فرحت ہاشمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرحت ہاشمی
معلومات شخصیت
پیدائش دسمبر 1957 (عمر  سال)
سرگودھا، پنجاب، پاکستان
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اسلامک سکالر
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈاکٹر فرحت ہاشمی (پیدائش: 22 دسمبر 1957ء) ایک اسلامی سکالر ہیں۔ ڈاکٹر فرحت صاحبہ اس سے پہلے بطور لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر بین الاقوامی اسلامی جامعہ اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیتی رہی۔ اس کے علاوہ 2004ء میں انھوں نے ٹورانٹو میں الہدٰی انسٹی ٹیوٹ کی بنیاد رکھی۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

فرحت ہاشمی 22 دسمبر 1957ء کو سرگودھا پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے عربی زبان میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد اپنی ڈاکٹریٹ کی سند گلاسگو یونیورسٹی اسکاٹ لینڈ سے لی۔ فرحت ہاشمی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کے اصول الدین شعبہ میں بحیثیت اسسسٹنٹ پروفیسر لیکچرز دیتی رہیں۔ سنہ 1994ء میں انھوں نے الہدیٰ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا جس کا مقصد یہ تھا کہ دنیا بھر میں خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کی جائے۔ اب بھی کی مصروفیت بنیادی طور پر اسی ادارے سے زیادہ منسلک ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی