اسم اشارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٰاسم اشارہ اسم معرفہ کی قسم ہے۔ اسم اشارہ اس اسم کو کہا جاتا ہے جسے کسی چیز، شخص یا جگہ کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ اسم اشارہ کی دو اقسام ہیں اسم اشارہ قریب اوراسم اشارہ بعید۔ [1]

اسم اشارہ[ترمیم]

اسم اشارہ کا مفہوم[ترمیم]

اسم اشارہ وہ اسم ہے جسے کسی چیز، شخص یا جگہ کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

یا

اسم اشارہ اُس اسم کو کہتے ہیں جس کو کسی شخص، جگہ یا چیز کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہو۔

یا

اسم اشارہ ایسا اسم ہوتا ہے جس کو کسی چیز، جگہ یا شخص کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اسم اشارہ کی مثالیں[ترمیم]

یہ لڑکا۔ وہ عورت، یہ میرا قلم ہے، وہ کس کی کتاب ہے؟، وہ کرسی ہے، اُس بچے کا باپ کیا کرتا ہے؟

اِن جملوں میں یہ، وہ اور اُس کے الفاظ لڑکا۔ عورت۔ قلم، کتاب، کرسی اور بچے کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہوئے ہیں اِن الفاظ کو اسم اشارہ کہتے ہیں۔

مشار الیہ[ترمیم]

جس چیز کی طرف اشارہ کیا جائے اُسے مشار“ الیہ کہتے ہیں مثلاٌ اوپر کی مثالوں میں لڑکا، عورت۔ قلم، کتاب، کرسی اور بچہ مشار“ الیہ ہیں۔

اسم اشارہ کی اقسام[ترمیم]

اسم اشارہ کی دو قسمیں ہیں۔

  1. اشارہ قریب
  2. اشارہ بعید

اسم اشارہ قریب[ترمیم]

اسم اشارہ قریب کا مفہوم[ترمیم]

نزدیک کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے جو کلمہ استعمال ہوتا ہے اسے اسم اشارہ قریب کہتے ہیں۔[2]

یا

وہ کلمہ جو نزدیک کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہو اسم اشارہ قریب کہلاتا ہے۔

یا

ایسا کلمہ جو قریب کی چیز، شخص یا جگہ کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہو اسم اشارہ قریب کہلاتا ہے۔

مثالیں[ترمیم]

یہ، اِس، اِن، اِسے وغیرہ

یہ بلی ہے۔ اِسے پھل کہتے ہیں، اِن کا نام اسلم ہے، اِس کو چوزہ کہتے ہیں۔

اِن جملوں میں یہ، اِسے، اِن اور اِس قریب کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہوا ہے۔

اسم اشارہ بعید[ترمیم]

اسم اشارہ بعید کا مفہوم[ترمیم]

دُور کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے جو کلمہ استعمال ہوتا ہے اُسے اسم اشارہ بعید کیتے ہیں۔

یا

وہ کلمہ جو دُور کی چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہو اسم اشارہ بعید کہلاتا ہے۔

یا

ایسا کلمہ جو دُورکی چیز، شخص یا جگہ کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہو اسم اشارہ بعید کہلاتا ہے۔

مثالیں[ترمیم]

وہ، اُس، انھیں وغیرہ

وہ کتاب ہے، اُس کی گاڑی کہاں ہے؟، انھیں عمارات کہتے ہیں۔

اوپر دیے گئے جملوں میں وہ، اُس، انھیں اسم اشارہ بعید ہیں۔

اسم اشارہ اور اسم ضمیر میں فرق[ترمیم]

اسم ضمیر اور اسم اشارہ میں ایک باریک سا فرق یہ ہے کہ اسم اشارہ میں کسی شخص یا چیز کی طرف آنکھ یا ہاتھ سے اشارہ کیا جاتا ہے جبکہ اسم ضمیر میں کسی چیز کی طرف دِل سے اشارہ کیا جاتا ہے نیز اسم اشارہ کے بعد اس اسم کا لانا ضروری ہے جس کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہوتاہے۔ اُسے مشارالیہ کہتے ہیں۔ اسم ضمیر کے بعد کوئی اور اسم نہیں آتا بلکہ وہ خود اسم کی جگہ پر استعمال ہوتی ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. آئینہ اردو قواعد و انشاء پردازی
  2. آئینہ اردو