پاکستانی چائے ثقافت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کالی چائے کا ایک روایتی کپ

پاکستان میں چائے کا استعمال، جہاں اسے chai (چائے) کہا جاتا ہے، یہ نام اردو میں ہے، پاکستانی ثقافت میں اسے مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ پاکستانی مشروبات میں یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے۔ پاکستان میں چائے کی پیداوار نہیں ہے، لیکن یہ دنیا میں چائے کا تیسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔[1] 2003ء میں، زیادہ سے زیادہ 109,000 چائے ٹن پاکستان میں استعمال کی گئی، دنیا بھر میں چائے استعمال کرنے والے مماملک میں یہ ساتواں درجہ ہے۔[1]

پس منظر[ترمیم]

An example of Pakistani masala chai۔

جبکہ سبز چائے صدیوں سے پاکستانی علاقوں میں قدیم روایت رہی ہے، کالی چائے نوآبادیاتی برطانوی دور میں پاکستانی علاقوں میں متعارف کرائی گئی تھی جو مقبول ہو گئی۔ شہروں جیسا کہ لاہور چائے کی ثقافت کے لیے زیادہ پرجوش تھا، جہاں یہ فوری طور پر عوامی ثقافت کا حصہ بن گئی۔

مختلف قسمیں[ترمیم]

ملک بھر میں مختلف علاقوں سے چائے کے اپنے مختلف ذائقے اور مختلف قسمیں ہیں، پاکستانی چائے ثقافت انتہائی متنوع حسین امتزاج دیتی ہے۔ کراچی میں، کالی چائے اور مسالا چائے مقبول ہیں جبکہ گاڑھی دودھ والی دودھ پتی کو پنجاب میں زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔ بسکٹ اور پان، پکوڑے، سموسے، برفی وغیرہ عام پکوان ہیں جو چائے کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔ ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں، بشمول خیبر پختونخوا، بلوچستان اور اکثر کشمیر، مقبول عام سبز چائے ہے جسے "قہوہ" کہا جاتا ہے، ان خطوں کی غالب اکثریت پیتی ہے۔

کشمیر میں، کشمیری چائے یا "نون چائے،" ایک گلابی، دودھیا چائے مع پستہ اور الائچی،خاص مواقع پر بنیادی طور پر استعمال کی جاتی ہے، جیسے شادیوں میں اور موسم سرما کے مہینوں کے دوران میں یہ بہت سی چھوٹی دکانوں پر فروخت کی جاتی ہے جب کی مزید شمال میں چترال اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں، وسطی ایشیائی ترکیب والی نمکین مکھنی تبتی طرز چائے استعمال کر رہے ہیں۔

مقبول ثقافت میں[ترمیم]

  • کتاب چائے کے تین کپ، ایک کثیر فروخت ہونے والی کتاب ہے جسے امریکی کوہ پیما اور معلم گریگ مورٹنسن نے لکھا ہے، اس کتاب کا عنوان شمالی پاکستان کی بلتی زبان کی کہاوت سے لیا گیا ہے: "پہلی بار آپ کسی بلتی کے ساتھ چائے میں شریک ہوتے ہیں، تو ابھی آپ اجنبی ہیں۔ دوسری بار آپ چائے لیتے ہیں تو، اب آپ ایک معزز مہمان ہیں، تیسری مرتبہ آپ نے ایک کپ چائے میں شرکت کی تو، آپ خاندان کے ایک فرد بن جاتے ہیں۔"[2]
  • برطانوی دستاویزی فلم ثریسنگ ٹی مختصر طور پر پاکستان میں چائے کی ثقافت کا احاطہ کرتی ہے۔
  • پاک ٹی ہاؤس – لاہور، پاکستان میں واقع ایک چائے خانہ تھا جو شہر کے فنون لطیفہ سے شغف رکھنے والی نامور شخصیات کی بیٹھک کے طور پر مشہور تھا۔ یہاں ثقافتی، ادبی اور فنی شخصیات محافل کا انعقاد کرتی تھیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Committee on Commodity Problems: Tea Market Studies--Egypt, Islamic Republic of Iran, Pakistan and Turkey
  2. Three Cups of Tea: One Man's Mission to Promote Peace One School at a Time, by Greg Mortenson and David Oliver Relin, Penguin Books, NY, 2006, p. 150.

بیرونی روابط[ترمیم]