خورشید عالم خورشید رقم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صوفی خورشید عالم خورشید رقم
معلومات شخصیت
پیدائش 1923ء
کپور تھلہ، صوبہ پنجاب
وفات مئی 30، 2004(2004-05-30)ء
لاہور، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ خطاط   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت خطاطی
صنف خط نستعلیق

صوفی خورشید عالم خورشید رقم (پیدائش: 1923ء - وفات: 30 مئی، 2004ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور خطاط اور مشہور خطاط منشی تاج الدین زریں رقم کے شاگرد تھے۔

حالات زندگی و فن[ترمیم]

خورشید رقم 1923ء کو کپور تھلہ، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد رحمت علی خود بھی ایک اچھے خطاط تھے اور لاہور کے ناشرین کپور تھلہ جاکران سے اپنی کتابوں کی کتابت کروایا کرتے تھے۔ 1955ء میں نامور خطاط منشی تاج الدین زریں رقم کے انتقال کے بعد لاہور کے اکابر خطاطین نے صوفی صاحب کو ہی تاج الدین زریں رقم کا جانشین مقرر کیا تھا۔ خورشید رقم نے مختلف اخبارات غالب، آفاق، کوہستان، روزنامہ نوائے وقت، مساوات، ندائے ملت، آزاد اور امروز میں کام کیا تھا اور مینار پاکستان کے بعض کتبات کے علاوہ راجہ عزیز بھٹی شہید کی لوح مزار کی خطاطی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔[1]

وفات[ترمیم]

صوفی خورشید عالم خورشید رقم 30 مئی، 2004ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 930