference Works"۔ The New York Times۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2012 
  20. ويكيبيديا والعرب: خلل في المشروع أم في الثقافة؟ (بزبان عربی)۔ 10 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2018 
  21. "Wikipedia.org Traffic, Demographics and Competitors - Alexa"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2018 
  22. "Wikimedia Traffic Analysis Report - Page Views Per Wikipedia Language - Breakdown"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2018 
  23. Amira Samir (December 2009)۔ "Le masri est-il contre l'arabe ?" [Is Masri contrary to Arabic?] (بزبان الفرنسية)۔ Al-Ahram Hebdo۔ 04 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2010  () "« Les Egyptiens sont effectivement les plus nombreux à participer dans la Wikipedia arabe, c’est-à-dire que les statistiques montrent que le plus grand nombre d’articles dans la Wikipedia arabe sont envoyés par des Egyptiens.[...]"
  24. "Page Views Per Wikipedia Language - Breakdown"۔ Wikistats: Wikimedia Statistics۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2017 
  25. "Wikimedia Traffic Analysis Report"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2017 

بیرونی روابط[ترمیم]

ویکی ذخائر پر عربی ویکیپیڈیا سے متعلق تصاویر