غلام رسول (مصور)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جی آر
غلام رسول
تمغا حسن کارکردگی
معلومات شخصیت
پیدائش 20 نومبر 1942(1942-11-20)ء
جالندھر، صوبہ پنجاب
وفات 3 دسمبر 2009(2009-12-03) (عمر  67 سال)
اسلام آباد، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ مصور   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت مصوری
صنف لینڈ اسکیپ مصوری
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

غلام رسول (پیدائش: 20 نومبر، 1942ء - وفات: 3 دسمبر، 2009ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مصور اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ وہ لینڈ اسکیپ مصوری میں تخصیص رکھتے تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

پیدائش[ترمیم]

غلام رسول 20 نومبر، 1942ء کوجالندھر، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔[1][2]

تعلیم[ترمیم]

1964ء میں انھوں نے جامعہ پنجاب کے شعبہ فنون لطیفہ سے ایم اے کیا اور پھر 1965ء اسی شعبے میں لیکچرار مقرر ہوئے۔ 1969ء میں انھوں نے ناردرن انی نوائس یونیورسٹی ریاستہائے متحدہ امریکا میں داخلہ لیا جہاں سے 1971ء میں ایم اف اے (پرنٹ میکنگ) اور 1972ء میں ایم ایف اے (پینٹنگ) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ 1972ء میں فرانس کے وظیفے کی صورت میں ان کی دلی خواہش پوری ہوئی اور پیرس میں پروفیسر اسٹینلے ولیم کے ساتھ ایک سال کام کرنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔[3]

ملازمت[ترمیم]

1974ء میں انھوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس سے وابستگی اختیار کی اور اس کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے تک پہنچے۔[1]

فن[ترمیم]

غلام رسول لینڈ اسکیپ مصوری میں اختصاص رکھتے تھے۔ پنجاب کی دیہی زندگی ان کا خاص موضوع تھا۔ وہ دیہات کے ماحول اور حسن کو جس مہارت سے کینوس پر منتقل کرتے تھے وہ دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کرتا تھا۔[1]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے غلام رسول کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں14 اگست، 1985ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا[1]۔

وفات[ترمیم]

غلام رسول 3 دسمبر، 2009ء کو اسلام آباد، پاکستان میں وفات پا گئے ۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]