تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لفظ ایڈٹ تھان[ترمیم]

اس عنوان میں موجود لفظ ایڈٹ تھان کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔ اس کا کوئی آسان اور مناسب اردو متبادل تجویز کیا جائے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  21:37, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ترمیمی مہم--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:41, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
بہت مناسب ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:45, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
چونکہ اس لفظ میں دوڑ کا مفہوم ہے تو کیوں نہ مقابلہ کا لفظ استعمال کیا جائے، مثلا ترمیمی مقابلہ؟ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  02:13, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:58, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
قومی انگریزی اردو لغت کے مطابق telethon کا مطلب ہے: ٹیلی مجمع؛ ٹیلی وژن کا طویل پروگرام جو عام طور پر خیراتی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنے کی غرض سے نشر کیا جائے؛ سیاسی یا اسی قبیل کی کوئی اور مہم۔اور اسی لغت میں marathon کے تحت لکھا ہے : میراتھن؛ لمبی دوڑ، خاص طورپر ٢٦ میل کی پیدل دوڑ؛ کوئی بھی مقابلہ جس میں بڑی قوتِ برداشت مطلوب ہو۔ (صفت) ایسی دوڑ کا یا اس سے متعلق۔
اس کا جو بھی عنوان رکھا جائے، وہ مستقل طور پر اردو ویکی منصوبوں کے لیے جاری اصطلاح ہو گی۔ اسے تراشا جا سکتا ہے، خودساختہ بنایا جا سکتا ہے، کیوں کہ ایڈیٹ تھون خاص ویکی اصطلاح ہے۔ نہ کہ لغت کا کوئی کا باضابطہ مرکب لفظ۔ بہتر ہے کہ مقابلے کی جگہ دوڑ کا لفظ ہو، مقابلہ عام طور پر ہار جیت والے کسی کام اور مخالفت اور مخالف کے خلاف کوشش کرنے کے بھی معنی دیتا ہے۔ دوڑ لگی ہوئی ہے، سب دوڑ رہے ہیں، ترقی کی دوڑ وغیرہ سے ہم اندازہ کر سکتے ہیں کہ مقابلہ اور دوڑ میں کون سا زیادہ مناسب ہے۔ ایک اور بہتر متبادل مہم کا لفظ ہے۔ ترمیمی مہم یا ترمیمی دوڑ، لیکن مہم میں عام طور پر اردو والے کسی کام یا نظریے کی وضاحت اور شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم چلاتے ہیں۔ خود سے کچھ نہیں کرتے دوسروں کو صرف نصحیت اور بنیادی معلومات تک مہم محدود ہوتی ہے۔ اس میں خود شرکت کر کے ایک کام کرنا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:27, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
چونکہ دوڑ میں اصطلاحی پن اتنا نہیں پایا جاتا جتنا اس کے دوسرے مترادف مسابقت میں پایا جاتا ہے۔ لہذا میں مسابقہ ترمیم یا ترمیمی مسابقہ کی تجویز دیتا ہوں۔ اس جیسی اصطلاح ہمارے یہاں رائج بھی ہے مثلا مسابقہ قرات۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  20:33, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

اب جبکہ ترمیمی دوڑ کا باقاعدہ استعمال ہو چکا ہے تو ہم اسی اصطلاح کو اختیار کر لیتے ہیں چنانچہ لگے ہاتھوں منصوبہ صفحہ اور اس کے دیگر ذیلی صفحات کو اس جانب منتقل کر دیا جانا چاہیے۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  10:12, 8 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

پنجاب کو ویکیپیڈیا کی حد تک تو منقسم نہیں کرنا چاہیے[ترمیم]

کیا احباب یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ مہم صرف بھارتی پنجاب کی مہم ہے۔ میرے خیال میں کم از کم پنجاب کو ویکیپیڈیا کی حد تک تو منقسم نہیں کرنا چاہیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:02, 8 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
جی ہاں طاہر بھائی نے صحیح نشاندہی کی میرا بھی خیال ہے کہ اس میں ایسے کئی مضامین داخل کئے جاسکتے تھے جو پورے خطہ پنجاب کی پہچان ہے۔ 12:27, 8 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
m:Talk:WikiConference_India_2016/Punjab_Edit-a-thon--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:41, 8 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
@Tahir mq: یہ حسن اتفاق ہےکہ طاہر صاحب نے یہ نکتہ اٹھانے میں پہل کی ۔ میں طاہر صاحب کی اور محمد افضل صاحب کی ستائش کروں گا۔ بنگلور کی میٹنگ میں جب پنجاب پر مضامین لکھوانے/ ترجمہ کروانے کی بات زیر بحث آئی تھی تو راقم نے بالکل یہی بات کہی تھی اور کہا تھا کہ کہاں آپ ایک وسیع دریاکو خواہ مخواہ سکیڑ رہے ہو۔متفقہ جواب کے طور ہر یہی کہا گیا تھا کہ چوں کہ معاملہ Multiple Lanugages کا ہے کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی پیمانہ تو ہونا ہی چائیے۔ خیر جمہور کی جے جے کار۔
مثبت رویہ ا ختیار کرتے ہوئے اب اگر ہم اردو ویکی پیڈیا میں پنجاب سےنسبت رکھنے والے مضامین کو چُن چُن ایک زمرے کے تحت لائیں اور venue میں الگ طور پر(Flex) نمائش کی جائے تو کیسا رہے گا؟ ویسے ایک دو بینر تو اردو کمیونٹی کی جانب سے تو بنانے ہی ہوں گے۔ چلئے لگے ہاتھوں میں طاہر صاحب ،عبیدرضا صاحب ،امین اکبر صاحب ، سومرو صاحب، عثمان خان صاحب اور محمدافضل صاحب وغیرہم سے ذرا یہ تومعلوم کرلوں کہ پاکستان سے اردو کمیونٹی کی جانب سے کون کون تشریف لا رہے ہیں۔ خیال ہے کہ اردو کمیونٹی کی جانب سے ایک brochure بنایا جائے جس میں اردو ویکی پیڈیا کے بارے میں لکھا جائے اور شرکت کرنے والوں کے نام بھی شامل ہوں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:12, 8 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
پنجاب اور بنگال کو تقسیم کرنے کے ہم نا ہمارے آباء کبھی بھی قائل نا تھے اور نا ہم یہاں ویکی کی حد ہیں میں اسے آپ لوگوں کی بد نیتی سے کبھی بھی محمول نہیں کرتا لیکن بالفرض جنگ جہلم جیسے مضامین کو یہاں جگہ ملتی تو کیا بہتر نا ہوتا اسلئے میں نے اس رائے کی تائید کی تھی۔ 16:17, 8 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
یہ چيز تو پہلی دفعہ ہی فہرست مضامین دیکھنے پر محسوس ہوئی تھی، کہ پنجاب سے مراد بھارتی پنجاب لیا جا رہا ہے۔ اور پنجابی شخصیات سے مراد سکھ شخصیات ہیں۔ لیکن، جو ایک بات ہے، اس میں خاص اردو ویکی کے لیے، وہ ہے کہ آخر خود ہمارے پاس پنجاب پر یہ اہم عنوانات پہلے سے کیوں نہیں لکھے ہوئے؟ کیوں ہم بھی پاکستانی پنجاب کے موضوعات پر بہت سے صفحات رکھتے ہیں، اور بھارتی پنجاب پر نہیں؟ اس بہانے بھارتی پنجاب کے صفحات کی کچھ تعداد آ جائے گی اور ویسے بھی، ایسے کاموں میں جہاں بھی فہرست سازی ہوتی ہے، وہاں بہت سی اہم چیزیں رہ جاتی ہیں۔ البتہ، پنجابی، انگریزی یا جہاں یہ فہرست اصل میں موجود ہے، وہاں یہ اعتراض ضرور پیش کیا جانا چاہیے، تاکہ، بعد میں احتیاط کی جائے۔ اور اہم بات یہ بھی ہے کہ، مضمون کی تجویز کی سرخی موجود ہے۔ جو انتہائی اہم خالص پنجابی موضوعات ہیں (پاکستانی پنجاب کو اہمیت دے سکتے ہیں) ان کو بطور تجویز درج کریں، سو کی گنتی آخری حد نہیں ہے، وہ کم سے کم تعداد ہے۔ یہ سارے یا کم از کم ایک چوتھائی صفحات اس حد تک مکمل ہوں کہ ہم انہیں بہترین مضمون کہہ سکیں۔ تاکہ خود پنجابی ویکی والے ہماری مثال دیں، صرف سو کی گنتی پوری کرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:45, 8 جولا‎ئی 2016 (م ع و)


آخر کتنے مضامین ہیں[ترمیم]

عبید صاحب کی Neutral Point of View والا لہجہ بہت پسند آیا۔ مزمل صاحب نے تو کمال ہی کر دیا۔ان کا Scholarlic رویہ کی تو میں داد دیتا ہوں۔ آگے والے بندوں کو کام پہ لگاؤ بھا ئی ۔ آپس میں باتیں کرنے بہت وقت پڑا ہے۔ اپنے علاقے کے بارے میں معاملہ ہو تو فطوری طور پار آدمی جذباتی ہو ہی جاتا ہے۔ تاریخ کے جھرونکوں میں جھانکیں تو بھی منہہ ہی کی کھانی پڑے گی اس لیے کہ وہاں بھی کبھی ایسی ہی صورتحال رہی تھی اور ناعاقبت اندیش لوگوں (بھلے جو بھی تھے جہاں کے بھی تھے) کے غلط فیصلے سے خصوصاً اردو کو اور عموماً مسلمانوں کو(یہ بھی نہیں کہوں گا کہ ہم اور تم ادھر کے یاادھر کے) جو نقصان ہوا وہ بہت اذیت ناک اور خود مسلمانیت کی spirit کے خلاف تھا۔ اطلاعاً عرض یہ بھی ہے Event تین باتیں اوپر ناچیز نے دریافت کرنی چاہی۔ ۱) آمد اردو صارفین ۲) پمفلٹ (brochure) ب ۳) مضامین طاہر صاحب اور محمد افضل صاحب سے گزارش ہے کرے یہ بتانے کی زحمت گوارہ فرمائیں کہ آخر پنجاب کےزمرے کے تحت کتنے مضامین لکھے گئے ہیں۔ تاکہ مشترکہ ایک فہرست ترتیب دیں اور اس کی نمائش ہو ۔ تھوڑی نہ کوئی روکے گا۔ جو بڑ کے اٹھا لے مینا اس کا ہے بھائی۔ ہم چا ہتے ہیں کہ مینا اردو ویکی کے حق میں آ ئے۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:20, 9 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

Drcenjary بھائی کیا آپ اس فہرست کی بات کر رہے ہیں جو ہم یہاں داخل کرنا چاہتے ہیں؟-- 14:02, 9 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
جی نہیں ! یہ سو مضامین کی فہرست پہلے بنے گی اور یہ انڈک زبانوں کے ساتھ نمائش میں جائے گی۔ میرا خیال تھا کہ اردو کمیونٹی ایک اور فہرست بھی ترتیب دے گے جس میں پنجاب (یہاں کا ہو یا پھر وہاں کا ہو) کے تعلق سے بنائے گئے مضامین سبھی شامل رہیں۔ اور اس پر احباب اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:39, 10 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
جی ہم مستقبل میں وقت آنے پر دیکھیں گیں فی الحال اس منصوبے پر توجہ کی ضرورت ہے۔-- 10:06, 10 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
اس فہرست میں تاریخ پنجاب کو دو دفعہ دیا گیا ہے۔ 10:09, 10 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
باریک بینی کے لیے داد۔ نشاندہی کر دی گئی ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:58, 12 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

Article Suggestion[ترمیم]

Please include the article Chandigarh Engineering College which is the venue for WikiConference India 2016.--ستدیپ گل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:33, 13 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

افسوس![ترمیم]

یہ امر میرے لیے بے حد تکلیف دہ ہے کہ ایک طرف میں زمینی سطح کے کارکن (Ground level worker) کے طور پر حتی المقدور اس منصوبے میں مضامین کو کل کے کل اردو میں کرنے کی کوشش کررہا ہوں تو دوسری طرف کوئی مکمل کاموں کو بھی نامکمل قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہولی، پنجاب، پنجابی قصے، گدھا (رقص) کس اعتبار سے نامکمل ہیں؟ بلکہ اول دو کے مواد کا تو اردو کا مقابلہ نہ گرمکھی اور نہ شاہ مکھی ویکی کرسکتی ہے۔ پھر بھی لوگوں کو جلدی سے نامکمل نشان زدہ کرنا ہی ہے؟ بھارتی پنجاب میں کھیل پر میں مسلسل کام کر رہا تھا۔ یہ اگرچیکہ مکمل نہیں ہے (انگریزی کے لحاظ سے)، لیکن ہمارے کتنے مضامین اس کی ضخامت کا مقابلہ کرسکتے ہیں؟ پھر بھی اس کی تکمیل کا انتظار کیے بغیر نامکمل کا لیبل چسپاں کر دیا گیا۔ اس طرح سے کسی کی حوصلہ شکنی کر کے لوگ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ بہر حال میں کچھ اور جگہوں پر تعاون کرنا چاہوں گا۔ دیگر معاونین کو میرا سلام! --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:39, 13 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

مزمل بھائی کی شکایت بجا ہے۔ یہ بات میرے لیے بھی حیرت و استعجاب کا باعث بنی ہے کہ میرا لکھا ہوا مضمون کرتار سنگھ سرابھا کو بھی نا مکمل لکھ دیا گیا۔ یہاں ہم ترمیمی مہم کے لیے مضامین لکھ رہے ہیں، اگر ہم سخت معیار پر پرکھ اور جانچ پڑتال کریں گے تو مہم کا کیا ہوگا؟ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:07, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
میں معذرت چاہتا ہوں، میرا مقصد تمام صفحات کو نامکمل کہنا نہیں تھا، بلکہ جو محتصر ہیں ان پر تبھی تکمیمل کا ٹیگ تھا، تب کسی کو حیرت نہیں ہو رہی تھی، کیوں کہ اکثر مضامین مکمل نہیں تھے۔ اس لیے میں نے تلاش و تبدیلی متن والے آلے سے مکمل کا لفظ ایک ساتھ نامکمل سے بدل تھا، پرسوں رات، مگر ساتھ میں آپ دیکھیں تو، میں نے الفاظ اور بلحاظ بائٹس کا اضافہ کیا، تاکہ ایک ایک صفحہ کو کھول کر، اس کا حجم اور الفاظ دیکھ کر، اس پر اس کے لحاظ سے مکمل اور نامکمل لکھ سکوں، کل پورا دن یہاں بجلی کا مسئلہ چلتا رہا، بہت کم وقت ملا۔ یہ باتیں اتنے غصے والی نہیں ہوتی، مجھے کسی سے تکلیف نہیں کہ، خاص اس کے کام کو نظر انداز کروں، میں نے تو ایک ساتھ سب کو پہلے نکالا، پھر ایک ایک کر کے سب کو وقت دہ رہا ہوں۔ ابھی بھی آپ بھارتی پنجاب کا (جو اس موضوع پر سب سے اہم اور بنیادی مضمون ہے) دیکھ لیں، ایک پیرا گراف ہے۔ اس کو بھی کسی نے مکمل لکھ دیا تھا۔ میرے دو بار نامکمل لکھنے کے۔ اگر بات باعث حیرت ہو، تو پہلے کی طرح آپ میرے تبادلۂ خیال پر بات کر سکتے ہیں یا کم از کم یہاں مجھے مخاطب کریں، مجھے کوئی لکھنے کی ضرورت نہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:19, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
عالی جناب، بندۂ ناچیز نے ایک انتہائی ضخیم مضمون پر کافی سے زیادہ کام کیا تھا۔ پھر ایک burnout sensation کا شکار ہؤا۔ تبھی سوچا کہ ایک آئینے کی طرح اپنی اب تک کی کوشش کا حال بھی دیکھتا چلوں۔ تبھی جو دیکھا اسی کا یہ رد عمل تھا۔ تاہم میں نے تاریخچہ نہیں دیکھا، اس لیے بطور خاص آپ کو خیال کر کے مخاطب نہ تھا۔ تاہم گدھا (رقص) کو اب بھی نامکمل کہا گیا ہے، جس کی ضخامت انگریزی کی ہی جتنی ہے۔ یہی حال پنجابی قصوں کا ہے۔ یہ تو اچھا خاصا بڑھا ہؤا ہے! خیر!! چونکہ اردو ویکیپیڈیا کی اصلاح کو شش اور کچھ معیاری مواد جوڑنا میرا مقصد ہے، میں سمجھتا ہوں کوئی اور زمرے میں مضامین لکھنا شاید زیادہ بہتر ہو جہاں میرے تعاون کے بعد اسے نامکمل کہنے کی ضرورت نہ ہو۔ شکریہ۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:53, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
میں محترم مزمل صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس اہم منصوبے کے لئے اپنا کام و تعاون جاری رکھیں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:18, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
سانچہ:اعلانات ترمیم/صفحہ/ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ ملاحظہ کریں، تین بار کی منتقلی کی وجہ سے، وہ کل اور پرسوں، ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ کو ترمیم کے لیے کھولنے پر ظاہر نہیں ہو رہا تھا۔ (اب ہو رہا ہے)، انگریزی ویکی پر ایک پیرے کا مطلب، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ مضمون کو مکمل کہا جائے، بلحاظ حجم لکھنا شروع کیا تھا، تو رک گیا، کیوں کہ اس طرح مجھے روز 50، 60 صفحات کو کھول کھول کر حجم دیکھنا پڑتا، آج سانچہ تلاش کیا تو مل گیا، جو سارے صفحات پر لگا دیا ہے۔ ان کو تکمیل شدہ لکھا ہے، جن کا حجم 10 ہزار بائٹ سے زیادہ ہے۔ باقیوں کو نہیں۔ معذرت کے ساتھ، ویکیپیڈیا پر نامکمل کا تو سانچہ ہوتا ہے، مکمل کا نہیں، ہاں تکمیل کہہ سکتے ہیں۔ گدھا (رقص) کا حجم ہزار بائٹ بھی نہیں ہے۔ سنجری بھائی، جب بھی صفحہ ترمیم کے لیے کھولتے ہیں تو اوپر ایک پٹی میں صفحہ کا حجم ظاہر ہو رہا ہوتا ہے۔ اور اگر آپ برخیز دریچے کا آلہ استعمال کر رہے ہیں تب بھی آپ کسی اندرونی ربط پر کرسر لے جا کر فوری طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ مزید سانچہ:حجم صفحہ ہے۔ جو آج اس صفحے پر استعمال ہو رہا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:48, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
پنجابی قصے کس اعتبار سے نامکمل ہے بھائی؟--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:59, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

یہ بزرگ کی ہوں تھی[ترمیم]

مزمل صاحب میں آپ کے افسوس پر/کے ساتھ افسوس کر ہی رہا تھا اورساتھ ساتھ سوچ بھی رہا تھا کہ۔۔۔۔۔۔ عبید صاحب کی عبارت بالشمول جملہ راحت نظر نواز ہوئی۔ ان کا یہ جملہ تو بہت پسند آیا کہ یہ باتیں اتنے غصے والی نہیں ہوتی۔ میں مزمل صاحب اور سومرو صاحب کی توجہ [1] چاہوں گا جہاںMultilingual Scenerio of Punjab Edit-a-thon کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شعیب صاحب سے التماس ہے کہ سرخی مضامین کو کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ عبید صاحب سے التماس کہ وہ bytes کو تلاش کیسے کیا جا سکتا ہے واضح فرمائیں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:50, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

سنجری بھائی سرخ عنوان کی جگہ اردو مضامین کا ربط کردیا ہے ۔ اب ملاحظہ کریں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:26, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)
نوازش--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:44, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ترمیمی دوڑ کے دوران تخلیق کیے گئے مضامین[ترمیم]

ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ کے دوران تخلیق کیے گئے نئے مضامین جو 100 مضامین والی فہرست میں موجود نہیں ہیں، ان کے لیے الگ قطعہ یا فہرست ہونی چاہیے جیسا کہ مذکورہ منصوبہ کے انگریزی صفحہ میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:58, 14 جولا‎ئی 2016 (م ع و)