اڑتا پنجاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اڑتا پنجاب
فلم کا پوسٹر
ہدایت کارAbhishek Chaubey
پروڈیوسرشوبھا کپور
ایکتا کپور
انوراگ کشیپ
Vikramaditya Motwane
Aman Gill
Vikas Bahl
Sameer Nair
تحریرسدیپ شرما
منظر نویسSudip Sharma
Abhishek Chaubey
کہانیSudip Sharma
Abhishek Chaubey
ستارےشاہد کپور
کرینہ کپور
عالیہ بھٹ
دلجیت دوسانجھ
موسیقیOriginal Songs:
امیت تریویدی
Background Score:
Benedict Taylor
Naren Chandavarkar
سنیماگرافیRajeev Ravi
ایڈیٹرمیگھنا سین
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کاربالاجی موشن پکچرز
تاریخ نمائش
  • 17 جون 2016ء (2016ء-06-17)
دورانیہ
149 منٹ
ملکبھارت
زبانہندی زبان
پنجابی
بجٹ40 کرور[1][2]
باکس آفساندازاً۔ 98.26 کرور[3]

اڑتا پنجاب سنہ 2016ء میں منظر عام پر آنے والی ایک جرائم پر مبنی ڈراما فلم ہے جسے ابھیشیک چوبے نے تحریر کیا اور اس کی ہدایت کاری بھی کی۔ دراصل یہ فلم بھارتی صوبہ پنجاب میں منشیات کے استعمال اور اس سے متعلق دیگر جرائم پر مبنی ہے۔ اسے انوراگ کشیپ کے پروڈکشن گھر فینٹم فلمز کے ساتھ مل کر بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے دو فلم ساز شوبھا کپور اور ایکتا کپور نے بنایا ہے۔ فلم میں شاہد کپور، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیا۔[4][5]

4 جون 2016ء کو مرکزی بورڈ برائے فلم سرٹیفکیشن نے فلم کو منظر عام پر آنے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور یہ وجہ بتائی کہ فلم کے بعض مناظر عام فلم بینوں کے لیے غیر مناسب ہیں، نتیجتاً فلم سازوں کو اس میں سے 89 مناظر حذف کرنے پڑے۔ تاہم 13 جون 2016ء کو ممبئی کی عدالت عالیہ نے اس مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے محض ایک منظر کو حذف کرنے کی ہدایت دے کر فلم کو قومی سطح پر پیش کرنے کی اجازت دے دی۔[6] اور 17 جون 2016ء کو یہ فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں پیش کی گئی۔[7] چالیس کروڑ کی لاگت سے بنی اس فلم نے دنیا بھر میں 98.3 کروڑ روپے کمائے۔[3]

اداکار[ترمیم]

منصوبہ بندی اور فلم سازی[ترمیم]

مارچ 2015ء میں فلم سازی کا آغاز ہوا،[9] اداکاروں میں سے تین اداکار شاہد کپور، کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی فیس نصف کر دی۔[10]

باکس آفس[ترمیم]

بھارت میں اس فلم نے تخمیناً 10.05 کروڑ روپیے کمائے، جبکہ دنیا بھر میں ابتداً 46.94 کروڑ اور پہلے ہفتے میں 75.82 کروڑ روپے کمائے۔[11] 9 جولائی 2016ء تک فلم 98.26 کروڑ روپے کما چکی تھی۔[3]

موسیقی[ترمیم]

اڑتا پنجاب
Soundtrack album آواز: امیت ترویدی
ریکارڈ شدہ2015–2016
اسٹوڈیواے ٹی اسٹوڈیو - ممبئی، دا کلک اسٹوڈیو - ممبئی
صنففلم ساؤنڈ ٹریک
طوالت26:29
لیبلزی میوزک
پروڈیوسرامیت ترویدی
امیت ترویدی تاریخچہ
فطور
2016فطورString Module Error: Match not found
اڑتا پنجاب
2016

اڑتا پنجاب کی موسیقی امیت ترویدی نے ترتیب دی، جس کے بول شیو کمار بٹالوی، شیلے اور وارن گرویر نے لکھے ہیں۔ پس منظر کی موسیقی بینیڈکٹ ٹیلر اور نرین چندورکر نے کمپوزڈ کی۔ موسیقی کے حقوق زی موسیقی کمپنی کے پاس ہیں۔

پہلا گانا "چٹا وے" 4 مئی 2016ء کو جاری کیا گیا۔[12] مزید دو انفرادی گانے "ڈا ڈا دسے " اور "اک خودی"[13] مکمل ساؤنڈ ٹریک سے پہلے جاری کیے گئئے۔ 7 گانوں پر مشتمل مکمل ساؤنڈ ٹریک 18 مئی 2016ء کو جاری کیا گیا تھا۔[14][15]

فہرست[ترمیم]

تمام موسیقی امیت ترویدی نے کمپوز کی۔.

Original Track Listing
نمبر.عنوانبولگلوکارطوالت
1."چٹا وے"شیلےبابو ہابی، شاید ملایا اور بھانو پرتاپ4:48
2."ڈا ڈا دسے"امیت ترویدیکانکا کپور اور بابو ہابی4:01
3."اک خودی"شیو کمار بٹالویشاید ملایا4:35
4."اڈ دا پنجاب"وارن گرویرVishal Dadlani اور امیت ترویدی4:35
5."ہس نچ لے"ShelleeShahid Mallya (Backing Vocals: Shadab Faridi, Suhas Sawant & Arun Kamath)4:30
6."Vadiya"Shelleeامیت ترویدی4:29
7."اک خودی – Reprised Version"شو کمار بٹالویدلجیت دوسانجھ2:44
کل طوالت:26:29

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Udta Punjab's biz prospects dim"۔ Business Standard۔ اخذ شدہ بتاریخ June 9, 2016 
  2. "Will Udta Punjab 'fly high' at the box office?"۔ DNA۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2016 
  3. ^ ا ب پ Bollywood Hungama۔ "Special Features: Box Office: Worldwide Collections and Day wise breakup of Udta Punjab – Box Office, Bollywood Hungama"۔ Bollywood Hungama۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جون 2016 
  4. "Balaji Motion Pictures acquires Udta Punjab"۔ Bollywood Hungama۔ 10 March 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2015 
  5. Sonal Gera (9 February 2015)۔ "I was the first to suggest that Kareena was perfect for Udta Punjab': Shahid Kapoor"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2015 
  6. "Cautious optimism over HC verdict on 'Udta Punjab'"۔ 14 June 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2016 – The Hindu سے 
  7. Punjab"
  8. Suhail Nayyar - IMDb
  9. "Shahid Kapoor begins shooting for Abhishek Chaubey's 'Udta Punjab'"۔ دکن کرانیکل۔ 7 March 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2015 
  10. "Udta Punjab actors slash fees by half"۔ Deccan Chronicle۔ 28 April 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مئی 2016 
  11. "Udta Punjab First Day Business – Box Office India"۔ boxofficeindia.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2016 
  12. "Udta Punjab's first song "Chitta Ve": Shahid Kapoor rocks the show"۔ The Indian Express۔ 4 May 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2016 
  13. "Udta Punjab: Watch Diljit Dosanjh croon Ikk Kudi for Alia Bhatt"۔ indiatoday.intoday.in۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2016 
  14. "Udta Punjab music album out now - newkerala.com #65163"۔ www.newkerala.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2016 
  15. "Shahid Kapoor, Alia Bhatt's 'Udta Punjab' is OUT with full music galore! Check out here"۔ Zee News۔ 19 May 2016۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2016 

بیرونی روابط[ترمیم]