منظر بھوپالی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منظر بھوپالی
پیدائشسید علی رضا
(1959-12-29) 29 دسمبر 1959 (عمر 64 برس)
امراوتی، ریاست بمبئی، بھارت
پیشہاردو شاعری
قومیتبھارتی
شہریتبھارتی
تعلیمایم اے
مادر علمیبرکت اللہ یونیورسٹی
اصنافغزل، نظم، گیت
شریک حیاتتبسم منظر

منظر بھوپالی ایک بھارتی شاعر ہیں۔ انھوں نے نوجوانی میں ہی مشاعرہ میں دلچسپی لینی شروع کردی۔ 17 برس کی عمر میں انھوں نے پہلی دفعہ مشاعرہ میں اپنا کلام پڑھا۔ ان کا پیدائشی نام سیر علی رضا ہے مگر دنیائے شعر و ادب میں وہ منظر بھوپالی کے نام سے مشہور ہیں۔ اردو ادب و شاعری کی دنیا میں و گذشتہ تین دہائیوں سے سرگرم عمل ہیں اور اس دوران میں انھوں نے درجنوں کتابیں اردو دنیا کو دی ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

منظر بھوپالی کی ولادت 29 دسمبر 1959ء کو امراوتی، مہاراشٹر، بھارت میں ہوئی۔ اپنے والدین کی چار اولادوں میں وہ تیسرے ہیں۔ ان کے دادا میر خیریت علی اچلاپور میں حکیم تھے۔ ان کے والد میر عباس علی بھی اردو زبان کے شاعر تھے اور انھوں نے اردو ادب کی بہت خدمت کی ہے۔ ان کی والدہ طاہرہ نکہت ایک معلمہ تھیں۔ منظر بھولی کے عہد طفلی میں ہی ان کا خاندان امراوتی سے بھوپال منتقل ہو گیا۔ یہاں کا شاعرانہ ماحول انھیں بہت راس آیا۔ خود ان کا خاندان علم و ادب کا پروردہ تھا لہذا منظر بھوپالی کا شاعری سے لگاؤ فطری تھا۔ 14 برس کی عمر میں ہی انھوں نے اپنے اشعار لکھنا شروع کردئے اور 17 برس کی عمر میں انھوں پہلی دفعہ مشاعرہ میں اپنا کلام پیش کیا۔

کیرئر[ترمیم]

ان کا کیرئر تین دہائیوں پر محیط ہے۔ اس دوران میں انھوں نے تقریباً پانچ براعظموں اور درجنوں ممالک میں اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ہے۔ انھوں اپنا پہلا بین الاقوامی مشاعرہ کراچی، پاکستان میں میں 1987ء میں پڑھا۔ تب سے اب تک انھوں نے ریاستہائے متحدہ امریکا کے 26 اسفار کیے ہیں۔ آسٹریلیا کے 7، کینیڈا کے 8، پاکستان کے 18، ایران کے 2، سعودی عرب کے 13، اومان کے 16، دبئی کے 18، کویت کے 8 اسفار کیے۔ ان کے علاوہ وہ شارجہ، انگلینڈ، ناروے، ملائیشیا، تھائی لینڈ، اردن، نیدرلینڈز، سنگاپور اور بحرین کے اسفار کر چکے ہیں۔[1] .[2][3][4][5]

نمونۂ کلام[ترمیم]

ہم سے ہوں گے نہ لہو سینچنے والے جس دن
دیکھـنا قیمـتِ گـلـزار بھـی گــر جـائے گـی
اپنے پرکھوں کی وراثت کـو سنبـھالـو ورنہ
اب کی بارش میں یہ دیوار بھی گرجائے گی
ہـم نے یہ بـات بـزرگـوں سے سنـی ہے منظر
ظلـم ڈھـائے گی تو سرکار بھی گر جائے گی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Bhopal-based poet Manzar Bhopali felicitated in US"۔ 10 October 2014۔ 25 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2016 
  2. "Bhopal-based poet Manzar Bhopali felicitated in US | bhopal"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 2014-10-10۔ 25 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2016 
  3. "Bhopal poet caught in terrorist crossfire in Pak"۔ Timesofindia.indiatimes.com۔ 2012-03-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2016 
  4. "Urdu poet Manzar Bhopali's mother passes away"۔ IBNLive.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2016 
  5. "manzar bhopali, rahat indori survive pakistan shootout"۔ Daily.bhaskar.com۔ 2012-03-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2016